Monday, November 2, 2015

شاہ رخ خان کی نصف سنچری: دس دلچسپ باتیں

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان دو نومبر سنہ 2015 کو 50 سال کے ہو گئے ہیں اور اس موقعے پر بالی وڈ کی فلمی برادری نے انھیں مبارکباد دی ہے۔ اور انھیں ’انرجیٹک‘ (پرجوش) اور ’انسپائرنگ‘ (تحریک دینے والے) جیسے القاب سے یاد کیا ہے۔ ان کے فلمی سفر سے تو بہت سے لوگ واقف ہیں یہاں شاہ رخ کے بارے میں دس ایسی باتیں پیش کی جا رہی ہیں جو دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گی۔1۔ شاہ رخ آج بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکاروں میں شامل ہیں لیکن انھیں اپنی فلم ’کبھی ہاں کبھی نہ‘ کے لیے صرف 25 ہزار روپے ہی ملے تھے۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ممبئی کے سنیما ہال کے باہر فلم کے ٹکٹ بھی فروخت کیے تھے۔ Image copyright NEW FILM ADDICTS Image caption شاہ رخ کو فوجی سیریئل کے اشتہار سے شہرت ملی 2۔ شاہ رخ خان کی پہلی کمائی صرف 50 روپے تھی جو انھیں گلوکار پنکج ادھاس کے ایک کنسرٹ میں کام کرنے کے دوران ملی تھی۔3۔ تھیئٹر کے اپنے ابتدائی دنوں میں شاہ رخ بھارتی دارالحکومت دہلی کے دریا گنج علاقے میں ایک ریستوران بھی چلایا کرتے تھے۔ Image copyright RED CHILLIES Image caption کاجول کے ساتھ ان کی جوڑی کو زبردست پزیرائی ملی 4۔ شاہ رخ کے والد نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے بہت سے کاروبار چلانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ان میں دہلی کے ’نیشنل سکول آف ڈراما‘ میں چائے کی دکان بھی شامل تھی۔5۔ شاہ رخ جب صرف 15 سال کے تھے تب ان کے والد نہیں رہے اور جب وہ 25 سال کے تھے تب ان کی ماں گزر گئیں۔ اپنی ماں کی موت کے بعد وہ فلموں میں آئے۔ Image caption شاہ رخ خان کو مختلف کھیلوں میں دلچسپی رہی ہے 6۔ شاہ رخ کا نام پہلے عبد الرحمٰن رکھا گیا تھا پھر ان کے والد نے اسے بدل کر شاہ رخ خان رکھ دیا۔7۔ شاہ رخ نے بالی وڈ میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی یکے بعد دیگرے پانچ فلمیں سائن کی تھیں۔ Image caption انھیں دنیا بھر میں ان کی اداکاری کے اعتراف میں بہت سے ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جا چکا ہے 8۔ کیا شاہ رخ خان توہم پرست ہیں؟ آپ کو شاید یقین نہ ہو لیکن شاہ رخ کی تمام گاڑیوں کے نمبر 555 ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کے ذاتی موبائل نمبر میں بھی 555 آتا ہے۔9۔ شاہ رخ کو کھیل کود سے بھی بہت دلچسپی رہی ہے اور اپنے کالج کے زمانے میں وہ کئی بار فٹبال اور ہاکی کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔10۔ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی پہلی ملاقات ایک ٹی وی شو کے آڈیشن کے دوران ہوئی تھی جہاں شاہ رخ نے اس سیریل میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...