بعض اوقات خواتین کے نزدیک ایسی عام بات بھی اہم بن جاتی ہے جو ان کے شوہروں کی نظر میں خاص نہ ہوا اور جب یہ معاملہ سسرال کا ہوتو یہ اور بھی گھمبیر ہوجاتا ہے اس لیے خواتین کچھ ایسی باتیں ہمیشہ اپنے شوہروں سے چھپا کر رکھتی ہیں جنہیں وہ بہت اہم سمجھتی ہیں۔
سسرال کے کچھ رشتہ داروں یا شوہر کے کچھ دوستوں کو ناپسند کرنا:عام طور پر سسرال میں خواتین کو کچھ افراد کی عادات انہیں اچھی نہیں لگتیں یاپھر شوہرکے کچھ دوست بیوی کو اچھے نہیں لگتے تاہم بیوی اس بات کو کبھی بھی اپنے شوہر سے شیئر نہیں کرتی بلکہ اپنی دوستوں سے اسے کا تذکرہ کرتی رہتی ہے۔
سابق دوستوں سے تعلقات چھپانا: اکثر خواتین اپنے تعلیمی دور کے تعلقات یا پھر سابق دوستوں سے شادی کے بعد بھی تعلق کو اپنے شوہر سے چھپاتی ہیں تاکہ کہیں آپس میں جھگڑا نہ ہو۔
شوہر کے پیغامات چیک کرنا: شوہرکی ای میلز، چیٹ اورمیسجز چیک کرنا کسی بھی بیوی کا بنیادی حق ہے اوروہ ان کے اسکریننگ کے بغیر رہ نہیں سکتی لیکن عام طور پر وہ اپنی اس حرکت کو اپنے شوہر سے چھپاتی ہیں۔
بینک اکاؤنٹ پویشیدہ رکھنا: خواتین کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ کچھ رقم برے دنوں کے لیے بچا کر رکھتی ہے اسی لیے وہ اپنا بینک اکاؤنٹ بھی سیکرٹ رکھتی ہیں تاہم خواتین کے اکاؤنٹ چھپا کر رکھنے کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں مثلاً مستقبل کے لیے، بچوں کی اعلیٰ تعلیم، بہتر زندگی یا پھر یہ شادی ناکام ہونے کے خوف سے بھی ہوسکتے ہیں۔
صحت کے مسائل: خواتین عام طور اپنی بیماری سے شوہر کو لاعلم رکھتی ہیں جب تک وہ انتہائی حد تک نہ پنہچ جائے ۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ خواتین بیماری کو شوہر سے خٖفیہ اس لیے رکھتی ہیں تاکہ وہ ذہنی طور پر پریشان نہ ہوں۔
خراب عادات: جنک فوڈ کا استعمال، بے انتہا فلمیں دیکھنا، سگریٹ پینا یا اپنے دوستوں سے دیر تک گفتگو کرنا ، یہ وہ عادات ہیں جنہیں خواتین اپنے شوہروں سے چھپا کر رکھتی ہیں۔
تعلقات کی خرابی کو چھپانا: عام طور پر میاں بیوی میں تعلقات کیسے بھی ہوں لیکن جب وہ باہر کسی سے ملیں تو یہی کہتے ہیں کہ وہ ان کے درمیان سب کچھ اچھا چل رہا ہے۔ عام طور پر خواتین شوہر سے خراب تعلقات کو چھپاتی ہیں اور سب اچھا ہے ظاہر کرتی ہیں۔
کامیابیوں کو چھپانا: خواتین اپنی سابق کامیابیوں یا پیشہ وارانہ کامیابیوں کو اپنے شوہرسے اس خوف سے چھپاتی ہیں کہ کہیں اس سے دونوں کے تعلقات میں خرانی پیدا نہ ہوجائے۔
No comments:
Post a Comment