ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے فون سروس کے لئے پہلا سیٹلائٹ لانچ کردیا، جس کے ذریعے موبائل فونز صارفین کو وائس، ٹیکسٹ اورڈیٹا کنیکٹیویٹی کی سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق اب موبائل نیٹ ورک کے لیے کسی ٹاور کی ضرورت نہیں پڑے گی اور خلا سے آنے والے سگنلز سے موبائل فونز چلیں گے۔
ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نےفون سروس کےلئےپہلا سیٹلائٹ لانچ کردیا، یہ سیٹلائٹ صارفین کواسپیس انٹرنیٹ نیٹ ورک سے جوڑ سکے گا۔
جس کے ذریعے موبائل فونز صارفین کو وائس، ٹیکسٹ اور ڈیٹا کنیکٹیویٹی کی سہولت ملے گی اور کسی بھی ایسے مقام پر جہاں موبائل ٹاور سے رابطہ ممکن نہیں ہوگا، وہاں اس سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس کے ذریعے موبائل فونز کام کریں گے۔
اسٹارلنک کے مطابق سیٹلائٹ سگنلز کی مدد سے دنیا میں کسی بھی مقام سے پیغام بھیجنا،، کال کرنا اوربراؤزنگ ممکن ہوگا۔
یہ سروس صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ بھی فراہم کرے گی، رواں سال صرف ٹیکسٹ کی سہولت ملے گی جبکہ دو ہزار پچیس میں کال اورڈیٹا کی سہولیات متعارف کروائی جائیں گی۔
No comments:
Post a Comment