عوام نے موجودہ حکمرانوں کو اپنے اوپر حکمرانی کا شرف بخشا تھا! اس امید سے کہ یہ انکی حالتِ زار کو خوشحالی میں بدلیں گے۔ ترقی آئے گی، مہنگائی سے نجات ملے گی اور جلتا ہوا ملک امن کی راہ پر چل پڑے گا۔ خواب تو سہانا تھا مگر تعبیر الٹی نکلی۔ عوام کی حالت بد سے بد تر ہوتی گئی، مہنگائی نے بھوکا مرنے پر مجبور کردیا۔۔ غریب اپنے ہی جگر کے ٹکڑوں کو قتل کرنے لگے۔* خودکشی کرنے لگے۔ ملک میں اُٹھی آگ کی چنگاری شعلہ بن گئی۔ کسی نے سابق وزیرِاعظم عزت ماب سید یوصف رضا گیلانی صاحب سے عوام کی شکستہ حالی کے بارے سوال پوچھا تو موصوف نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ "تو وہ پاکستان چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟
*
جن پتھروں کوعطاکی تھیں ہم نے دھڑکنيں
*جب زبان ملی توہم ہی پربرس پڑے
*
اور پھر کس منہ سے کہتے ہیں کے ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے؟ کوئی ان سے کہےکہ جاؤ پہلے ایسا چہرہ تراشو جس سے عوام تمہیں پہچان نہ پائے۔ ضمنی انتخابات میںاپنی جیت کو یہ کہہ کر پیش کرتے ہیں کہ وہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں۔ ارے ہم عوام توغلامی کا فرض نبھارہے ہیں۔ جس تیر نے ہمارا سینہ چاک کیا اُسی تیر پہ مہر لگا کرآتے ہیں۔ کاش تم بھی حاکمیت کا فرض پورا کرنا جان لو۔ غریب کو اس کا حق دینا سیکھ لو۔ شیر جنگل کا بادشاہ اور تیر جنگل کا شکاری۔ پھر میں کیوں نہ کہوں کہ میرے دیس میں جنگل کا قانون ہے؟
*
ابھی بھی وقت ہے کہ غریب عوام کی نظروں میں چھپے سوال پڑھ لو۔ ان کے دلوں میں لگی آگ کی تپش بھانپ لو۔ اس سے پہلے کہ وہ سوال زباں پرآجائیں اور آپکے ایوان ہل جائیں وہ آگ کا لاوا اُبل پڑے اور سب کچھ خاکستر ہو جائے۔
Latest News & Updates | Latest Pakistani Showbiz News | Latest News regarding Pakistani Legends & Celebrities, Latest Dramas and Actors.
Wednesday, October 17, 2012
میرے دیس میں جنگل کا قانون ہے؟
آخر میری غلطی کیا ھے ؟ ..just a cake
میں نے تو "ان " سے اس واقعے کا سرسری سا ذکر ھی کیا تھا ، مجھے کیا علم تھا کہ وہ اتنا طیش میں آ جائیں گے . پیار کا اظھار اتنا الٹا بھی پڑ سکتا ھے ، شائد وہ بھی نہیں جانتے تھے.. ..اپنی " دو نالی بندوق " اٹھا کر وہ خود ھی "شکار " پر جانا چاہتے تھے، لیکن میرے سمجھانے پر کہ ہماری " ایلیٹ فورس " کے شاہینوں کا کام قصر سلطانی کے گنبد کی نگہبانی ھی ھے، پہاڑوں پر بسیرا وہ تبھی کرتے ہیں جب ہم لوگ چھٹیاں منانے مری جاتے ہیں
اتنی "معصومانہ " سی طلب کی اتنی بڑی سزا.
"کیک " کھانے کی خواہش ہی تو کی تھی ، کوئی ڈاکہ تو نہیں ڈالا ، کوئی چوری تو نہیں کی ، پھر یہ ہنگامہ کیسا .
شائد مجھے ان "سری پایوں " کی بد دعا لگ گئی جو میری "منجھلی" امی نے روغنی نانوں کے ساتھ میز پر سجا رکھے تھے .
سب سے چھوٹی والی امی جو پچھلے ہفتے ہی میرے "پاپا" کی دلہن بنی ہیں ، انہوں نے بھی لاکھ سمجھایا کہ اتنے بھر پور لوازمات کی موجودگی میں "کیک" کا ناشتہ نہ صرف کفران نعمت ھے بلکہ خاندانی " روایات " سے بغاوت بھی ..لیکن میں نے تو "پاپا " سے بس یہی سیکھا ھے کہ جب کوئی فیصلہ کر لو تو ڈٹ جاؤ، پھر چاھے سعودی عرب کے کسی محل میں "جبری " جلا وطنی ہی کیوں نہ کاٹنی پڑے
کوئی اس دو ٹکے کے " سوئیپر" کو کیوں نہیں پکڑتا جو مجھے اپنے کاروبار کے " اصول و ضوابط " کا درس دینے بیٹھ گیا،، کہنے لگا میرا کام جھاڑو دینا ھے کیک دینا نہیں..کیک دینے والے تین بجے آئیں گے . آپ خود کو میری جگہ رکھہ کر سوچیں ، اگر آپ کے " پاپا " پورے صوبے کے بے تاج بادشاہ ہوں اور ایک معمولی سے خاکروب کی "اصول پسندی " کی وجہ سے آپ کا "ناشتہ " ڈیلے ہو رہا ہو تو آپ خود ھی بتائیں کہ میں نے جو کچھہ کیا ، کیا وہ ذرا سا بھی غلط تھا ..بھاڑ میں گئی ایسی بادشاہی کہ جس میں شہزادی کو ناشتہ بھی وقت پر نہ مل سکے
سب کچھہ پلاننگ کے مطابق بلکل ٹھیک ٹھاک " سر انجام " پایا، لیکن بیڑا غرق ہو اس " فرنگی " کا جس نے یہ سی سی ٹی وی ایجاد کیا،،، اور وہ جو اس ویڈیو کو یوں پھیلا رہے ہیں جیسے یہ کوئی ثواب کا کام ہو ...فرانس کی ملکہ دوسروں کو کیک کھانے کا مشورہ دے تو وہ بھی جرم ، کوئی خود سے کیک کھانا چاھے تو وہ بھی گناہ، یہ کیسا انصاف ھے ؟
Subscribe to:
Posts (Atom)
Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake
پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...