Wednesday, January 9, 2013

Sixty Tips From Quran

1. Respect and Honour All Human Beings irrespective Of Their Religion, Colour, Race, Sex, Language, Status, Property, Birth, Profession / Job And So On [17/70] 

2. Talk Straight, To The Point,
Without Any Ambiguity Or Deception [33/70]

3. Choose Best Words To Speak And Say Them in The Best Possible Way [17/53, 2/83]

4. Do Not Shout. Speak Politely Keeping Your Voice Low. [31/19]

5. Always Speak The Truth. Shun Words That Are Deceitful And Ostentatious [22/30]

6. Do Not Confound Truth With Falsehood[2/42]
7. Say With Your Mouth What is in Your Heart [3/167]

8. Speak in A Civilised Manner in A Language That is Recognised By The Society And is Commonly Used [4/5]

9. When You Voice An Opinion, Be Just, Even if it is Against A Relative [6/152]

10. Do Not Be A Bragging Boaster [31/18]

11. Do Not Talk, Listen Or Do Anything Vain [23/3, 28/55]

12. Do Not Participate in Any Paltry. If You Pass Near A Futile Play, Then Pass By With Dignity [25/72]

13. Do Not Verge Upon Any immodesty Or Lewdness Whether Surreptitious Or Overt [6/151].

14. If, Unintentionally, Any Misconduct Occurs By You, Then Correct Yourself Expeditiously [3/134].

15. Do Not Be Contemptuous Or Arrogant With People [31/18]
16. Do Not Walk Haughtily Or With Conceit [17/37, 31/18]

17. Be Moderate in Thy Pace [31/19]

18. Walk With Humility And Sedateness[25/63]

19. Keep Your Gazes Lowered Devoid Of Any Lecherous Leers And Salacious Stares[24/30-31, 40/19].

20. If You Do Not Have Complete Knowledge About Anything, Better Keep Your Mouth Shut. You Might Think That Speaking About Something Without Full Knowledge is A Trivial Matter. But it Might Have Grave Consequences [24/15-16]

21. When You Hear Something Malicious About Someone, Keep A Favourable View About Him/Her Until You Attain Full Knowledge About The Matter. Consider Others innocent Until They Are Proven Guilty With Solid And Truthful Evidence[24/12-13]

22. Ascertain The Truth of any news, lest you smite someone in ignorance and afterwards repent of what you did [49/6]

23. Do not follow blindly any information of which you have no direct knowledge. (Using your faculties of perception and conception) you must verify it for yourself. In the Court of your Lord, you will be held accountable for your hearing, sight, and the faculty of reasoning [17/36].

24. Never think that you have reached the final stage of knowledge and nobody knows more than yourself. Remember! Above everyone endowed with knowledge is another endowed with more knowledge[12/76]. Even the Prophet [PBUH] Was asked to keep praying,
 "O My Sustainer! Advance me in knowledge." [20:114]

25. The believers are but a single Brotherhood. Live like members of one family, brothers and sisters unto one another [49/10].

26. Do not make mockery of others or ridicule others [49/11]

27. Do not defame others [49/11]

28. Do not insult others by nicknames[49/11]
29. Avoid suspicion and guesswork. Suspicion and guesswork might deplete your communal energy [49/12]
30. Spy not upon one another [49/12]

31. Do not backbite one another [49/12]

32. When you meet each other, offer good wishes and blessings for safety. One who conveys to you a message of safety and security and also when a courteous greeting is offered to you, meet it with a greeting still more courteous or (at least) of equal courtesy [4/86]

33. When you enter your own home or the home of somebody else, compliment the inmates [24/61]

34. Do not enter houses other than your own until you have sought permission; and then greet the inmates and wish them a life of blessing, purity and pleasure [24/27]

35. Treat kindly -Your parents-Relatives-The orphans-And those who have been left alone in the society [4/36]

36. Take care of -The needy,-The disabled-Those whose hard earned income is insufficient to meet their needs-And those whose businesses have stalled -And those who have lost their jobs. [4/36]

37. Treat kindly -Your related neighbours, and unrelated neighbours-Companions by your side in public gatherings, or public transportation. [4/36]

38. Be generous to the needy wayfarer, the homeless son of the street,and the one who reaches you in a destitute condition[4/36]

39. Be nice to people who work under your care. [4/36]
40. Do not follow up what you have given to others to afflict them with reminders of your generosity [2/262].

41. Do not expect a return for your good behaviour, not even thanks [76/9]

42. Cooperate with one another in good deeds and do not cooperate with others in evil and bad matters [5/2]

43. Do no try to impress people on account of self-proclaimed virtues [53/32]

44. You should enjoin right conduct on others but mend your own ways first. Actions speak louder than words. You must first practice good deeds yourself, then preach [2/44]

45. Correct yourself and your families first [before trying to correct others] [66/6]

46. Pardon gracefully if anyone among you who commits a bad deed out of ignorance, and then repents and amends[6/54, 3/134]

47. Divert and sublimate your anger and potentially virulent emotions to creative energy, and become a source of tranquillity and comfort to people [3/134]

48. Call people to the Way of your Lord with wisdom and beautiful exhortation. Reason with them most decently [16/125]

49. Leave to themselves those who do not give any importance to the Divine code and have adopted and consider it as mere play and amusement [6/70]

50. Sit not in the company of those who ridicule Divine Law unless they engage in some other conversation [4/140]

51. Do not be jealous of those who are blessed [4/54]
52. In your collective life, make rooms for others [58/11]

53. When invited to dine, Go at the appointed time. Do not arrive too early to wait for the preparation of meal or linger after eating to engage in bootless babble. Such things may cause inconvenience to the host [33/53]

54. Eat and drink [what is lawful] in moderation [7/31].
55. Do not squander your wealth senselessly [17/26]

56. Fulfil your promises and commitments [17/34]

57. Keep yourself clean, pure [9/108, 4/43, 5/6].

58. Dress-up in agreeable attire and adorn yourself with exquisite character from inside out [7/26]

59. Seek your provision only by fair endeavour [29/17, 2/188]
60. Do not devour the wealth and property of others unjustly, nor bribe the officials or the judges to deprive others of their possessions [2/188]

Thursday, December 27, 2012

Article by Javed Ch - A Must Read


حقیقت اور امید کی جنگ جاری ہے

پاکستان کی فوج آج ایسے نقصان سے دوچار ہے جسے شاید اُس کی تاریخ کے سب سے بڑے غیر جنگی نقصان میں شمار کیا جائے گا۔
سیاچن گلیشیئر کا گیاری سیکٹر، دنیا کے سب سے اونچے میدانِ جنگ کے دل کا کردار ادا کر رہا تھا جہاں آج سِکس ناردرن لائٹ انفنٹری کا صدر دفتر وہاں پر تعینات ایک سو پینتیس افراد کے فوجی اور غیر فوجی عملے سمیت برف کے وسیع تودے تلے دبا ہوا ہے

اتوار کو علاقے کا دورہ کرنے والے ایک دوست کے بقول ’برف کے میدان میں نام و نشان نہیں دکھائی دیتا کہ یہاں ایک بٹالین کا ہیڈکوارٹر تھا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچنے والی بھاری مشینری چیونٹیوں کی طرح دکھائی دیتی ہے‘۔
خیال ہے کہ ایک مربع کلومیٹر چوڑے برفانی تودے کی گہرائی سو فُٹ کے لگ بھگ ہے۔ یعنی اِتنی کھدائی کے بعد ہی فوجی نام و نشان ملنا شروع ہو سکتے ہیں۔
حقائق کو مدنظر رکھا جائے تو نہ صرف جانی بلکہ دفاعی اعتبار سے بھی پاکستانی فوج کا ناقابلِ تلافی نقصان ہو چکا ہے۔ اگرچہ سیاچن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہے لیکن روایتی حریف ہونے کے باعث، دونوں افواج کا سیاچن جیسے یخ بستہ مقام پر بھی چوکنا رہنا ناگزیر ہے۔
گیاری سیکٹر کے دب جانے سے اگلی سرحدی چوکیوں کے راشن پانی اور اسلحے کی ترسیل کو کیا نقصان پہنچ رہا ہے یا دنیا کی مشکل ترین فوجی سپلائی لائن کا زخم بھرنے کے لیے دوبارہ کتنے جتن کرنا پڑیں گے، اِن سوالوں کے جواب، دفاعی نزاکت کے باعث شاید پاکستانی فوج مستقبل قریب میں نہ دے لیکن ایک سو پینتیس افراد کے لیے اُن کے عزیز و اقارب کے ہاں، حقیقت اور امید کی جنگ جاری ہے کہ حقیقت مان کر صفِ ماتم بچھائی جائے یا امید کی دعا کے لیے صف آراء ہوا جائے۔
میجر ذکاء الحق بھی گیاری سیکٹر میں موجود تھے جب برفانی تودے نے اُن کے ہیڈ کوارٹر کو آ لیا۔ مجھ سمیت، اُن کے تمام دوست اور والدین کسی معجزے کے منتظر ہیں۔
ضلع مظفر گڑھ کے قصبے چوک مُنڈا میں اُن کے زمیندار والد سردار عبدالحق چانڈیہ کے ہاں خیر خبر لینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے لیکن وہ اِس کشمکش میں ہیں کہ خیر بتائیں یا خبر۔ مجھ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بھی، وہ تازہ صورتحال جاننا چاہتے تھے۔
’پہلے موت کی خبر آئی اور پھر ملتان سے ایک بریگیڈئر صاحب نے آ کر حوصلہ دیا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں۔ دعا کریں‘۔
چوک مُنڈا یا چوک سرور شہید جیسے پسماندہ پاکستانی قصبوں میں بہت کم گھرانے ایسے ہوتے ہیں، جہاں پر آٹھ بھائیوں میں سے ایک افسری کے پھول پہنتا ہے اور اُس کی شخصیت آنے والی نسلوں کے لیے مثال بن جاتی ہے

میجر ذکاء الحق اُن لوگوں میں سے ہیں جو خاندان، قصبے اور معاشرے کی وراثتی اور روایتی حدوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، قابلیت کے بل بوتے پر نیا مقام بناتے ہیں۔


انیس سو ترانوے میں مجھ سے ایک جماعت پیچھے ہونے کے باوجود انہوں نے پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک، کیڈٹ کالج حسن ابدال میں آٹھویں جماعت کے لیے داخلے کا امتحان پاس کیا۔


مظفر گڑھ کے نامور مثالی پبلک سکول میں ٹاٹوں، مٹی کے میدانوں اور درختوں کی چھاؤں تلے، صاف اور میلے کپڑوں سے بے نیاز ہو کر، فارغ التحصیل ہونے کے بعد، کیڈٹ کالج کی فوجی چمک دمک اور نظم و نسق میں جگہ بنانا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا جس کا احساس مجھے ذکاء الحق کے ایک سال بعد وہاں پہنچنے پر ہوا۔


وہاں ذکاء الحق مجھ سے سینئر ہو گئے اور چار سال کے دوران، ہر موقع پر میں نے انہیں، روایتی حدیں توڑ کر آگے بڑھتے ہوئے دیکھا۔ زندہ دل شخصیت کے ساتھ ساتھ، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے نام بنایا۔
ہاکی، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس اور گھُڑ سواری کے علاوہ اُن کی ایک تقریر میرے لیے ناقابلِ فراموش ہے جو انہوں نے ایک مقابلے کے دوران، ٹھیٹ سرائیکی ہونے کے باوجود، خالص انگریزی لہجے میں کی لیکن اپنے دیہی خد و خال کے باعث، انگریز ظاہری پن پر زیادہ یقین رکھنے والے جج صاحبان کو اول پوزیشن کے لیے مرعوب نہ کر سکے۔
بالآخر پاکستان ملٹری اکیڈمی میں انہوں نے بہترین مقرر کا اعزاز حاصل کیا جہاں ایک سو پانچ لانگ کورس میں انہیں دو ہزار دو میں کمیشن ملا۔ سیاچن میں پوسٹ ہونے سے پہلے وہ پاکستان کے فعال محاذ جنوبی وزیرستان میں تعینات رہے اور اقوامِ متحدہ کے مشن پر بیرونِ ملک بھی گئے۔
یہی شخصی یادیں ہیں جو شاید آج امید کا سہارا نہیں چھوڑنے دے رہیں۔ میجر ذکاء الحق کے فیس بُک نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اُن کے دوستوں کو جمع کر دیا ہے۔
فوج نے تو سیاچن جیسے مشکل مقام پر تعیناتی کے لیے اپنے افسر پر جو محنت اور سرمایہ کاری کی ہو گی، لیکن دوست احباب کے فیس بُک پیغامات سے یہی لگ رہا ہے کہ ذکاء جیسا بندہ، سو فٹ گہری برف کے نیچے سے نکل باہر آئے گا

ہر چند منٹ بعد ذکاء کی فیس بُک پروفائل پر کوئی دوست، اُن کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شائع کر رہا ہے، کوئی اگلی ظہر پر ساتھ دیکھنا چاہتا ہے تو کوئی اُن کی زندگی کی دعاؤں کا طلبگار ہے۔


سیاچن میں پوسٹِنگ کے بعد اور روانگی سے پہلے میجر ذکاءالحق نے ایک شعر پوسٹ کیا تھا۔
’کھڑے ہیں سرحدِ ایماں پہ، کے ٹو کی طرح
دستِ کفر سے سیاچن کو بچانے کے لیے‘
اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا، ’کچھ دن بعد میں وہاں ہوں گا جہاں عاصمہ جہانگیر کو ہونا چاہیے‘۔ پانچ جولائی دو ہزار گیارہ کی اِس پوسٹ پر کسی نے دھیان نہیں دیا۔ شاید اسی لیے میجر ذکاء نے بھی نہیں بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کو سیاچن میں کیوں ہونا چاہیے؟
لیکن میجر ذکاء الحق کی فیس بُک پر جس آخری پوسٹ نے میری توجہ کھینچی، وہ ایک ویڈیو ہے جو انہوں نے پچیس فروری کو یو ٹیوب سے لِنک کی۔ ویڈیو میں شہزادی جیسی گڑیا کا کیک بنانے کی ترکیب بتائی گئی ہے۔ ذکاء کی بڑی بیٹی مریم تین سال کی ہے اور بیٹا جہانزیب ایک سال کا ہو گیا ہے۔
فیس بُک کے محبوب قول کے حصے میں میجر ذکاء الحق نے یہ تحریر ہمیشہ کے لیے چھوڑ رکھی ہے۔ ’امید ایک اچھی چیز ہے، شاید بہترین چیز اور اچھی چیز کبھی نہیں مرتی‘۔

پاکستانی فوج بھی آئی پیڈ تیار کرنے لگی

Coulmn of the Day



Top 10 Brain Damaging Habits!! (must share )

1. No Breakfast

People who do not take breakfast are going to have a lower blood sugar level. This leads to an insufficient supply of nutrients to the brain causing brain degeneration.

2. Overeating

It causes hardening of the brain arteries, leading to a decrease in mental power.

3. Smoking

It causes multiple brain shrinkage and may lead to Alzheimer disease.

4. High Sugar Consumption

Too much sugar will interrupt the absorption of proteins and nutrients causing malnutrition and may interfere with brain development.

5. Air Pollution

The brain is the largest oxygen consumer in our body. Inhaling polluted air decreases the supply of oxygen to the brain, bringing about a decrease in brainefficiency .

6 . Sleep Deprivation

Sleep allows our brain to rest. Long term deprivation from sleep will acceleratethe death of brain cells.

7. Head Covered While Sleeping

Sleeping with the head covered increases the concentration of carbon dioxide and decrease concentration of oxygen that may lead to brain damaging effects.

8. Working Your Brain During Illness

Working hard or studying with sickness may lead to a decrease in effectiveness of the brain as well as damage the brain.

9. Lacking in Stimulating Thoughts

Thinking is the best way to train our brain, lacking in brain stimulation thoughts may cause brain shrinkage.

10. Talking Rarely

Intellectual conversations will promote the efficiency of the brain.

یہ شادی نہیں ہو سکتی - عطاْالحق

Wednesday, December 26, 2012

عبدالستار ایدھی


عبدالستار ایدھی

عبدالستار ایدھی المعروف مولانا ایدھی خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت ہیں، جو پاکستان میں ایدھی فاونڈیشن کے صدر ہیں۔ ایدھی فاونڈیشن کی شاخیں تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی بیوی محترمہ بلقیس ایدھی، بلقیس ایدھی فاونڈیشن کی سربراہ ہیں۔ دونوں کو 1986ء میں عوامی خدمات کے شعبہ میں رامون ماگسےسے ایوارڈ (Ramon Magsaysay Award) سے نوازا گیا۔


ابتدائی حالات
مولانا ایدھی 1928ء میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بنتوا میں پیدا ہوۓ۔ آپ کے والد کپڑا کے تاجر تھے جو متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ پیدائشی لیڈر تھے اور شروع سے ہی اپنے دوستوں کی چھوٹے چھٹوے کام اور کھیل تماشے کرنے پر حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ جب انکی ماں انکو سکول جاتے وقت دو پیسے دیتی تھی تو وہ ان میں سے ایک پیسہ خرچ کر لیتے تھے اور ایک پیسہ کسی اور ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے کے لیے۔ گیارہ سال کی عمر میں انہوں نے اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو شدید قسم کے ذیابیطس میں مبتلا تھیں۔ چھوٹی عمر میں ہی انہوں نے اپنے سے پہلے دوسروں کی مدد کرنا سیکھ لیا تھا، جو آگے کی زندگی کے لیے کامیابی کی کنجی تھا۔



آغاز
1947ء میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آیا اور کراچی میں آباد ہوۓ۔ 1951ء میں آپ نے اپنی جمع پونجی سے ایک چھوٹی سی دکان خریدی اور اسی دکان میں آپ نے ایک ڈاکٹر کی مدد سے چھوٹی سی ڈسپنسری کھولی جنہوں نے ان کو طبی امداد کی بنیادات سکھائیں۔ اسکے علاوہ آپ نے یہاں اپنے دوستوں کو تدریس کی طرف بھی راغب کیا۔ آپ نے سادہ طرز زندگی اپنایا اور ڈسپنسری کے سامنے بنچ پر ہی سو لیتے تاکہ بوقت ضرورت فوری طور پر مدد کو پہنچ سکیں۔


1957ء میں کراچی میں بہت بڑے پیمانے پر فلو کی وبا پھیلی جس پر ایدھی نے فوری طور پر رد عمل کیا۔ انہوں نے شہر کے نواح میں خیمے لگواۓ اور مفت مدافعتی ادویہ فراہم کیں۔ مخیر حضرات نے انکی دل کھول کر مدد کی اور ان کے کاموں کو دیکھتے ہوۓ باقی پاکستان نے بھی۔ امدادی رقم سے انہوں نے وہ پوری عمارت خرید لی جہاں ڈسپنسری تھی اور وہاں ایک زچگی کے لیے سنٹر اور نرسوں کی تربیت کے لیے سکول کھول لیا، اور یہی ایدھی فاونڈیشن کا آغاز تھا۔


ایدھی فاونڈیشن کی ترقی
آنے والوں سالوں میں ایدھی فاونڈیشن پاکستان کے باقی علاقوں تک بھی پھیلتی گئی۔ فلو کی وبا کے بعد ایک کاروباری شخصیت نے ایدھی کو کافی بڑی رقم کی امداد دی جس سے انہوں نے ایک ایمبولینس خریدی جس کو وہ خود چلاتے تھے۔ آج ایدھی فاونڈیشن کے پاس 600 سے زیادہ ایمبولینسیں ہیں، جو ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئیں ہیں۔ کراچی اور اندرون سندھ میں امداد کے لیے وہ خود روانہ ہوتے ہیں اور ایدھی فاونڈیشن کی حادثات پر ردعمل میں کی رفتار اور خدمات میونسپل کی خدمات سے کہیں زیادہ تیز اور بہتر ہے۔ ہسپتال اور ایمبولینس خدمات کے علاوہ ایدھی فاونڈیشن نے کلینک، زچگی گھر، پاگل خانے، معذوروں کے لیے گھر، بلڈ بنک، یتیم خانے، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکز، پناہ گاہیں اور سکول کھولے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ فاونڈیشن نرسنگ اور گھر داری کے کورس بھی کرواتی ہے۔ ایدھی مراکز کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہر ایدھی مرکز کے باہر بچہ گاڑی کا اہتمام ہے تا کہ جو عورت بچے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتی اپنے بچے کو یہاں چھوڑ کر جا سکے۔ اس بچے کو ایدھی فاونڈشن اپنے یتیم خانہ میں پناہ دیتی ہے اور اسکو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔


ایدھی انٹرنیشنل ایمبولینس فاونڈیشن
فاونڈیشن نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ترقی کی ہے۔ اسلامی دنیا میں ایدھی فاونڈیشن ہر مصیبت اور مشکل وقت میں اہم مدد فراہم کرتی ہے۔ جہاں امداد اور نگرانی ایدھی بزات خود متاثرہ ممالک میں جا کر کرتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ فاونڈیشن جن ممالک میں کام کر رہی ہے ان میں سے چند نام افغانستان، عراق، چیچنیا، بوسنیا، سوڈان، ایتھوپیا اور قدرتی آفت سماٹرا اندامان کے زلزلہ (سونامی) سے متاثرہ ممالک کے ہیں۔


16 اگست 2006ء کو بلقیس ایدھی اور کبریٰ ایدھی کی جانب سے ایدھی انٹرنیشنل ایمبولینس فاؤنڈیشن کے قیام کااعلان کیا گیا۔ جس کے تحت دنیا کے امیریاغریب ہویا دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ، یو کے، اسرائیل، شام، ایران، بھارت، بنگلہ دیش ہوں میں یہ ایمبولینس بطور عطیہ دی جا رہی ہے اورانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ایمبولینس کو 5 سال تک استعمال کرنے کے بعد فروخت کرکے اس کی رقم خیراتی کاموں میں استعمال کریں۔


بیگم بلقیس ایدھی اور کبریٰ ایدھی نے اس موقعہ پر کہا کہ وہ دنیا کاامیر یاغریب ملک ہووہاں مریض مریض ہی ہوتا ہے ایمبولینس کامقصد انسانوں کی جانیں بچانا ہوتا ہے اور ہمیں اس بات کی خوشی ہوگی کہ ایدھی انٹرنیشنل ایمبولینس فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں دنیا بھرمیں انسانوں کی جانیں بچائیں خواہ وہ لندن، نیویارک، ٹوکیو، تل ابیب، بیروت اوردمشق ہوں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بین الاقوامی خدمت کے حوالے سے ہمارا ایک قدم اورآگے بڑھ رہا ہے۔



جدید میراث
آج پاکستان کے علاوہ اسلامی دنیا میں بھی ایدھی نے ایک غیر خود غرض اور محترم شخص کے طور شہرت پائی ہے۔ شہرت اور عزت کے باوجود انہوں نے اپنی سادہ زندگی کو ترک نہیں کیا، وہ سادہ روائتی پاکستانی لباس پہنتے ہیں، جو صرف ایک یا دو انکی میلکیت ہیں، اسکے علاوہ انکی ملکیت کھلے جوتوں کا ایک جوڑا ہے، جسکو وہ سابقہ بیس سال سے استعمال کر رہے ہیں۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کا بجٹ ایک کروڑ کا ہے جس میں سے وہ اپنی ذات پر ایک پیسہ بھی نہیں خرچ کرتے۔ آپ کے بیٹے فیصل بتاتے ہیں، جب افغانستان میں مرکز کا افتتا ح کیا جا رہا تھا تو عملہ نے مہمانوں اور صحافیوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں خرید لیں۔ جب ایدھی وہاں آۓ تو وہ اس بات پر سخت خفا ہوۓ، کونکہ انکے خیال میں یہ رقم کسی ضرورت مند کی مدد پر خرچ کی جا سکتی تھی۔ اس رات آپ کلینک کے فرش پر ایمبولینسوں کے ڈرائیوروں کے ساتھ سوۓ۔


ایدھی فاونڈیشن کا مستقبل
آج ایدھی فاونڈیشن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ایدھی مستقبل کی طرف دیکھتے ہوۓ کہتے ہیں، وہ پاکستان کے ہر 500 کلو میٹر پر ہسپتال تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ گرچہ انکو احترام کے طور پر مولانا کا لقب دیا گیا ہے لیکن وہ ذاتی طور پر اس کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کبھی کسی مذہبی سکول میں تعلیم حاصل نہیں کی۔ وہ اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلوانا پسند کرتے ہیں، کیونکہ انسانیت کی خدمات پر پاکستان میں انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹلریشن سے ڈاکٹری کی اعزازی سند دی گئی ہے۔ وہ اس بات کو بھی سخت ناپسند کرتے ہیں جب لوگ انکی یا انکے کام کی تعریف کرتے ہیں۔ وہ حکومت یا سابقہ مذہبی جماعتوں سے امداد بھی نہیں لیتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی امداد مشروط ہوتی ہے۔ ضیاءالحق اور اطالوی حکومت کی امداد انہوں نے اسی خیال سے واپس کر دی تھی۔


1996ء میں انکی خودنوشت سوانح حیات شائع ہوئی۔


1997ء گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس ہے۔ ایدھی بذات خود بغیر چھٹی کیے طویل ترین عرصہ تک کام کرنے کے عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں۔ اور ریکارڈ بننے کے بعد بھی ابھی تک انہوں نے چھٹی نہیں لی۔


اعزازات
1988ء لینن امن انعام (Lenin Peace Prize)
1986ء عوامی خدمات میں رامون مگسےسے اعزاز (Ramon Magsaysay Award)
1992ء پال ہیریس فیلو روٹری انٹرنیشنل فاونڈیشن (Paul Harris Fellow Rotary International Foundation)
2000ء انسانیت، امن اور بھائی چارے کا انٹرنیشنل بالزن اعزاز (International Balzan Prize)
مارچ 2005ء عالمی میمن تنظیم کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز (Life Time Achievement Award)

ماڈرن خواتین



ماڈرن خواتین مغرب کی تقلید کا شکار ہیں. انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ ان کا اپنا دین ان کوکس بات کی ترغیب دے رہا ہے. وہ اندھادھند مغرب کے جال میں پھنستی جارہی ہیں. الله نے بنیادی طورپرعورت کےاندرحیا ڈال رکھی ہے لیکن شیطان یعنی مغرب کا کمال ہے کہ اس نےعورت کو اسکی حیا بھی بھلادی اور دین کی تعلیمات بھی، سو مسلمان عورت بے پردہ اور بے حیا ہوکر یہ محسوس کرنے لگی ہے کہ وہ بھی آخر ماڈرن بن ہی گئی. اسکی فطری حیا اس کو کچوکے لگاتی ہے لیکن وہ جدیدیت کے خوشنما لباس کو اتارنا پسند نہیں کرتی.



آخرکار اسے بے حیائی جیسے گناہ میں لذّت محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اسی لذّت کے احساس کو پانے کے لئے وہ کپڑے پہن کربھی برہنہ نظر آنے لگتی ہے. جب مردوں کی گندی اور غلیظ نظریں اس کے بے پردہ جسم پر پڑتی ہیں تو وہ لطف کی وادیوں کی سیر کرنے لگتی ہے اور سمجھتی ہے کہ وہ دنیا کی حسین ترین عورت بن گئی ہے حالانکہ وہ صرف بدنظر مردوں کا شکار بنی ہوتی ہے.



ایسے لوگ بدنظری میں اس قدر مہارت حاصل کرلیتے ہیں کہ باپردہ خاتون کے پوشیدہ جسم سے بھی حرام مزے لیتے رہتے ہیں. یہ قرب قیامت کی نشانی ہے.



آج کسی خاتون کو پردے کی ترغیب دی جائے تو کہنے لگتی ہیں کہ اصل پردہ تو دل کا ہوتا ہے دل صاف ہونا چاہیے. اپنا اندر اچھا ہوتو مردوں کی بدنظری اور ہوس کچھ نہیں بگاڑسکتی. یہ بہت احمقانہ جاہلانہ اور بےوقوفانہ بات ہے.اگر دل ہی کو صاف رکھنا کافی ہوتا تو پردے کے بارے میں الله اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم اتنے واضح احکام اور ان کی تشریح کیوں دیتے؟



تین ہی عورتیں ایسی بات کرسکتی ہیں ایک وہ جو بے پردگی میں لذّت پاتی ہو اور اسے چھپانے کے لئے اپنی نگاہ میں بڑے فلسفے پیش کر رہی ہو. دوسری وہ جو دین کے بارے میں شدید لاعلمی کا شکار ہوں.تیسری وہ جو پردے کرتی ہو لیکن اپنے آپ کو دوسری جدیدیت کی ماری خواتین کے سامنے کم تر محسوس کرتی ہو چناں چھ اس احساس کمتری کو چھپانے کے لئے ایسی احمقانہ باتیں کہتی ہو. یہ تیسری خاتون تو قابل حیرت ہے کہ اپنے دین پر عمل کرکے بھی احساس کمتری کا شکار ہے، کیا اسکو علم معلوم نہیں کہ الله رب العزت نے پردہ کرنے کا حکم دیا ہے؟ کیا اسکو معلوم نہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ کرنے کی کتنی تاکید کی ہے؟ اسکو معلوم نہیں کہ اسکا مذہب اسلام کتنا بڑا اور سچا مذہب ہے. پھر وہ اپنے مذہب پر عمل کرنے سے کیوں کتراتی ہے؟ کیا اس لئے کہ لوگ اسکو پینڈو وغیرہ کہیں گے؟ تو ایسی عورت کو جان لینا چاہیے کہ سچائی کو بولنے اور اس پر عمل کرنے میں ہی اصل عظمت ہے.



کچھ خواتین پردہ نہ کرنے کا یہ عذر پیش کرتی ہیں کہ انہیں اس معاملے میں رشتہ داروں کی حمایت حاصل نہیں. اگر آپ کے رشتہ دار آپ کو روز قیامت جنّت میں جانے سے روکیں گے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ یہی کہ آپ ضرور ضرور جنّت میں جا ئیں گی اور ان کی نادان بات کو بلکل بھی نہیں سنیں گے. اس طرح اس دنیا میں بھی آپ کے رشتہ دار آپ کو دین پر عمل کرنے سے روک رہے ہیں اور آپ کو معلوم ہے کہ دین اسلام ہی پر عمل کرکے آپ کے الله کی رضا اور خوشی اور جنّت الفردوس میں مقام پائیں گی تو آپ کو ان سے ڈرنے اور جھکنے کی ضرورت نہیں. آپ سکون سے اپنے دین پر عمل کریں. باحیا و باپردہ بننے اور الله رب العزت کی رضا کی مشتاق رہیں اس صورت میں الله رب العزت آپ کی ضرور مدد کریگا. اگر آپ ہرطعنوں کو پیچھے ہٹا کر با پردہ بن کر رہیں.



کچھ خواتین موسم گرما میں دوپٹے اوڑھتی ہیں جبکہ موسم سرما میں موٹی چادریں. نام یہ ہوتا ہے کہ حجاب اوڑھ رہی ہیں. بس ذرا موسم گرما میں گرمی محسوس ہوتی ہے تو بڑا حجاب چھوڑ کر بے پردہ ہوجاتی ہیں یعنی توہین حجاب کی جارہی ہے. ایسی خواتین سے گزارش ہے کہ براہ کرم یہ روش چھوڑدیجیے. مسلمان خاتون برقعے اور چادر میں پریشان نہیں ہوا کرتی ہے. اور پھر بےحیائی کی ٹھنڈک سے پردے کی گرمائش بہتر ہے. الله پاک ہمیں حیا وغیرت جیسی صفات سے مالامال فرمائیں کہ اسی میں ہماری عزت ہے.

پاکستان کے کچھ ریکارڈز


.
.
.
.














































لاہوت لامکاں ۔ ایک سحر انگیز مقام