Thursday, February 3, 2011

hahaha (پاکستانی كبوتر جاسوسى کے الزام میں بھارتی تحویل میں)

امرتسر میں پاکستان کی سرحد کے قریب سےایک کبوتر پکڑا گیا ہے جس کے پروں پر ایک ’پاکستانی مہر’ لگی ہوئی ہے اور ایک موبائل ٹیلی فون نمبر لکھا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ کبوتر گاؤں والوں نے پکڑا اور وہ اسے پولیس کے پاس لے گئے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ کبوتر جاسوسی کر رہا تھا۔ اسے ایک خاص پنجرے میں بند کردیا گیا ہے۔

امرتسر کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ’تفتیش کا یہ ابتدائی مرحلہ ہے۔۔۔ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کہیں اس کبوتر کو جاسوسی کے لیے تو استعمال نہیں کیا جارہا تھا؟‘

ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کے پوچھ گچھ صرف کبوتر سے ہی کی جارہی ہے یا دوسرے پرندے بھی شک کے دائرے میں ہیں

No comments:

Post a Comment

Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...