Tuesday, February 21, 2023

عقل اور ذہانت کی بہترین مثال #fabulouspakistan

عقل اور ذہانت کی بہترین مثال


گاوں کی عورتیں مولوی کے گھر آنے لگیں اور پوچھنے لگیں کہ ایسا کیا ہوگیا کہ بیٹی کو یہ گناہ کرنا ہڑا۔ اس کی شادی کیوں نا کروادی کس کیساتھ منہ کالا کیا۔ غرض جتنے منہ اتنی باتیں۔ گاوں کی پنچائت نے مولوی صاحب سے امامت واپس لے لی اور انہیں ایک ماہ کا وقت دے دیا کہ وہ اپنی رہائش کا بندوبست کسی اور گاوں میں کر لیں۔

گاوں والوں نے بھی اپنی بچیوں کو مولوی کی بیوی کے پاس بھیجنا چھوڑ دیا۔ ہر طرف سےمولوی صاحب پریشانیوں میں گھیرے جا چکے تھے انہیں کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ایک دن وہ پریشانی کے عالم میں بیٹھے تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی۔

جا کر دروازہ کھولو تو سامنے ایک خوبرو نوجوان کھڑا تھا۔ اندر آنے کی اجازت طلب کی تو مولوی صاحب پریشانی کے عالم میں کچھ سوچنے لگے۔ لڑکا سمجھ گیا اور اپنا تعارف کروایا کہ میں آپ کا شاگرد بچپن میں آپ سے قرآن پڑھا ہے فلاں شخص کا بیٹا ہوں اور برابر والے گاوں سے آیا ہوں ۔ مولوی صاحب نے پہچان لیا اور اسے اندر لے آئے ۔ اس نے اپنے آنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ آپ کی بیٹی کیساتھ یہ ماجرا پیش آیا ہے ۔

مذید بتایا کہ وہ شہر سے حکمت کو کورس مکمل کر کے آیا ہے اور گاوں میں حکمت خانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔لیکن آتے ہی اسے اس بات کا علم ہوا تو اسے یقین نہیں آیا کہ یہ واقعہ سچ ہے۔ اور وہ اس کاراز معلوم کرنے پہنچ گیا مولوی صاحب کو بھی کچھ امید سی نظر آنے لگی۔

اس لڑکے نے مولوی صاحب کی بیٹی کی نبض دیکھی کچھ تفصیلات پوچھیں اور پھر کچھ سوچتے ہوئے مولوی صاحب سے ایک بکرے اور ایک کتے کا بندوبست کرنے کو کہا جبکہ لڑکی کو دن کا کھانا کھانے سے منع کیا اور بھوکا رہنے کو کہا۔ اس کی بات پر عمل کرنا پڑا مولوی صاحب اور کرتے بھی کیا ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔رات تک سارا بندوبست کر دیا لڑکے یعنی حکیم نے گاوں کی کچھ معزز عورتوں کو بھی بلوا لیا اور ان سے بکرے کا گوشت پکانے کو کہا۔ جب گوشت پک چکا تو اس لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ پیٹ بھر کر گوشت کھائے۔ لڑکی بھی صبح سے بھوکی تھی جی بھر کر گوشت کھایا ۔

جب لڑکی نے گوشت کھا لیا تو اس وقت تک محلے کے کچھ مزید لوگ بھی مولوی کے گھر کے باہر جمع ہونے شروع ہوگئے۔کہ یہاں کیا ماجرا چل رہا ہے۔ اس لڑکے نے مولوی صاحب کی بیٹی کو بلوایا اور دوسرے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے پہلے سے کتا زبح کر کے رکھا ہوا تھا۔

اس لڑکی کو بتایا کہ جو گوشت اس نے کھایا ہے وہ اسی کتے کا گوشت تھا۔ بس پھر کیا تھا لڑکی نے الٹیاں شروع کردی اور جو کچھ کھایا تھا سب باہر آنے لگا۔ کچھ ہی دیر میں اس کے پیٹ سے الٹی کے ذریعے ایک مینڈک بھی باہر نکل آیا جسے سب محلے والوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

جیسے ہی مینڈک باہر نکلا لڑکی کو کچھ سکون سا محسوس ہونے لگا۔ تو وہ لڑکا کہنے لگا کہ اس لڑکی نے کسی ندی یا دریا کا پانی پیا تھا اس وقت چھوٹا سا مینڈک کا بچہ اس کے حلق کے زریعے پیٹ تک جا پہنچا۔ جب وہ مینڈک کا بچہ بڑا ہوا تو اسے تکلیف شروع ہو گئی اور انفیکشن کی وجہ سے پیٹ بھی پھولنا شروع ہوگیا۔

گاوں کے سب لوگ اس لڑکے کی ذہانت اور حکمت دیکھ چکے تھے اور اس لڑکی کی پاکدامنی بھی سب پر واضح ہو گئی۔مولوی صاحب نے اس لڑکے کے اسرار پر اپنی بیٹی نکاح اس نوجوان سے کردیا اور یوں وہ ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کرنے لگے۔۔۔۔حتم شدہ۔۔۔


جس انسان کی کامیابی قریب ہوتی ہے اس میں یہ نشانیاں واضح ہونے لگتی ہیں #fabulouspakistan

جس انسان کی کامیابی قریب ہوتی ہے اس میں یہ نشانیاں واضح ہونے لگتی ہیں


ہر انسان کی کامیابی میں مال و دولت کا ایک بہت بڑا کردار ہوتا ہے یہ بات حقیقت ہے کہ دولت سے انسان اپنی زندگی میں بہت کچھ کر سکتا ہے ایک خوشحال زندگی گزارنے کیلئے آپ کے پاس مال و دولت ہونی چاہیے جس سے

آپ اپنی ضروریات کو پورا کر پائیں اور ایک اچھی زندگی گزار پائیں کوئی جتنا مرضی سادگی کی مثالیں دیتا رہے لیکن یہ بات ایک حقیقت ہے کہ مال و دولت کے بغیر آج کے دور میں خوشحال زندگی گزارنا ناممکن ہے میں یہ نہیں کہتا کہ آپ کے پاس بے تحاشہ ما ل و دولت ہو لیکن اتنی ضرور ہونی چاہیے کہ آپ جو کمائیں اس میں سے کچھ حصہ بچ جائے ،

آج کل تو سمجھ لیں کہ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہے کہ جی بزنس کریں بزنس کے بغیر انسان امیر نہیں بن سکتا کامیاب نہیں ہو سکتا اس چکر میں کئی لوگ اپنی اچھیخاصی نوکری کو چھوڑ کر کاروبار شروع کردیتے ہیں اور کاروبار شروع کرنے کے بعد انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی و جہ سے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی بنیادی ضروریات جیسا کہ گھر کا راشن بجلی کا بل بچوں کی سکول فیس جیسے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے،

اگر آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو ایسے کئی لوگ مل جائیں گے جنہوں نے نوکری کر کے بھی ایک خوشحال زندگی گزاری اور وہ اب کروڑ پتی ہیں میرا مقصد نوکری یا کاروبار میں سے کسی کو غلط کہنا یا


Monday, February 20, 2023

جب شوہر اپنی بیوی کو رلائے تو کیا ہوتا ہے ؟ #fabulouspakistan

جب شوہر اپنی بیوی کو رلائے تو کیا ہوتا ہے ؟


اپنی بیوی کو ستایا ہے اوراس کا حق پورا نہیں کرتا اور اس کو پیار نہیں کرتااور جاؤ اس شخص کے پاس اور جا کر ان سے یہ چیز چھین کر لے آؤ۔ اور وہ چیز ہے؟ اللہ پاک فرماتا ہے اپنے فرشتوں سے اس سے اس کی روز ی میں برکت چھین لو۔ اس کو تنگدستی میں مبتلا کردو۔اس کے گھر سے رحمت کو اٹھا لو۔ اور اس شخص کی کوئی بھی فریاد ، کوئی بھی دعا مجھ تک نہ پہنچا۔ جب تک کہ وہ شخص اپنی بیوی سے صلح نہ کرلے۔ اپنی بیوی کو ناحق رلانا ختم نہیں کرسکتا۔

اپنی بیوی کو حق پورا کرنے کی کوشش نہ کرلیتا تو تب اس کی کوئی بھی فریاد، کوئی بھی دعا مجھ تک نہ پہنچاؤ۔جب بھی کوئی شوہر اپنی بیوی کو ناجائز رلاتا ہے اسے ستاتا ہے۔اور اسے طلاق کی دھمکی دیتا ہے۔ بیوی وہ شے ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:”دنیا میں تین چیزیں ایسی ہیں۔ جو مجھے بہت پسند ہے۔ جو مجھے پسند ہے وہ میرے رب کو بھی بہت پسند ہے۔

وہ تین چیزیں یہ ہیں۔ کہ پہلا نماز، نماز مجھے بہت پسند ہے۔ اور دوسرا خوشبواور تیسری چیز ہے وہ نیک عورت یا نیک بیوی۔ جس چیز کو میرے آقا حضرت محمد ﷺ نے پسند فرمایا ہے اس نعمت کی ہم قدر نہ کریں اور اس کی ناقدری کریں۔ تو اللہ پا ک کس طرح ہم پر رحم کرے گا۔ کس طرح سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے ۔

تو ہمیں چاہیے کہ جو اپنے بیوی کے ساتھ حق تلفی کرتے ہیں اور اس کا حق پورا نہیں کرتے اور اس کا حق ادا نہیں کرتے ۔ آپ کو چا ہیے کہ اپنی بیوی کا جہاں تک ہوسکے اس کا حق ادا کریں اور اس کو پیار کریں۔ وہ عورتیں جو اپنے شوہر کا حق پورا نہیں کرتے تو ان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کا حق پورا کریں۔

ان کی بات سنیں۔ انشاءاللہ ان کی زندگی جنت ہوجائےگی۔ اللہ پاک آپ کے رزق میں ایسی برکت عطا فرمائے گا ۔ آپ کے گھر میں ایسی رحمتیں نازل فرمائیں گے ۔ کہ جن کا تصور بھی آپ نہیں کرسکتے۔ اللہ پا ک اپنے محبوب بندوں میں شامل کرے۔ اور ہمیں وہ کام کرنے کی توفیق عطاکرے جس سے اللہ پا ک بہت خوش ہوتے ہیں۔وہ شوہر یا بیوی جو اپنے شوہر کا حق چاہا کر بھی ادا نہیں کرسکتے ۔

وسوسے آتے ہیں۔ تو ان کے لیے ایک ایسا وظیفہ بتاتے ہیں۔ جب آپ سونے جائیں تو سونے سے پہلے سات مرتبہ “آیت الکر سی “پڑھ لیں اور ایک مرتبہ “سو رت الفاتحہ”اور ایک مرتبہ درود پا ک پڑھیں۔ اتنا پڑھنے کے بعد اپنے سینے پر دم کرلے۔ اور سو جائیں ۔ انشاءاللہ ! اللہ پاک کےان کلمات کی برکت اور صدقے سے تمام وسوسے ہوجائیں گے۔ اور آپ اپنے شوہر یا اپنی بیوی کا حق باآسانی پورا کرسکیں گے

ایک امیر آدمی ایک ناچنے والی لڑکی کے عشق میں پاگل ہو گیا اور اسے #fabulouspakistan


ایک رئیس کو اس کے دوست نے ایک محفل میں دعوت دی ۔ رئیس جب محفل میں پہنچا تو ادھر ایک ناچنے والی لڑکی آئی ہوئی تھی ۔ وہ رقص کر رہی تھی اور لوگ اس پر چیوں کی بارش کر رہے تھے ۔ رئیس کو وہ لڑکی پہلی ہی نظر میں پسند آگئی ، رئیس نے اپنے ایک آدمی سے اس بات کا پتہ کروایا کہ وہ لڑکی کہاں رہتی ہے ۔ آدمی نے رئیس کو بتایا کہ وہ ایک کوٹھے میں رہتی ہے ۔ کو ٹھے کی مالکن کے پاس ناچنے والی دس لڑکی رہتی تھی اور مالکن

ان کو محفلوں میں بھیج کر پیسہ کماتے تھی ۔ رئیس کو ٹھے کی مالکن کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ میں اس لڑکی شادی کرنا چاہتا ہوں ، یہ لڑکی محفلوں کی زینت بننے کے لئے نہیں ہے میں اس کو اپنے گھر کی عزت بنانا چاہتا ہوں ۔ کوٹھے کی مالکن ایک لالچی عورت تھی اس نے رئیس سے کہا کہ یہ لڑکی جو تم کو پسند آئی ہے یہ تو مجھے ب سے زیادہ کما کر دیتی ہے اگر میں اس کو تمہارے ساتھ روانہ کر دوں تو میرا کیا ہو گا ۔ میں تو سڑک پر آ جاؤں گی ۔ رئیس نے

مالکن کا لالچ دیکھتے ہوۓ پچاس ایکڑ زمین اسکے نام کر دی اسکے بعد مالکن نے لڑکی رئیس کے حوالے کی ۔ پھر رئس نے دوسرے دن ہی لڑکی سے نکاح کر لیا ۔ رئیس کی پہلی بیوی کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے تو وہ اس کو چھوڑ کر میکے چلی گئی ۔ شادی کے بعد رئیس نے اس لڑکی کو بہت خوش رکھا اور اسے ہر قسم کی آسائش مہیا کی ۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد لڑکی کو ایک عجیب سی پیاری لگ

گئی اور وہ دن بدن کمزور ہوتی گئی اس کے جسم میں خون کی کمی ہونے لگی اور چہرے کی رنگت پیلی پڑ گئی۔رئیس نے بہت سارے حکیموں سے اس کا علاج کر وایا مگر وہ ٹھیک نہ ہوئی ۔ اس کی حالت ہر دن کے گزرنے کے ساتھ خراب ہوتی گئی ۔ رئیس اس بات پر حیران تھا کہ آخر اس لڑکی کو ایسا کیا ہوا ہے ۔ آخر کار نوبت یہاں تک آگئی کہ لڑکی کمزوری کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتی تھی ، رئیس کو اس کے ایک غلام نے مشورہ دیا

کہ فلاں علاقے میں ایک بہت ہی قابل حکیم رہتا ہے وہ آپ کی بیوی کا علاج ضرور کرے گا۔رئیس نے اسی وقت سواری کے ساتھ اپنے ملازم بھیجے جو اس حکیم کو رئیس کے گھر لے آۓ ۔ حکیم نے لڑکی کو غور سے دیکھا اور پھر رئیس سے پوچھنے لگا کہ اس کا علاج کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مجھے اس لڑکی کے ماضی کا علم ہو ۔ آپ مجھے اس کے ماضی کے بارے میں معلومات دیں۔رئیس نے حکیم کو سب کچھ بتادیا پھر حکیم نے

اپنا دایاں ہاتھ لڑکی کی نبض پر رکھا اور دوسرے ہاتھ سے لڑکی کے سامنے ایک تھیلے میں سے ایک قیمتی موتیوں سے جڑا ہوا بار نکالا لیکن اس کی طبیعت میں کسی قسم کی بہتری نہ آئی۔اس کے بعد حکیم نے تھیلے میں سے کچھ کھنگر و نکالے ، کھنگرو کی آواز سن کر لڑکی کی طبیعت میں کافی بہتری آئی یہ دیکھ کر حکیم نے رئیس کو ایک مشورہ دیا کہ اس لڑکی کو واپس اس کو ٹھے والی عورت کے حوالے کر دو یہ ٹھیک اس

ہو جاۓ گی۔رئیس حکیم کی اس بات کو ماننے کے لیے بالکل تیار نہ تھا مگر اس لڑکی کی زندگی بچانے کے لیے وہ حکیم کے مشورے پر راضی ہو گیا ۔ پھر رئیس کو ٹھے کی مالکن کے پاس گیا اور لڑکی کو اس کے حوالے کرتے ہوئے کہنے لگا کہ یہ ایک مہینے تک تمہارے پاس رہے گی ایک مہینے کے بعد میں اسے واپس لے جاؤں گا۔ایک مہینے کے بعد جب رئیس واپس آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ لڑکی نہ صرف اپنے پیروں پر چل رہی

تھی بلکہ اس کے چہرے کی رونق بھی واپس آچکی تھی۔رئیس بہت حیران ہوا اور دل میں سوچنے لگا ایسا کیسے ممکن ہے کہ ایک عورت کو میں گندگی سے صاف جگہ پر لے گیا مگر وہ تو گند گی میں رہنا پسند کرتی ہے رئیس نے اس وقت اسے طلاق دی اور ا گھر واپس چلا گیا ۔ پھر جب اس حکیم سے رئیس کی ملاقات ہوئی تو حکیم نے کہا کہ جس بھکاری کو در در مانگنے کی عادت پڑ جاۓ تو وہ ایک جگہ پر کیسے رہ سکتا ہے وہ عورت اس ماحول کی عادی ۔ہو چکی تھی اس لیے وہ آپ کی حویلی میں نہیں رہ سکتی تھی ۔ یہ حقیقت ہے کہ کسی کسی کو عزت راس نہیں آتی ۔

عادت دیکھ کر پتہ لگانا کہ کس خاتون کے ساتھ کیا معاملہ چل رہا ہے۔#fabulouspakistan

عادت دیکھ کر پتہ لگانا کہ کس خاتون کے ساتھ کیا معاملہ چل رہا ہے۔

پھر بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ ان کی حرکات سے اندازہ لگا کر بتاؤ کہ ان میں سے کون ی عورت کنواری ہے کون سی

شادی شدہ ہے کون سی حاملہ ہے اور کون ی بچے کو دودھ پلانے والی ہے ۔ وزیر نے چاروں عورتوں کی حرکات کا غور سے معائنہ کیا اور ان سے گفتگو بھی کی ۔ پھر وزیر نے چاروں عورتوںکو الگ الگ کر کے بادشاہ کو ٹھیک ٹھیک بتا دیا کہ کون سی عورت کیا ہے ۔ بادشاہ حیران ہوا اور وزیر سے پوچھا کہ تجھے کیسے پتہ چلا ۔ وزیر نے کہا کہ میں نے کچھ اندازے لگاۓ اور

خوش قسمتی سے وہ درست ثابت ہو گئے ۔ ایک عورت بار بار اپنے پیٹ پر کپڑا ٹھیک کر رہی تھی تو میں سمجھ گیا کہ یہ حاملہ ہے ، دوسری عورت بار بار اپنے سینے پر ہاتھ رکھ رہی تھی جیسے درد ہو رہا ہو ۔ میں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ اپنے بچے کو دودھ پلانے والی ہے ۔ تیسری عورت سے جب میں نے گفتگو کی تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہی تھی تو مجھے لگا کہ یہ

شادی شدہ عورت ہے جبکہ چوتھی عورت سے جب میں نے گفتگو کی تو وہ نیچے ہی دیکھ کر مجھ سے بات کررہی تھی تو مجھے لگا کہ یہ عورت مرد سے گفتگو کرنے کی عادی نہیں ہے اور کنواری ہے ۔ بادشاہ نے کہا کہ تم میرے تمام سوالات کے جواب دینے میں کامیاب ہوۓ اس لیے تجھے وزارت پر بحال کیا جاتا ہے ۔


hum aysay mulk main rehtay hain ..... afsos .... #fabuloupakistan #pakistan

دﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ🥛🚰
ﺷﮩﺪ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﺮﮦ🍺
ﮔﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻤﯿﮑﻞ🥃
ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮍﯾﺎﮞ🐓
ﮨﻠﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺭﻧﮓ
ﺳﺮﺥ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻨﭩﻮﮞ ﮐﺎ ﺑُﻮﺭﺍ🍝
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﺩﺍﻧﮧ اور پپیتے کے بیج🍱
ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﯿﻮﺭﺯ🍯
چائے کی پتی میں چنے کے چھلکے
آٹے میں ریتی
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ🍞
پھلوں میں میٹھے انجکشن🍎🍊🍋
سبزیوں پر رنگ🥦🥒🥑🍆
پیٹرول میں گندہ تیل🛢
بچوں کی چیزوں میں زہر آلود میٹریل🍦🍩🍭🍬
ﺑﮑﺮﮮ🦌🐏 ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﮑﺸﻦ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﺯﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ
بھینس کو دودھ بڑھانے کے ٹیکے لگانا🐄🐃
ﺷﻮﺍﺭﻣﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ🐕 ﺍﻭﺭ چوہے 🐭
ﺷﺎﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ🐓🐓 جھوٹ بول کر گدھے کا گوشت کھلایا جانا
ﻣﻨﺮﻝ ﻭﺍﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻠﮑﮯ🚰🚰 ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭘﯽ ﻓﻮﻥ📲📱
ﺟﻌﻠﯽ ﺻﺎﺑﻦ، ﺟﻌﻠﯽ ﺳﺮﻑ، ﺟﻌﻠﯽ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﻭﺭﯾﺠﻨﻞ ﭨﯿﮕﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺩﻭ ﻧﻤﺒﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ💊💊 ﺍﺻﻠﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ
ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز
بازاروں میں بدنگاہی 👀 اور جھگڑے👊🤛🤜
ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ
مسلمان لڑکیوں کے ہاتھ میں قرآن پاک کی جگہ فحش ڈائجسٹ 📖📘
ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ⚖
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ🗣
محبت میں دھوکہ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ👹
ﻧﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ناجائز ﺳﻔﺎﺭﺵ ﻭﺭﺷﻮﺕ🙏🏿
ﺑﺠﻠﯽ 💡💡ﻣﯿﮟ ﮨﯿﺮﺍ ﭘﮭﯿﺮﯼ
بے ریش چہرے👴🏻
بے نمازی پیشانیاں👴🏻
ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﮐﺴﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﻨﮕﮯ ﻟﺒﺎﺱ
عبایوں میں فیشن
ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﭘﺮ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ، ﻣﺠﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ
مرد و عورت کا اختلاط
مردہ عورتوں کیساتھ قبروں میں ریپ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﻭﻓﻠﻤﯿﮟ📲📱
ٹی وی پر ننگے ناچ
بھائی بہنوں میں نفرت
ماں باپ کی عزت میں عدم تکریم
رشتے داروں سے قطع تعلقی
پڑوسیوں سے بدسلوکی
استادوں سے بدتمیزی
بغیر عمل کا علم
مساجد ویران...سینما گھر آباد
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی
غربت کی آزمائش میں چوری
امیری میں تکبر
اپنے علم پر غرور
روزی میں حرام کی آمیزش
ﺟﮭﻮﭦ ﻧﯿﮑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﻨﺎ
ﮈﮐﯿﺘﯽ، ﻓﺮﺍﮈ، ﺩﮬﻮﮐﺎ، ﺭﺍﮨﺰﻧﯽ
ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﮐﺎﺭﯼ
ایک بے سمت ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو سات عشروں میں بھی اپنی درست سمت کا تعین نہ کرسکا.
ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہوں کہ ﮨﻢ صرف ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
کیا آپ نے نہیں سنا کہ ظالم و جابر حکمران👨‍🎨🤴🧙🏿‍♂ کب اور کیوں مسلط ہوتے ہیں؟؟؟
کیا ایک پَل کو ذہن و دل نے یہ سوچا یا محسوس کیا کہ ہم خود کتنے نیک ہیں؟؟؟
پھر کہتے ھیں کہ دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔۔۔؟؟؟

Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...