Monday, May 8, 2023

مسجد نبوی کے پاکستانی نژاد امام شیخ محمد بن خلیل انتقال کرگئے

 


امام مسجد نبوی شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا؛ فوٹو: فائل


مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں تراویح پڑھانے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری  مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ وہ آج مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔


شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفن بھی مدینے میں ہی ہوگی۔ سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاریوں میں سے ایک تھے اور ان کے کئی شاگرد سعودی عرب کی مقدس مساجد میں امام کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔



آسٹریلوی شہری نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پُش اَپس کا عالمی ریکارڈ بنا دیا #fabulouspakistan

 


فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ

آسٹریلوی شہری نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پُش اَپس کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لوکاس ہیمکے نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 206 پُش اَپس لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروا لیا۔

انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا تاہم اب انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باضابطہ طور پرایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پُش اَپس لگانے کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔ 

آسٹریلوی شہری نے ایک منٹ میں اوسطً 53 پُش اَپس لگائے، اس سے قبل ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پُش اَپس کا ریکارڈ بھی ایک آسٹریلوی شہری کے پاس تھا۔

  2022 میں ڈینیئل اسکالی نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 182پُش اَپس لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔


کویت کا دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ

 


اس عمارت کا ممکنہ ڈیزائن ایسا ہوگا / فوٹو بشکریہ یاہو نیوز

جب بھی آپ دنیا کی بلند ترین عمارات کے بارے میں سوچتے ہوں گے تو ذہن میں پہلی تصویر دبئی میں موجود برج الخلیفہ کی ابھرتی ہوگی۔

اور ایسا کیوں نہ ہو آخر دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز اس وقت برج الخلیفہ کے پاس ہے۔

مگر آنے والے برسوں میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز ایک اور عرب ملک کے پاس منتقل ہو سکتا ہے۔

جی ہاں کویت کی جانب سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کویت کے نئے شہر مدينۃ الحرير میں برج مبارک الکبیر کے نام سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس شہر کی تعمیر 2023 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

1001 میٹر بلند اس عمارت کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ ہوں گے اور اس کی تعمیر مکمل ہونے میں 25 سال لگ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ برج الخلیفہ عمارت 828 میٹربلند ہے۔

ایک کلو میٹر بلند اس عمارت کا ڈیزائن اسپین کے آرکیٹیکٹ Santiago Calatrava تیار کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس عمارت میں 234 منزلیں ہوں گی اور اس میں 7 ہزار افراد قیام کر سکیں گے۔

اس عمارت میں دفاتر، اپارٹمنٹس اور ہوٹل سمیت دیگر متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ مدينۃ الحرير 250 اسکوئر کلومیٹر رقبے پر پھیلا شہر ہوگا جہاں 70 لاکھ افراد قیام کر سکیں گے۔

خلا سے دبئی کا خوبصورت نظارہ


فوٹو/ ٹوئٹر: خلا باز سلطان النیادی

دبئی کا شمار خوبصورت ممالک میں ہوتا  ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں لیکن اب خلا سے دبئی کی تصویر جاری کی گئی ہے جو دلکش منظر پیش کر رہی ہے۔

 ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں دبئی کا خلا سے خوبصورت منظر  دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خلا باز کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا کہ دبئی ستاروں کی طرح چمک رہا ہے۔


تصوریر میں دبئی کی پہچان پام جمیرہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ روشن رہائشی علاقے بھی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے چھ ماہ کے خلائی مشن پر گئے ہوئے ہیں،  وہ عرب دنیا کے پہلے خلا باز ہیں۔


Saturday, May 6, 2023

Best Tips for Spending your life better ... زندگی میں بہتری لانے والے نسخے


زندگی میں بہتری لانے والے نسخے

©گلا خراب ہو اور آواز نہ نکل رہی ہوتو کچا امرود جلاکر کھالیں ©

پیٹ میں درد ہے پودینے کے پتے چبالیں ©

قے نہ رکے ایک چٹکی زیرہ پھانک لیں ©

سر میں خشکی ہے سرسوں کے تیل میں دہی یا انڈہ مکس کریں اور لگالیں۔۔۔ ©

سر میں جوئیں ہیں چنبیلی کا تیل لگائیں ©

پاوں میں درد ہے زیتون کا تیل لگائیں ©

ناف اترگئ ہے نیم گرم ناریل کا تیل ڈالیں ©

چوٹ لگی ہے خون روکنے کے لئے روئی کو ناریل کے تیل میں ڈبو کر لگائیں ©

کمزوری محسوس ہورہی ہے دو کجھور دودھ میں پکاکر ©

کھائیں اور دودھ پی بھی لیں۔۔۔۔ ©

عورتوں کو مخصوص ایام میں بے قاعدگی ہے تو دو کجھور کھالیں ©

گرمی بہت زیادہ لگتی ہے کھیرا کھائیں ©

سردی بہت لگتی ہے دیسی انڈے کھائیں اور چوزے کی یخنی بناکر پیں ©

پیشاپ کرنے میں جلن ہوتی ہے کچی لیسی نمک ڈال کر پیں یا خربوزہ و تربوز کھائیں ©

کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہوتا ہے لیمن کے قطرے پی لیں ©

موٹاپا کم کرنا ہوتو نہار منہ نیم گرم پانی پیں رنگ گورا کرنا ہے تو ابٹن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے ©پہ لگائیں 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔۔۔ ©

کان میں درد ہے سرسوں کے تیل میں لونگ جلائیں اور اسمیں روئی اوپر سے تر کرکے کان پہ لگالیں ©

آنکھوں کی روشنی تیز کرنی ہوتو گاجر کھائیں۔۔۔ ©یاداشت کمزور ہے تو بادام و اخروٹ کھائیں۔۔۔۔ ©

لوز موشن ہوتو کیلے پہ زیرہ لگاکر کھائی

ں. 

Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...