ملازمت کی تلاش ہر شخص کو رہتی ہے اور ہر کوئی اپنے ہنر، صلاحیت اور تعلیم کے مطابق ملازمت کرتا ہے لیکن دنیا میں کچھ ملازمتوں کو خطرناک بھی قرار دیا گیا ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسی ملازمتیں بتاتے ہیں جو خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی جانی نقصان کا باعث بھی بنتی ہے۔
بھاری مشینری کے ساتھ کام کرنے والے ملازم
ہیوی مشینری کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کی ملازمت کو دنیا کی خطرناک ترین ملازمتوں میں شامل کیا جاتا ہے کیونکہ اس ملازمت میں چھوٹی سی لاپرواہی بھی جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
امریکا کے بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملازمت کے دوران ہر سال ایک لاکھ میں سے 82 ملازمین زخمی ہوتے ہیں۔
ماہی گیری
ماہی گیری سے وابسطہ افراد اپنا پیٹ مچھلی کا شکار کرکے ہی پالتے ہیں جس کیلئے انہیں خراب موسم اور بپھرے سمندر کے باوجود اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جانا پڑتا ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ برانچ کی جانب سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ ماہی گیری میں 24 ہزار ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
تعمیراتی مزدور
اونچائی، بھاری مشینری اور نقصاندہ مواد مزدوروں کی زندگیوں کیلئے خطرناک ہے، بتایا جارہا ہے امریکا کی اس انڈسٹری میں اونچائی سے گرنے اور پھسلنے سے 45 فیصد سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
ٹرک ڈرائیور
ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کو بھی دنیا کی خطرناک ملازمتوں میں شامل کیا جاتا ہے کیونکہ ہائی ویز پر گھنٹوں کی ڈرائیونگ ڈرائیور کی تھکاوٹ اور نیند کی کمی کا باعث بنتی ہے جس سے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہونے کی وجہ سے بھی ڈرائیور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، صرف بھارت میں ہر سال 10 فیصد ٹرک ڈرائیور ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں۔
بجلی گھر میں کام کرنے والا ملازم
بجلی کی ہائی ولٹیج لائن پر کام کرنا اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھنا ہے کیونکہ چھوٹی سی غلطی سیدھا موت کی وجہ بنی سکتی ہے۔
امریکا کی نیشنل لائن مین سروے اور یوٹیلیٹی کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں ہر سال ایک لاکھ میں سے 42 ملازمین دنیا چھوڑ جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment