Tuesday, January 11, 2011

کشمیر جل رہا ہے

اسلام و علیکم

کل اس سال کا آخری دن ہے اور اس کے بعد ہم ایک اور نئے سال میں قدم رکھیں گے ہمیں اس ملک پاکستان کو حاصل کیے ہوں تریسٹھ سال ہو گئے ہیں اور آج تک ہم اپنے کشمیر کو آزاد نہیں کرا سکے ایک بہت ہی بڑے منصوبے کے تحت پاکستان کو اور پاکستانی عوام کو ایک ان دیکھی آگ میں دھکیل دیا گیا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اس آگ میں جل رہے ہیں لیکن پھر بھی سوئے ہو ئے ہیں ہمیں سارا دن کمانے رات کو انٹرنیٹ موبائل ٹی وی (بشمول راقم ) فرصت ہی نہیں ہے کہ ہم اس ملک کی خاطر بھی کچھ کر لیں ہر کوئی اپنے بارے میں سوچ رہا ہے کو ئی مر رہا ہے تو مرنےدو میں تو زندہ ہوں کو ئی رو رہا ہے چلا رہا ہے تو مجھے کیا میں تو سکون کی زندگی گزار رہا ہوں
بات سے بات نکلے گی تو بڑھتی جائے گی ہمیں اپنے مسائل میں گھر کر اپنے کشمیری بہن بھائیں ماؤں بیٹیوں کو نہیں بھولنا چاہئے

سب سے پہلے آپ اس اعداد و شما ر کو پڑہیئے

صرف اس سال میں

کل شہادتیں ۔۔۔۔۔ چار سو بیالیس 442
مرد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین سو چونسٹھ 364
عورتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گیارہ 11
معصوم بچے۔۔۔۔۔۔۔ سڑسٹھ67
تشدد بربریت سے انتہائی زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار بہتر۔۔۔6072 یہ اتنی حد تک زخمی ہیں کہ اگر ان کا بروقت اچھا اور مؤثر علاج نا ہوا تو شاید ہم ان کو بھی کھو دین
گرفتار ہونے والوں کی تعداد دو ہزار ایک سو باسٹھ 2162 ہے
لاپتہ ہونے والوں کی تعداد ایک سو اکتیس 131 ہے
اور افسوس سے افسوس تر بات کہ ہماری چھیاسی 86 معصوم حور جیسی بہنوں بیٹیوں کی عزتوں سے کھیلا گیا
یہ تعداد صرف اس سال کی ہے یعنی 2010 کی اور یہ تعداد وہ ہے جو ہمیں ریکارڈ پر ملتی ہے اور جو ریکارڈ نہیں ہے اس کو تو بھول جائے۔۔

جنوری 1989 سے 2010 تک

شہید ہونے والوں کی تعداد 93539
گرفتار ہونے والوں کی تعداد 118813
خواتین جو بیوہ ہوئیں۔۔۔22747
جن بہنوں بیٹیوں کی عزتیں تار تار ہوئیں۔۔۔۔9986
بچے جو یتیم ہوئے۔۔۔۔۔۔107397

اس وقت بھارت کی تیرہ ریاستیں ایسی ہیں جہاں ہندو عسکریت پسند اپنی کاروائی کرتے رہتے ہیں ٹائم آف انڈیا کی رپورت کے مطابق بھارت میں اس وقت اسوچہتر ایسی تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو ہندو عسکریت پسندی پھیلانا چاہتے ہیں
اس صدی کے ابتدائی دس سالوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات جن میں ۔۔۔احمد آباد، گجرات، پاکستان سمجھوتا ایکسپریس۔۔۔ جیسے واقعات جن میں بے دردی سے مسلمانوں کا خون بہایا گیا جن میں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزتیں تار تار کی گئی دنیا خاموش کیوں ہے آخر اقوام متحدہ خاموش کیوں ہے۔؟

کچھ تصاویر جو آپ کو لرزہ دیں گی۔۔۔























































































یہ تصویر دیکھ کر بھی اگر دنیا خاموش رہتی ہے جس میں ایک معصوم کشمیری بھائی کو برہنہ کر کےانڈین آرمی آفیسر کے سامنے کھڑا کیا گیا ہے کیا بیتی ہو گی اس شخص پر اگر ہم اس کی جگہ ہوتے تو؟؟؟؟





ایک معصوم نوجوان پر تشدد قصور؟؟؟؟ آزادی




ان میں کچھ تصاویر ایسی ہیں کہ مجھے ان کو شئیر کرنے سے پہلے کافی بار سوچنا پڑا کیونکہ وہ دل دہلا دینے والی ہیں اور ہو سکتا ہےان تصاویر پر ایڈمن کو اعتراض ہوتو براہ مہربانی ایڈمن ان تصاویر کو ڈیلیٹ کر سکتی ہے۔۔

اس تھریڈ کے میرے دو مقاصد تھے پہلا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے سامنے کشمیر میں ہونے والے ظلم کو اجاگر کرنا اگر ہم کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم آج کے اس الیکٹرونک میڈیا کے زریعے ہی ہم کشمیر میں ہونے والے ظلم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر سکتے ہیں ۔۔۔ ہم کیا چند منٹ روزانہ اپنے معصوم کشمیری بہنوں بھائیوں کے لیے وقف نہیں کر سکتے۔۔۔ کیا ہمارا وقت ہماری مصروفیات ہمارے تفریح ان کے جان عزت سے زیادہ اہم ہے

ہم کچھ بھی نہ کریں ہم کم از کم ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم دنیا کے سامنے بتا تو سکیں اور ان کے غم و دکھ میں برابر کے شریک ہوں

اور دوسرا میرا مقصد یہ تھا کہ آج ہم اپنے پاکستان میں جو حالات دیکھ رہے ہیں اور جو حال ہم کر رہے ہیں
ہمیں ملک مفت میں نہیں ملا تھا ہمارے بڑوں نے اس کے لیے بہت خون بہایا بہت عزتیں لٹی اس لینے نہیں کہ ہم صبح سے لے کر شام تک انڈین گانے گھر گھر میں انڈین بہیودہ فلمیں ڈرامے دیکھتے رہیں آج میرے پیار ے ملک کےگھر گھر میں انڈین ڈرامے کیوں دیکھے جاتے ہیں؟ گھر گھر میں انڈین گانے کیوں سنے جاتے ہیں؟ گھر گھر میں انڈین فلمیں کیو ں دیکھی جاتی ہیں ؟

اگر آپ کو گانے لازمی سننے ہیں ڈرامے فلمیں لازمی دیکھنی ہیں تو ہم اپنے پاکستانی کیوں نہیں دیکھتے اگر ان کا معیار اچھا نہیں ہے تو اپنے فیڈبیک سے اور رائے سے اس کو اپنے معیار پر لانے کی کوشش کیجئے

میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ خدارا اپنے ملک کی اہمیت کو جانیں آزادی کی نعمت کا خداوند کا شکریہ ادا کریں اور اپنے اپنے طور اپنے پیارے ملک کے اپنی پیارے ملک میں بسنے والوں کے لیے محبت پیدا کریں

اللہ تعالیٰ مجھ پر آپ پر اور اس ملک پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔۔آمین

یا اللہ ہمارے کشمیری بہیں بھائیوں ماؤں بیٹیوں کی قربانی کا صلہ ان کو آزادی کی نعمت میں عطافرما۔۔۔ آمین

پاکستان زندہ باد

اپنا خیال رکھئے۔۔۔۔۔

اللہ نگہبان

اللہ حافظ

No comments:

Post a Comment

Top 25 Natural Lakes In Pakistan #mancharlake #banjosalake #pyalalake

پاکستان حیرت انگیز قدرتی اور مصنوعی جھیلوں سے مالا مال ہے۔ یہ جھیلیں اپنے تازہ شفاف پانی، شاندار خوبصورتی اور قدرتی ...