Wednesday, August 26, 2015

پھلیوں اور لوبیا کے صحت کے لیے 7 اہم فائدے

لوبیا اور پھلیاں، دل اور آنتوں کو درست رکھنے کے علاوہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل
لندن: ویسے تو سبزیوں کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور ساتھ ہی کئی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے جن میں لوبیا اور پھلیوں کا روز مرہ کی خوراک میں استعمال مزید حیرت انگیز فائدے فراہم کرتا ہے۔
بلڈ پریشر:
8 مختلف مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں لوبیا شامل کرنے سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے، لوبیا کھانے سے سسٹولک ( اوپر) اور ڈیاسٹولک (نیچے) کا بلڈ پریشر دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
بڑھاپے کو دور کرے:
پھلیوں میں ایک خاص جزو ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اور یوں عمررسیدگی کو دور کرتا ہے اور گہرے رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ:
جسم میں فری ریڈیکلزسے دماغ، جسم کےدفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سبز چائے، بلوبیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔ چھوٹی سبز اور بڑی سرخ لوبیا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو موٹاپے اور شوگر کی وجہ بنتے ہیں۔
لوبیا اور کینسر:
دل کے امراض کے بعد بالغ افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ سرطان ہے۔ لوبیا کے استعمال سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ ایک مطالعے کے بعد ثابت ہوا ہے کہ لوبیا میں موجود ایک جزو آئی پی 6 کینسر سے لڑنے میں مدد بھی دیتا ہے۔
لوبیا کولیسٹرول کو روکتی ہے:
اگر روزانہ تھوڑی سی لوبیا کھالی جائے تو اس سے دل و دماغ کے لیے خطرناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
وزن کم کرنے میں آسانی: 
ایک حالیہ مطالعے میں 35 موٹے افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتوں لوبیا کھلایا گیا، پہلے ان کا وزن، جسمانی کیفیت، کولیسٹرول اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کاجائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔
آنتوں کی صحت:
لوبیا سے آنتوں کا اندرونی استر، ہاضمے کے لیے مفید بیکٹیریا اور دیگر نظام بہتررہتا ہے کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہیںبلکہ دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

Master Ayub

Inspirational Speech by a disabled girl Muniba Mazari

benefits earlier marriage

The length of your hands, what does it say about your personality ? Very interesting information


1

2
images

To set the day perfume spray perfume in the morning on which parts of the body should learn and save money

To set the day perfume spray perfume in the morning on which parts of the body should learn and save money

1
2

سیلفی لینے کے انداز میں چھپے شخصیت کے پوشیدہ راز


جلد ہی سیلفی سے شخصیت کی پیش گوئی کرنے والے سافٹ ویئر عام ہوں گے،ماہرین فوٹو: فائل
سنگاپور: جس طرح کسی انسان کی تحریر، مصافحہ اور یہاں تک کے ای میل لکھنے کا اندازانسان کے بارے میں اہم انکشاف کرسکتا ہے بالکل اسی طرح سیلفی لینے کا انداز بھی آپ کی بہت سی اندرونی باتوں کو آشکار کرتا ہے۔
اس ضمن میں سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی نے ایک سروے کرکے اسے برطانوی نفسیاتی یونیورسٹی کے تحقیقی جرنل میں شائع کرایا ہے۔ اس کے لیے چین میں ٹویٹر جیسی ایک مشہور ویب سائٹ سینا وائبو سے 123 سیلفیاں لی گئیں اور ہر ایک سے اس کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔
پھر تصاویر میں 13 پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں چہرے پر تاثرات، کیمرے پر دیکھنے کے انداز اور تصویر کے مقام کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد تجربے کے دوسرے حصے میں 107 چینی طالب علموں کی تصاویر اور ان کی شخصیت پر سوالنامہ پوچھا گیا۔ اس کے بعد سیلفی اسٹائل اور شخصیت کے بارے میں تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
دوستانہ طبعیت اور بات ماننے والے افراد سیلفی چہرے کے نیچے سے لیتے ہیں۔ جبکہ پرخلوص شعور رکھنے والے افراد سیلفی لیتے وقت قدرے وسیع پس منظر کو بھی تصویر میں شامل کرتے ہیں۔ اسی طرح جو لوگ زندگی میں نت نئے تجربات کرسکتے ہیں وہ مثبت تاثرات کا اظہار کرتے ہیں ۔ خوف اور اضطراب رکھنے والے افراد سیلفی لیتے وقت اپنا منہ چونچ جیسا بناتے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ایک چھوٹا سا مطالعہ ہےجو صرف ایک ملک پر کیا گیا ہے اور اسے عالمی سطح پر لاگو نہیں کیا جاسکتا لیکن سب ایک بات پر متفق ہے کہ جس طرح آئینہ سچ بولتا ہے اسی طرح سیلفی بھی شخصیت کے کئی اہم پہلو ظاہر کرتی ہے۔

Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...