Showing posts with label united eimerate. Show all posts
Showing posts with label united eimerate. Show all posts

Monday, May 8, 2023

خلا سے دبئی کا خوبصورت نظارہ


فوٹو/ ٹوئٹر: خلا باز سلطان النیادی

دبئی کا شمار خوبصورت ممالک میں ہوتا  ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں لیکن اب خلا سے دبئی کی تصویر جاری کی گئی ہے جو دلکش منظر پیش کر رہی ہے۔

 ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں دبئی کا خلا سے خوبصورت منظر  دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خلا باز کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا کہ دبئی ستاروں کی طرح چمک رہا ہے۔


تصوریر میں دبئی کی پہچان پام جمیرہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ روشن رہائشی علاقے بھی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے چھ ماہ کے خلائی مشن پر گئے ہوئے ہیں،  وہ عرب دنیا کے پہلے خلا باز ہیں۔


Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...