Monday, August 24, 2015

Insaan-Imaan-shetaan

Assalam o Alaikum.


ایک شخص نے لوگوں کو کسی درخت کی پوجا کرتے دیکھا تو غصہ سے بے قابو ہوگیا اور گھر سے کلہاڑی لی اور گدھے پر سوار ہوکر اس درخت کو کاٹنے کی نیت سے روانہ ہوا.راستے میں شیطان سے ملاقات ہوگئی شیطان پوچھنے لگا حضرت کہاں تشریف لے جارہے ہیں؟ 

ان صاحب نے جواب دیا لوگ ایک درخت کی پوجا کرتے ہیں اور میں نے اس کو جڑ سے کاٹنے کا اراد٥ کرلیا ہےشیطان نے کہا آپ کہاں جھگڑے میں پڑتے ہیں جو مردود اس کی پوجا کرتے ہیں خودہی بھگتیں گے.بڑھتے بڑھتے دونوں میں جھگڑا ہونے لگا اور تین مرتبہ مار پیٹ ہوئی لیکن شیطان پر و٥ شخص ہر مرتبہ غالب آیا اور جب شیطان نے سمجھ لیا کہ یہ شخص یوں قابو میں آنے والا نہیں تو ایک دوسری چال چلی اور کہنے لگا آپ اس کام کو رہنے دیں اس کے بدلے میں روزانہ آپ کو چار درہم دیاکروں گا جو ہر روز صبح کے وقت آپ کے بستر کے نیچے سے ملا کریں گے.

شیطان کی یہ چال کامیاب ہوگئی و٥ شخص اپنے گھر واپس چلا گیا اور روزانہ صبح بستر کے نیچے سے چار درہم ملنے لگے کچھ دن تو یہ سلسلہ چلا لیکن پھر وہی حالآہستہ آہستہ دراہم ملنا بند ہوگئے جب اسی طرح کئی دن گزرگئے اور کچھ نہ ملا تو پھر غصہ آیا. اور کلہاڑی اٹھائی اور درخت کاٹنے چل دیا..راستے میں دوبار٥ شیطان سے ملاقات ہوئی. شیطان پھر پوچھنے لگا.. حضرت کہاں کا اراد٥ ہے؟ ان صاحب نے جواب دیا درخت کاٹنے جارہا ہوں جس کی پوجا ہوتی ہے.شیطان نے پھر کہا :آپ کہاں جھگڑے میں پڑتے ہیں چھوڑیئے جو مردود اس کی پوجا کرتے ہیں خود بھگتیں گےان صاحب نے انکار کردیا اور کہا اب تو ضرور کاٹوں گا بلکل بھی نہیں چھوڑوں گا.شیطان نے منع کیا لیکن یہ صاحب اصرار کرتے رہے لہذا دوبار٥ مقابلہ ہوا جس میں ان صاحب کو شکست ہوئی اور شیطان نے ان کو چِت کردیا

اور پھر شیطان کہنے لگا بس میاں اب یہ کام تمہارے بس کا نہیں کیوں کہ پہلے تم اللہ کی رضا کی خاطر درخت کاٹنے جارہے تھے لیکن اب چار درہم کے لیے جارہے ہو اس لیے اب تم مجھے شکست نہیں دے سکتے ورنہ پہلے اگر میں پورا زور بھی لگا لیتا تو تم سے نہ جیت سکتا لہذا ایک قدم بھی آگے بڑھا تو خیر نہیں! گردن اڑادوں گا...مجبوراً ان صاحب نے اس ارادے کو ترک کردیا اور گھر واپسچلے گئے.

تلبیس ابلیس، . باب ٣،ابلیس کے مکر و فریب کے متفرق واقعات:65جس بھلے کام میں نیت اللہ کو راضی کرنے کی ہو اور دنیاوی نام و نمود اور ریاکاری کا اس نیت میں ذرا بھی دخل نہ ہو تو و٥ عمل ہو کررہتا ہے اور شیطان اپنا پورا زور لگا کر بھی اس عمل کو ہونے سے نہیں روک سکتا.

لیکن جہاں اس عمل میں نیت خراب ہوئی تو وہی شیطان ہم پر غالب آجائے گا اس بھلے کام کو ہونے سے روک دے گااور نیت کی خرابی کا گنا٥ الگ ملے گا

اللہ ہم سب کو شرک خفی سے بچائے. آمین

Pls Ek bar Darood pak Parh

le.

یـہود کی چالیس بیمـاریـاں


  1. «۱»اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی اور حدود میں تجاوز

    «۲»بغیر ایمان اور عمل کے صرف نسبت پر فخر

    «۳»تفریق فی الایمان یعنی بعض احکامات کو ماننا اور بعض کا انکار کرنا

    «۴»خواہشات نفسانی کو اپنا معبود بنانا

    «۵»کتمان حق یعنی حق کو چهپانا

    «۶»بلبیس بین الحق والباطل، حق اور باطل کو خلط کرنا

    «۷»دین میں تحریف اور دین فروشی

    «۸»حرص اور بےصبری

    «۹»جهوٹ،دهوکہ اور خیانت کی عادی زبانیں

    «۱۰»بخل اور ترغیب بخل

    «۱۱»انبیاء کرام پر عدم اعتماد

    «۱۲»دوسروں کونصیحت خود میاں فضیحت

    «۱۳»جہاد سے روگردانی

    «۱۴»عہد شکنی

    «۱۵»احکام الہی میں چوں چرا

    «۱۶»اپنے گناه دوسروں کے سر ڈالنا

    «۱۷»تحلیل حرام اور حرام خوری

    «۱۸»اپنوںکےخلاف غیروں کا تعاون

    «۱۹»بےسند دعوے اور فضول خوش فہمیاں

    «۲۰»بلعمیت

    «۲۱»حسد اور ضد کی وجہ سے باہمی فرقہ واریت

    «۲۲»باہمی قتل وغارت

    «۲۳»زندگی کا حرص اور بزدلی

    «۲۴»حق کو پہچان کر اس کا انکار کرنا

    «۲۵»احکام الہی پر رکیک اعتراضات

    «۲۶»فرشتوں میں تفریق

    «۲۷»قارونیت

    «۲۸»اطاعت اولی الامر کا فقدان

    «۲۹»امربالمروف اور نہی عن المنکر کا ترک

    «۳۰»جادو میں انہماک

    «۳۱»کتاب الله کو نافذ نہ کرنا

    «۳۲»اہل_حق کو ستانے ،گمراه کرنے یا تباه کرنے کا ٹهرک

    «۳۳»قساوت قلبی

    «۳۴»حضرت مریم پر تہمت

    «۳۵»اللہ تعالی اور انبیاء کرام کی توہین اور گستاخی

    «۳۶»سامریت

    «۳۷»انبیاء کرام کا قتل

    «۳۸»نفاق

    «۳۹»کفر

    «۴۰»شرک

    »از قلم:
    حضرت امیرالمجاہدین مولانامحمد مسعود ازہر حفظہ اللہ
    کتاب: یہود کی چالیس بیماریاں«

Gunnah Chorne ka Nusqa_

Gunnah Chorne ka Nusqa_Tareeqa by Mufti Tariq Masood

Posted by Mufti Tariq Masood on Sunday, June 1, 2014

قرآن پاک میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ایک دعا


  1. اے میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو معاف فرما دے

    اور ہمیں اپنی رحمت (کے دامن) میں داخل فرما لے اور

    تو سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔

    اردو ترجمہ : سورہ الاعراف آیت نمبر 151

    ---------------------------------

    اے اللہ یہ قرآنی دعا اور قرآن پاک میں جتنی بھی تیرے انبیاء

    علیہ السلام اور تیرے نیک بندوں کی خیر و برکت اور معافی و بخشش

    کی دعائیں ہیں وہ سب دعائیں تو ہمارے حق میں بھی قبول فرما ۔

    آمین یا اللہ آمین 

Fazail-e-Darood Sharif فضائل درود شریف

Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...