Friday, October 11, 2013

رولا رپا توازن کا ضامن ہے


کل کی بات ہے بیغم بلا فل سٹپ بولے چلی جا رہی تھی اور میں اس کے حضور کھوگو بنے بیٹھا تھا۔ میں جانتا تھا ایک لفظ بھی میرے منہ سے نکلا تو دو چار گھنٹے بنے۔ مجھے ہمیشہ چپ کی چادر میں ہی پناہ ملی ہے۔ شوہر حضرات کو اکثر یہ جملہ سننے کو ملا ہو گا
تم نے ساری عمر کیاہی کیا ہے‘ کون سے تم نے میرے ماتھے پر ٹیکے سجا دیے ہیں"یہ جملہ پہلے بھی کوترسو بار سن چکا تھا۔ میں سقراط کا زہر سمجھ کر پی جاتا تھا۔ کل مجھے تاؤ آ گیا۔ کمال ہے وہ ساری عمر میں اس عرصہ کو بھی شمار کر رہی تھی جو میرے کنوار پن کا تھا۔ یہ بھی معلوم نہیں مجھے ابھی اور کتنا جینا ہے۔ ساری عمر میں تو یہ دونوں زمانے بھی آتے ہیں۔ جی میں آیا اس حوالہ سے بات کروں لیکن مجھے اس کے اس جملے نکمے تو ہو ہی اوپر سے حکایتں کرتے ہو کے تصور نے لرزا کر رکھ دیا۔ مجھے غصہ بڑا تھا جو میں ہر حال میں نکالنا چاہتا تھا۔ میں نے بڑی کڑک دار آواز جو کمرے کی دہلیز بھی پار نہ کر سکی‘ میں کہا کیوں خوامخواہ مغز چاٹ رہی ہو۔ اس کا جواب میری سوچ سے بھی بڑھ کر نکلا۔ کہنے لگی میں اپنے منہ سے بول رہی ہوں اس میں تمہارا کیا جاتا ہے۔ اس کی بات میں حد درجہ کی معقولیت تھی۔ ورزش تو اس کے دماغ اور منہ جس میں زبان اور جبڑے بھی شامل ہیں‘ ہو رہی۔ ہاں البتہ میرے کانوں کو زحمت ضرور تھی۔ دماغ کا خرچہ تب ہوتا جب میں اس کے کہے کو کوئ اہمیت دے رہا ہوتا۔ روز کی چخ چخ کو اہمیت دینا حماقت سے زیادہ نہیں۔غصہ میں آ کر ڈھیٹ اور چکنا گھڑا تک کہہ جاتی ہے۔ میں دونوں کانوں سے کام لیتا ہوں یعنی ایک کان سے سنتا ہوں دوسرے کان سے نکال دیتا ہوں اور بس۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری لڑائ یک طرفہ رہتی ہے۔ معروف مقولہ ہے کہ رعایا ملک کے قدموں پر قدم رکھتی ہے۔ میں بھی اس ذیل میں حاکم کے قدموں پر قدم رکھنے والا ہوں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ میں اپنے گھر کے افراد کی پوری دیانتداری سے خدمت کرتا ہوں۔ چوک اسی معاملہ میں ہوتی ہے جو میری پہنچ سے باہر ہوتا ہے۔ گھر والے یقین نہیں کرتے۔ ہر گھر والی اپنے شوہر کو اوباما کا سالا سمجھتی ہے جو ہر کچھ اس کی دسترس میں ہے۔ بہر طور دسترس سے باہر کام کے لیے مجھے دونوں کانوں سے کام لینا پڑتا ہے۔ حکومت میں موجود لوگ دونوں کانوں سے کام نہیں لیتے۔ وہ کانوں میں روئ ٹھونس لیتے ہیں۔ لوگ جب سڑکوں پرآتے ہیں تو نظر آنے کے مطابق یہ سازش اور بغاوت کے مترادف ہوتا ہے اس لیے وہ اس رولے رپے کے لیے ڈنڈے کا استعمال فرض عین سمجھتے ہیں۔ لوگ اتنا بولتے اور لکھتے ہیں لیکن ان کی چال میں رائ بھر فرق نہیں آتا۔ رہ گئ تاریخ کی بات تو مورخ ان کا ہتھ بدھا گولا ہوتا ہے۔ وہ جانتے ہیں پیٹو مورخ جسے میں مورکھ کہتا ہوں‘ انہیں نبی سے دو چار انچ ہئ نیچے رہنے دے گا۔ لہذا آتے وقت سے کیا ڈرنا۔ رعایا اور حکومت ریاست کے دو اہم رکن ہیں۔ رعایا حکومت کو ٹیکس دیتی ہے اگر نہیں ادا کرتی تو حکومت کو خوب خوب وصولنا آتا ہے۔ ٹیکس کے عوضانے میں حکومت رعایا کو سہولتیں جن میں تعلیم اورعلاج معالجے کی سہولتیں شامل ہیں‘ فراہم کرتی ہے یہی نہیں انہیں تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔ ہمارے ہاں ٹیکس وصولنا یاد رہتا ہے لیکن سہولتیں فراہم کرنا گناہ کبیرہ سمجھا جاتا ہے۔ میں ہر ابے یا شوہر کی پیروی میں مسیتے جا کر قسم کھانے کو تیار ہوں کہ گھر والوں سے ٹیڈی پیسہ ٹیکس وصول نہیں کرتا۔ اپنی مزدوری سے روٹی کپڑا مکان تعلیم علاج معالجہ وغیرہ دستیاب کرتا ہوں اس کے باوجود ڈھیٹ ایسے ثقیل کلمات سنتا ہوں۔ سن کر ہاتھ نہیں کھنچتا۔ میں یہ سب کرنا اپنا فرض جانتا ہوں۔  
کل مجھے ایک پراءویٹ میسج موصول ہوا جس میں کراچی کی حالت زار کا تذکرہ تھا۔ پراءویٹ میسج پڑھ کر میرے ہاتھ پاؤں سے جان نکل گئ۔ پراءویٹ میسج میں ایک موثر اور منظم پارٹی کا ذکر تھا۔ لکھا تھا کہ ہر طبقہ کی عورت آبرو سے محروم ہو رہی ہے اور کوئ پوچھنے یا سننے والا موجود نہیں۔ ریاست کے اختیارات بے انتہا ہوتے ہیں۔ ریاست اپنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کر گزرتی ہے۔ ادارے اس کے ماتحت ہوتے ہیں۔ اگر ادارے کچھ بھی نہیں کرتے تو ان کے ہونے کا کوئ جواز نہیں بنتا۔ جب جنگل کا قانون چلنا ہے تو انھیں چلتا کرنا چاہیے اور ان پر اٹھنے والی خطیر رقم ہاؤسز اور اس کے مکینوں کی بہتری کے لیے خرچ ہونی چاہیے۔ ایک خیال یہ ہے کہ ادارے اپنے اور ہاؤسز کے لیے کماتے ہیں لہذا انہیں ختم کرنا ہاؤسز اور اس کے مکینوں کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے۔ اس مخصوص گروہ یا ارٹی کو نکیل ڈالنا ہاوسز سے مرحومی کے مترادف ہے۔ گویا ان عنصر کو کھلی چھٹی دینا سیاسی مجبوری ہے۔ مجبوری کچھ بھی کروا سکتی ہے۔ جن عورتوں کی عزت برباد ہوتی ہے کون سی ان کی اپنی ماءیں بہنیں ہوتی ہیں۔ دوسرا عورت کے ساتھ شادی کے بعد بھی یہی کچھ ہوتا ہے بلاشادی ہو رہا ہے تو کون سی قیامت ثوٹ رہی ہے۔ بس تھوڑا سا بے غیرت ہونے کی ضرورت ہے۔ بے غیرتی بھی کیسی۔ یہ ترقی پسندی کی علامت ہے۔ بہت سے علاقے موجود ہیں جہاں باپ کا تصور ہی نہیں۔ ان کے ہاں کوئ رولا نہیں تو ہمارے ہاں قدامت پسندی سے کام لیا جا رہا۔ ہمیں ہاؤسز کی سیاسی مجبوری دیکھتے ہوءے بے غیرت ہو جانا چاہیے۔عوام کا رولا اور بے بس سسکیاں قطعی ناجاءز اور باؤسز کے خلاف کھلی سازش ہے۔
گھر کی کرسی میرے پاس ہے رولے رپے کے حوالہ سے خاموشی اختیار کرنا میری مالی مجبوری ہے۔ غنڈہ عناصر کے حوالہ سے خاموشی اختیار کرنا ہاؤسز کی سیاسی مجبوری ہے۔ اس کا اس سے بہتر اور کوئ حل نہیں کہ بیغم بولتی رہے اور میں کام سے کام رکھوں۔ اس کے بولنے سے اس کی بھڑاس نکل جاتی ہے۔ بےعزتی کرکےاس کی انا کو تسکین ملتی ہے اور وہ خود کو ونر سمجھتی ہے جبکہ میں اپنا پرنالہ آنے والی جگہ پر رکھتا ہوں۔ رولا ڈالنے اور برداشت کرنے سے بدامنی پیدا نہیں ہوتی بلکہ توازن کا رستہ ہموار ہوتا ہے۔

مولوی صاحب کا فتوی اور ایچ ای سی پاکستان 

دو میاں پیوی کسی بات پر بحث پڑے۔ میاں نےغصے میں آ کر اپنی زوجہ محترمہ کو ماں بہن کہہ دیا۔ مسلہ مولوی صاحب کی کورٹ میں آگیا۔ انہوں نے بکرے کی دیگ اور دو سو نان ڈال دیے۔ نئ شادی پر اٹھنے والے خرچے سے یہ کہیں کم تھا۔ میاں نے مولوی صاحب کے ڈالے گیے اصولی خرچے میں عافیت سمجھی۔ رات کو میاں بیوی چولہے کے قریب بیٹھے ہوءے تھے۔ بیوی نے اپنی فراست جتاتے ہوءے کہا"اگر تم ماں بہن نہ کہتے تو یہ خرچہ نہ پڑتا۔"بات میں سچائ اپنے پورے وجود کے ساتھ موجود تھی۔ میاں نےدوبارہ بھڑک کر کہا
"
توں پیو نوں کیوں چھیڑیا سیبظاہر اس میں ایسی کوئ بات نہیں جس پر بھڑکا جاءے بلکہ اس میں میاں کی ہی حماقت نظر آتی ہے۔ اصل معاملہ یہ نہیں جو بظاہر دکھتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زوجہ محترمہ غلطی میاں کی ثابت
کرنا چاہتی تھی۔ گویا اس کی غلطی کے سبب خرچہ پڑا۔ اسے یہ یاد نہ رہا کہ اس نے کوئ ایسی چبویں بات کی ہو گی جس کے ردعمل میں میاں نے ماں بہن کہا ہو گا۔ اگر وہ یہ کہتی حضرت سوری میں نے اشتعال میں آ کر فلاں بات کہہ دی جس کے سبب ہمیں دیگ اور نانوں کا خرچہ پڑ گیا۔ بات ختم ہو جاتی۔ وہ دراصل میاں کو سزا دینا چاہتی تھی۔ اسے معلوم تھا کہ دیگ اور نان کا خرچہ برداشت کر لے گا کیونکہ یہ نئ شادی پر اٹھنے والے خرچے کا عشر عشیر بھی نہیں۔
ایچ ای سی پاکستان مندے حال میں ہے۔ اس کی کوئ سننے والا نہیں کیونکہ سننے والوں کو اس نے بری طرح ڈسٹرب کیا اب اوپر سے خود کو سچا اور برحق سمجھ رہی ہے۔ مجھے اس کے دو ای میل ملے ہیں وہ ہسمجھ رہی ہے کہ میں اس کے حق میں کچھ لکھوں گا۔ میں پاگل ہوں جو اس کے حق میں قلم اٹھاؤں گا۔ کسی جھوٹے کے لیے قلم اٹھانا جھوٹے کے جھوٹ کی تاءید کرنے کے مترادف ہے۔ ادارے تاج وتخت کے غلام ہوتے ہیں اور انہیں تاج وتخت کے غلط معاملات کو تحفظ اور انہیں درست ثابت کرنے کے لیے قیام میں میں لایا گیا ہوتا ہے۔ وہ پروفیسر ہیں اور خود کو سچائ کا ٹھیکیدارسمجھتے ہیں حالانکہ سچائ ان کی گندی سوچ کے برعکس ہے۔ انہیں تنخواہ اس بات کی ملثی ہے کہ وہ تاج والوں کے اشاروں پر رقص کریں۔ انہوں نے حاکم طپقے کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا۔ حاکم طبقہ کبھی جعلی نہیں ہوتا۔ اگر تگڑے غلط قرار پانے لگے تو انہیں تگڑا کون مانے گا۔ ازل سے غلط عضو کمزور رہا ہے۔ انہیں کس حکیم نے اتنے ووٹ حاصل کرنے والے لوگوں کی ڈگریاں غلط قرار دینے کو کہا تھا۔ انہیں سیٹوں پر رعایا کی وقت پڑنے پر مرمت کرنے کے لیے عہدے دیے جاتے ہیں۔ ڈگری تو بہرصورت ڈگری ہوتی ہے اس میں غلط یا صیح ہونے کا سوال کہاں اٹھتا ہے۔ویسے خود کو تابع فرفان لکھتے ہیں لیکن عملی طور پر خود کو بالاتر سے بھی بالاتر سمجھتے ہیں۔ پانی اوپر سے نیچے آتا ہے‘ نیچے سے اوپر نہیں جاتا۔ جن کی انہوں نے ڈگریاں جعلی قرار دی ہیں جیل نہیں چلے گیے۔ موج میں تھے موج میں ہیں۔ اقبال نے کہا تھا
موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں
اصولی سی بات ہے مچھلی دریا میں زندہ رہ سکتی ہے لہذا وہ دریا سے باہر کیوں آءیں گءے۔ دریا ان کا اپنا ہے۔ اپنوں سے کبھی کوئ جدا ہوا ہے؟
ان کے نکالنے کی کوشش سے وہ کیوں نکلیں گے۔ دریا قطرے قطرے سے بنتا ہے۔ ان کے لیے چند قطرے معنویت نہ رکھتے ہوں لیکن دریا کے لیے بڑی معنویت رکھتے ہیں۔
 تیر کمان سے نکل چکا ہےاب کچھ نہیں ہو سکتا ہاں البتہ ایچ ای سی‘ پاکستان دوسرے اداروں کے لیے نشان عبرت ضرور ہے۔ جو بھی چنیدہ اور دریا کے اندر موجود دریا کی ذاتی مخلوق کے خلاف قدم اٹھاتا ہے گلیوں کا روڑا کوڑا بھی نہیں رہ پاتا۔ ہٹ دھرمی اور ڈھیٹ پنا تو یہ ہے کہ یہ سچ پتر غلطی کو غلطی تسلم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ حسین ایک ہی تھا۔ آج کسی کو ریاست کے گناہ گاروں کے لیے اپنے بچے مروانے کی کیا ضرورت پڑی ہے۔ ان کی مدد کے لیے کوئ میدان میں نہیں آءے گا۔ باور رہنا چاہیے سر کا بوجھ سر والے کے پاؤں پر آتا ہے۔

Beware in Pakistan

‎""خدا کے واسطےمجھے تبدیلی ںہیں چائیے""

‎""خدا کے واسطےمجھے تبدیلی ںہیں چائیے""
مجھے وہ پرانا پاکستان چائیے 
جہاں محبت بستی تھی۔
جہاں محلے میں ایک گھر میں ٹی وی ہوا کرتا تھا اور اتوار کو پورا محلہ اس گھر میں جا کر فلم دیکھا کرتا تھا۔
جہاں محلے کا فریج سارے محلے کے مہمانوں کو ٹھنڈا پانی مہیا کیا کرتا تھا۔
جہاں محلے کی ایک گاڑی پورے محلے کی ایمبولینس بھی ہوا کرتی تھی۔
جہاں کسی بھی بزرگ کے سامنے چھوٹے پان یا سگریٹ استعمال نہیں کیا کرتے تھے۔
جہاں نوجوان بس میں کسی بوڑھے کو کھڑا دیکھ کر جگہ دے دیا کرتے تھے۔
جہاں بیرون ملک جانے والے کسی جوان کو پورا محلہ ائیر پورٹ چھوڑنے جایا کرتا تھا۔
جہاں کسی کے گھر زیادہ مہمان آ جاتے تو پڑوسی اپنا کمرہ پیش کر دیتے تھے۔
جہاں اسلام کے نام پر قتل نہیں ہوا کرتے تھے۔
جہاں اسلام کے نام پر دہشتگردی نہیں ہوا کرتی تھی۔
جہاں اسلام کے نام پر خود کش حملے نہیں ہوا کرتے تھے۔
جہاں ایک دوسرے کو کافر نہیں کہا جاتا تھا۔


خدا کےلئے مجھے میرا پاکستان واپس کر دو، مجھے تبدیلی نہیں چائیے۔
مجھے تبدیل نہیں ہونا
خدا کےلئے۔

جمہوریت تشکیل پاکستان اور جمہور کی خواہش


اس میں کوئ شک نہیں كہ پاكستان اسلام كے نام پر بنا تھا یہ الگ بات ہے كہ بنانے والوں كی نیت پاكستان كا مطلب كیا لا الہ الا اللہ كے نعرے كوحقیقت كے طورپر استعمال كرنا تھا یا مسلمانوں كے جذبات كو اپنے گندے ذاتی مقاصد كے لئے استعمال كرنا تھا لیكن غریب بھولے بھالے مسلمان اس سے مراد یہ ہی لے رہے تھے كہ ساری جدوجہد اسلام كے سنہری نظام كے لئے كی جا رہی ہے ۔ملك بن جانے كے بعد لاكھوں شھدا كے خون سے غداری كركے جس طرح اسلام، اسلامی اقدار اور انسانیت كا خون كیا گیا۔ اقتدار كی ہوس اور پیسے كے لالچ میں مسلمان نے مسلمان بھائی كا بے دریغ استحصال كیا اور نوبت یہاں تك پہنچ گئی كہ وطن عزیز دو لخت ہو گیا ۔ بھائی بھائی كے خون كا پیاسا ہو گیا یہ ظاہر كرتا ہے كہ شروع ہی سے ان كی نیت نیك نہیں تھی ۔ آج صورت حال یہ ہے كہ ٱج دنیا میں پاكستان كا مقام دیكھ كر درد مند دل خون كے آنسو روتا ہے ۔ 
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو كر 
اور ہم خوار ہوئے تارك قران ہو كر

شکریہ بیٹا آپ نے توجہ فرمائ۔ الله آپ کو شاد و شاداب رکھے۔ حصول پاکستان کے لیے جو شہید ہوءے بےگھر ہوءے بچوں کی شہادت بیماری بےکسی بےبسی عورتوں کی عزت کی پامالی وغیرہ کا صدمہ برداشت کیا ان کے ایک ایک دکھ ایک ایک صدمے ایک ایک پریشانی کو ہزاروں نہیں لاکھوں سلام۔ ہم کیا دے سکتے ہیں الله کے پاس ان کے لیے بہترین اجر ہے۔ وہ انگریز اور اس کے بدنیت خودغرض ناہنجار اور منافق گماشتوں کی چال کو نہ سمجھ سکے۔ بیڑا غرق اور جہنم ٹھکانہ ہو پیٹو مورخ کا جس نے انہیں نبوت کے درجے سے دو چار انچ ہی نیچے رکھا ہے۔ اصل ہیروز تاریخ کا حصہ نہ بن سکے۔ پاکستان کی تشکیل کے دو حوالے/ دو کاز ٹھہرتے ہیں ایک مسلمانان ہند کا دوسرا گورا دوست اہل سیاست کا۔ گورا دوست اہل سیاست کل بھی غالب تھے آج بھی غالب ہیں۔ کل برطانیہ کے آج وہ امریکہ کے گماشتے ہیں۔ امریکہ امداد لوگوں کے نام پر دیتا ہے لیکن ہڑپ یہ کر جاتے ہیں۔ ملکی اور عوامی خون پی لینے کے بعد بھی ان کی ہوس کم نہیں ہوئ۔ وہ برطانیہ میڈ وامپاءر تھے یہ امریکہ میڈ وامپاءر ہیں۔ انصاف کل پرسوں ہی آزاد ہوا ہے وگرنہ یہ بھی ان وامپاءز کے دانت قریب رہا ہے۔ 

جمہوریت بھی تو امریکی لنکنیان ہے۔ اس کا بنیادی نعرہ تو دیکھیں

عوام کی حکومت
عوام کےلیے
عوام کے ذریعے

حالانکہ حکومت تو صرف اور صرف الله کی ہے۔ الله کی حکومت تو قرآن و سنت کے حوالہ سے قاءم ہو سکتی ہے۔ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے اس جموریت نے کہاں تک عوام کی حکومت قاءم کی ہے۔ عوام تو روڑا کوڑا بھی نہیں رہے جو فصلوں کے کام ہی آ سکیں۔ غور کر لیں کماتےعوام ہیں ملک عوام کا ہے وساءل عوام کے ہیں۔ یہ عوام بد نصیب نہیں ہیں الله نے انہیں اس خطہ کے حوالہ سے بہت کچھ عطا کیا ہے لیکن لوٹ وہ رہے ہیں جن کا پہلے خدا برطانیہ تھا اب امریکہ ہے۔ وکیل قاتل کا بھی ہے مقتول کا بھی۔ قاتل کیوں نہیں تسلیم کرتا کہ میں قاتل ہوں۔ تقوی اور پریزگاری طاغوتی نظام ہا میسر نہیں کر سکتے یہ قرآن اور سنت ہی سے دل وجان میں جگہ پا سکتا ہے۔ امریکی خدا کے پیرو لوٹ مار کے بعد پاکستان جو ان کا ملک ہی نہیں‘ فرار ہوتے رہے ہیں' ہوتے رہیں گے ۔یہی آج کا کڑوا سچ ہے۔ جمہوریت کے پاس اس کے سوا کچھ نہیں۔ کس پارلیمنٹ کی بات کرتے ہیں اس نے عوام کے لیے کب کبھی کوئ قانون بنایا ہے وہ تو اپنے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے کام کرتی آئ ہے اور یہی کچھ کرتی رہے گی۔ خدا انسان اور عوام دشمن قوتوں کو جمہوری پارلیمنٹ استثناء کی لعنت سے نوازتی رہے گی۔ بھری محفل تو دور کی بات‘ کوئ تنہائ میں بھی سوال کرنے کی جرات نہ کر سکے گا۔ مقتدرہ قوت شدادی و نمرودی شکتیوں سے سرفراز رہے گی۔ اس کے کیے اور کہے کو آءینی حق کا درجہ حاصل رہے گا۔ بزرگوں نے جس کاز کے لیے خون دیا تھا وہ موجودہ انداز واطوار سے حاصل نہیں ہو سکے گا۔ اہل سیاست نے جن مقاصد کے لیے عوام کے خون سے ہولی کھیلی تھی وہ اس میں روز اول سے کامیاب ہیں۔ عوام اگر اپنے ابا واجداد کے مقاصد سے دلچسپی رکھتے ہیں تو انہیں ایک بار پھر آگ و خون کا دریا عبور کرنا ہو گا اگر نہیں تو موجودہ حالات پر گزرا کریں۔


باہوش بے ہوش‘ ملک دوست ملک دشمن‘ دیس بھگت غدار‘ ایماندار بے ایمان‘ امانت دار امانت خور‘ شریف بدمعاش کے ووٹ کی قیمت برابر ہے۔ بے جیبا باجیبا‘ دونوں الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن بےجیبا تو سیکورٹی فیس بھی ادا کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ اگر وہ بھی لوٹ مار ہیرا پھیری کو دھرم رکھتا تو بے جیبا نہ ہوتا۔ الیکشن لاکھوں کا نہیں‘ کروڑوں کا کھیل ہے۔ پیسے والے شرفاء شمار ہوتے ہیں لہذا یہ شرفاء کا شوق سمجھا جاتا ہے۔ بے جیبا اس سے دور رہتا ہے۔ وہ چار پانچ لمبی عمروں میں بھی دھنوان نہیں ہو سکتا۔ اگر اس کے باپ دادا بلکہ دادا پردادا غداری کرتے اور گورا حضور کے تلولے چاٹتے زیر ناف مردانہ آلات سہلاتے تو آج شرفا کی صف میں سر تان کر کھڑے ہوتے۔ اسٹیج پر کھڑے ہو کر لمبی لمبی چھوڑتے۔ منہ سے بھوک کا ناٹک کرتے لیکن تھلا اٹھا کر براءلر کی بو چھوڑتے۔ گویا یہ کھیل صرف اور صرف شرفا کا ہے۔ یہ شرفا خادم نہیں حاکم ہوتے ہیں۔۔

پڑھے لکھے اور اہل دانش کا اس سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ وہ تو الیکشن ڈیوٹی پر پھاہے لگے ہوتے ہیں۔ انہیں الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل نہیں ہوتا ہاں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ یہ حق ڈبے اور تھیلا اٹھائ کی نذر ہو جاتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ آج تک بالا و زیرین عدالتوں کے ججز اساتذہ۔ معالجین‘ پولیس‘ رینجرز فوج کے بالا اور زیرین اہل کاروں اور منشی ہاؤس کے بڑے چھوٹے ملازمین کے ووٹ ڈالنے کا تناسب کیا رہا ہے؟ یقینا وہ اس ملک کے شہری ہوتے ہیں یا انہیں بھی شہری سمجھا جاتا ہے۔ درس گاہیں مقدس ہوتی ہیں انہیں شرفاء کے چناؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ناصرف معالج الیکشن ڈیوٹی پر بندھے ہوتے ہیں معالج گاہیں بھی اس طاغوتی عمل کا حصہ بنا لی جاتی ہیں۔ یہ فراڈ گویا انسانی زندگی سے بڑھ کر ضروری ہوتا ہے۔ 

کوئ سوال کرے آج تک کاسٹ ہونے والے ووٹس کا کیا تناسب رہا۔ جیتنے والے نے اپنے حلقہ کے کل ووٹس میں سے کتنے ووٹس حاصل کیے۔ اگر کوئ پوری ایمانداری سے حقاءق سامنے لے آءے تو اس لنکن ساختہ جمہوریت کی قلعی کھل کر سامنے آجاءے گی۔ میں کوئ نجومی نہیں اور ناہی علم جعفر سے میرا کبھی علاقہ رہا ہے طہارتی عمل کے باوجود کچھ نہیں ہو سکے گا۔ جمہور نے پاکستان کی تخلیق قرآن وسنت کی عمل داری سمجھا تھا۔ جمہوریت یہی ہو گی کہ عوام کی اس دیرانہ خواہش کو عملی شکل دے دی جاءے یا پھر جمہوریت کے نام نہاد نعرے کو شرفا کا چونچلا سمجھا جاءے۔