ماڈرن
خواتین مغرب کی تقلید کا شکار ہیں. انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ ان کا
اپنا دین ان کوکس بات کی ترغیب دے رہا ہے. وہ اندھادھند مغرب کے جال میں
پھنستی جارہی ہیں. الله نے بنیادی طورپرعورت کےاندرحیا ڈال رکھی ہے لیکن
شیطان یعنی مغرب کا کمال ہے کہ اس نےعورت کو اسکی حیا بھی بھلادی اور دین
کی تعلیمات بھی، سو مسلمان عورت بے پردہ اور بے حیا ہوکر یہ محسوس کرنے لگی
ہے کہ وہ بھی آخر ماڈرن بن ہی گئی. اسکی فطری حیا اس کو کچوکے لگاتی ہے
لیکن وہ جدیدیت کے خوشنما لباس کو اتارنا پسند نہیں کرتی.
آخرکار اسے بے حیائی جیسے گناہ میں لذّت محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اسی لذّت کے احساس کو پانے کے لئے وہ کپڑے پہن کربھی برہنہ نظر آنے لگتی ہے. جب مردوں کی گندی اور غلیظ نظریں اس کے بے پردہ جسم پر پڑتی ہیں تو وہ لطف کی وادیوں کی سیر کرنے لگتی ہے اور سمجھتی ہے کہ وہ دنیا کی حسین ترین عورت بن گئی ہے حالانکہ وہ صرف بدنظر مردوں کا شکار بنی ہوتی ہے.
ایسے لوگ بدنظری میں اس قدر مہارت حاصل کرلیتے ہیں کہ باپردہ خاتون کے پوشیدہ جسم سے بھی حرام مزے لیتے رہتے ہیں. یہ قرب قیامت کی نشانی ہے.
آج کسی خاتون کو پردے کی ترغیب دی جائے تو کہنے لگتی ہیں کہ اصل پردہ تو دل کا ہوتا ہے دل صاف ہونا چاہیے. اپنا اندر اچھا ہوتو مردوں کی بدنظری اور ہوس کچھ نہیں بگاڑسکتی. یہ بہت احمقانہ جاہلانہ اور بےوقوفانہ بات ہے.اگر دل ہی کو صاف رکھنا کافی ہوتا تو پردے کے بارے میں الله اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم اتنے واضح احکام اور ان کی تشریح کیوں دیتے؟
تین ہی عورتیں ایسی بات کرسکتی ہیں ایک وہ جو بے پردگی میں لذّت پاتی ہو اور اسے چھپانے کے لئے اپنی نگاہ میں بڑے فلسفے پیش کر رہی ہو. دوسری وہ جو دین کے بارے میں شدید لاعلمی کا شکار ہوں.تیسری وہ جو پردے کرتی ہو لیکن اپنے آپ کو دوسری جدیدیت کی ماری خواتین کے سامنے کم تر محسوس کرتی ہو چناں چھ اس احساس کمتری کو چھپانے کے لئے ایسی احمقانہ باتیں کہتی ہو. یہ تیسری خاتون تو قابل حیرت ہے کہ اپنے دین پر عمل کرکے بھی احساس کمتری کا شکار ہے، کیا اسکو علم معلوم نہیں کہ الله رب العزت نے پردہ کرنے کا حکم دیا ہے؟ کیا اسکو معلوم نہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ کرنے کی کتنی تاکید کی ہے؟ اسکو معلوم نہیں کہ اسکا مذہب اسلام کتنا بڑا اور سچا مذہب ہے. پھر وہ اپنے مذہب پر عمل کرنے سے کیوں کتراتی ہے؟ کیا اس لئے کہ لوگ اسکو پینڈو وغیرہ کہیں گے؟ تو ایسی عورت کو جان لینا چاہیے کہ سچائی کو بولنے اور اس پر عمل کرنے میں ہی اصل عظمت ہے.
کچھ خواتین پردہ نہ کرنے کا یہ عذر پیش کرتی ہیں کہ انہیں اس معاملے میں رشتہ داروں کی حمایت حاصل نہیں. اگر آپ کے رشتہ دار آپ کو روز قیامت جنّت میں جانے سے روکیں گے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ یہی کہ آپ ضرور ضرور جنّت میں جا ئیں گی اور ان کی نادان بات کو بلکل بھی نہیں سنیں گے. اس طرح اس دنیا میں بھی آپ کے رشتہ دار آپ کو دین پر عمل کرنے سے روک رہے ہیں اور آپ کو معلوم ہے کہ دین اسلام ہی پر عمل کرکے آپ کے الله کی رضا اور خوشی اور جنّت الفردوس میں مقام پائیں گی تو آپ کو ان سے ڈرنے اور جھکنے کی ضرورت نہیں. آپ سکون سے اپنے دین پر عمل کریں. باحیا و باپردہ بننے اور الله رب العزت کی رضا کی مشتاق رہیں اس صورت میں الله رب العزت آپ کی ضرور مدد کریگا. اگر آپ ہرطعنوں کو پیچھے ہٹا کر با پردہ بن کر رہیں.
کچھ خواتین موسم گرما میں دوپٹے اوڑھتی ہیں جبکہ موسم سرما میں موٹی چادریں. نام یہ ہوتا ہے کہ حجاب اوڑھ رہی ہیں. بس ذرا موسم گرما میں گرمی محسوس ہوتی ہے تو بڑا حجاب چھوڑ کر بے پردہ ہوجاتی ہیں یعنی توہین حجاب کی جارہی ہے. ایسی خواتین سے گزارش ہے کہ براہ کرم یہ روش چھوڑدیجیے. مسلمان خاتون برقعے اور چادر میں پریشان نہیں ہوا کرتی ہے. اور پھر بےحیائی کی ٹھنڈک سے پردے کی گرمائش بہتر ہے. الله پاک ہمیں حیا وغیرت جیسی صفات سے مالامال فرمائیں کہ اسی میں ہماری عزت ہے.