بل گیٹس بلاشبہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں- فوربس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 بلین ڈالر ہے- ایسی امیر ترین شخصیت کی رہائش گاہ بھی یقیناً پرتعیش ہوگی اور اس میں موجود سہولیات کسی صورت دلچسپی سے خالی نہ ہوں گی- بل گیٹس کی رہائش گاہ کو “ Xanadu 2.0” کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ایک انتہائی حیرت انگیز گھر ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس گھر سے منسلک چند عجیب و غریب حقائق کے بارے میں بتائیں گے-
|
بل گیٹس کے گھر کا زیادہ تر حصہ درختوں اور ہریالی سے گھرا ہوا ہے- 1.5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر درختوں کے درمیان ہونے کی وجہ سے انتہائی زبردست معلوم ہوتا ہے- |
اس گھر میں موجود گیسٹ ہاؤس 1900 اسکوائر فٹ کے رقبے پر ہے اور یہ اس پراپرٹی کی سب سے پہلی مکمل ہونے والی عمارت بھی ہے جو 1992 میں مکمل ہوئی- |
اس گھر میں ورزش کے حوالے سے ہر قسم کی جدید سہولت موجود ہے- بل گیٹس کے اس پرتعیش گھر میں آپ کو جم٬ کئی سوئمنگ پول٬ سٹیم روم کے علاوہ زیرِ زمین میوزک سسٹم بھی نصب ہے- |
اس پرتعیش گھر میں تقریباً 24 باتھ روم ہیں جبکہ 6 باورچی خانے بھی تعمیر کیے گئے ہیں- یہ باورچی خانے گھر کے مختلف حصوں میں تعمیر ہیں- |
بل گیٹس نے یہ گھر 1988 میں 2 ملین ڈالر میں خریدا تھا جس کی 7 سال بعد ہی مالیت 63 ملین ڈالر ہوچکی تھی- تاہم سال 2012 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر اس وقت 123.54 ملین ڈالر کی قیمت کو پہنچ چکا تھا- |
بل گیٹس وہ امیر ترین شخصیت ہیں جنہوں نے گھر میں چمگاڈروں کے غار کے طرز پر ایک غار بھی تعمیر کر رکھی ہے- اس غار میں 3 گیراج بھی ہیں جن میں 23 گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں- اس کے علاوہ اس غار میں زیرِ زمین ایک خفیہ اسٹرکچر بھی موجود ہے جس میں باآسانی 10 گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ موجود ہے- |
یہ گھر آب و ہوا کو کنٹرول کرنے والے جدید سسٹم سے آراستہ ہے- گھر میں آنے والے ہر مہمان کو ایک مائیکرو چپ دی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ موسمیاتی ماحول کو کنٹرول کر سکتا ہے- |
بل گیٹس کو خفیہ ٹیکنالوجی بہت پسند ہے اور اسی وجہ سے اس گھر کے کمروں کی دیواریں خفیہ اسپیکروں سے آراستہ ہیں- ان اسپیکر سے ہلکی ہلکی گانوں کی آواز آتی رہتی ہے جنہیں مہمان اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کرسکتا ہے- |
اس گھر کی سب سے خاص بات یہاں کی لائبریری ہے- 2100 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلی اس لائبریری میں متعدد قدیم کتابیں موجود ہیں- |
Latest News & Updates | Latest Pakistani Showbiz News | Latest News regarding Pakistani Legends & Celebrities, Latest Dramas and Actors.
Monday, November 2, 2015
بل گیٹس کے گھر سے متعلق چند ناقابلِ یقین حقائق
شاہ رخ خان کی نصف سنچری: دس دلچسپ باتیں
بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان دو نومبر سنہ 2015 کو 50 سال کے ہو گئے ہیں اور اس موقعے پر بالی وڈ کی فلمی برادری نے انھیں مبارکباد دی ہے۔ اور انھیں ’انرجیٹک‘ (پرجوش) اور ’انسپائرنگ‘ (تحریک دینے والے) جیسے القاب سے یاد کیا ہے۔ ان کے فلمی سفر سے تو بہت سے لوگ واقف ہیں یہاں شاہ رخ کے بارے میں دس ایسی باتیں پیش کی جا رہی ہیں جو دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گی۔1۔ شاہ رخ آج بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکاروں میں شامل ہیں لیکن انھیں اپنی فلم ’کبھی ہاں کبھی نہ‘ کے لیے صرف 25 ہزار روپے ہی ملے تھے۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ممبئی کے سنیما ہال کے باہر فلم کے ٹکٹ بھی فروخت کیے تھے۔ Image copyright NEW FILM ADDICTS Image caption شاہ رخ کو فوجی سیریئل کے اشتہار سے شہرت ملی 2۔ شاہ رخ خان کی پہلی کمائی صرف 50 روپے تھی جو انھیں گلوکار پنکج ادھاس کے ایک کنسرٹ میں کام کرنے کے دوران ملی تھی۔3۔ تھیئٹر کے اپنے ابتدائی دنوں میں شاہ رخ بھارتی دارالحکومت دہلی کے دریا گنج علاقے میں ایک ریستوران بھی چلایا کرتے تھے۔ Image copyright RED CHILLIES Image caption کاجول کے ساتھ ان کی جوڑی کو زبردست پزیرائی ملی 4۔ شاہ رخ کے والد نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے بہت سے کاروبار چلانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ان میں دہلی کے ’نیشنل سکول آف ڈراما‘ میں چائے کی دکان بھی شامل تھی۔5۔ شاہ رخ جب صرف 15 سال کے تھے تب ان کے والد نہیں رہے اور جب وہ 25 سال کے تھے تب ان کی ماں گزر گئیں۔ اپنی ماں کی موت کے بعد وہ فلموں میں آئے۔ Image caption شاہ رخ خان کو مختلف کھیلوں میں دلچسپی رہی ہے 6۔ شاہ رخ کا نام پہلے عبد الرحمٰن رکھا گیا تھا پھر ان کے والد نے اسے بدل کر شاہ رخ خان رکھ دیا۔7۔ شاہ رخ نے بالی وڈ میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی یکے بعد دیگرے پانچ فلمیں سائن کی تھیں۔ Image caption انھیں دنیا بھر میں ان کی اداکاری کے اعتراف میں بہت سے ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جا چکا ہے 8۔ کیا شاہ رخ خان توہم پرست ہیں؟ آپ کو شاید یقین نہ ہو لیکن شاہ رخ کی تمام گاڑیوں کے نمبر 555 ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کے ذاتی موبائل نمبر میں بھی 555 آتا ہے۔9۔ شاہ رخ کو کھیل کود سے بھی بہت دلچسپی رہی ہے اور اپنے کالج کے زمانے میں وہ کئی بار فٹبال اور ہاکی کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔10۔ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی پہلی ملاقات ایک ٹی وی شو کے آڈیشن کے دوران ہوئی تھی جہاں شاہ رخ نے اس سیریل میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
|
دہی کے چونکا دینے والے فوائد ابھی پڑھیں
|
Subscribe to:
Posts (Atom)