اسلام علیکم ایک خبر آپ کے
ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔پنجاب کے وزیر اعلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر
ضرورت پڑی تو وہ ملک کے لئے اپنے اثاثے بیچ دیں گے۔ پتہ نہیں ان کے خیال
میں ملک پر اس سے مشکل وقت کب آئے گا۔ اس وقت ملک مشکل دور سے گزر رہا
ہے۔ لوگ حالات سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں ۔اور ایک اور خبر تھی کہ
کچھ لوگ بھوک سے تنگ آ کر اپنی اولادیں تک فروخت کرنا چاھتے ہیں۔میری وزیر
موصوف سے درخواست ہے کہ یہی وقت ہے کہ پاکستان کے عوام اور ملک بہت مشکل
میں ہیں ۔آپ نے تو اندرون اور بیرون ملک بہت کچھ اکٹھا کیا ہوا ہے اور ملک
اس وقت ایک پہاڑ جیسے قرضے کے نیچے دبا ہوا ہے۔صرف آپ نہیں ملک کے سب
لیڈر حضرات کو سوچنا چاھیے اور وقت آپ کے ہاتھ میں ہے ۔اگر مشرق وسطی جیسے
حالات پیدا ہو گے تو یہ اقتدار اور اثاثے ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment