Tuesday, November 18, 2025

charab zubani aur galam galoch (چرب زبانی اور گالم گلوچ)

چرب زبانی اور گالم گلوچ





چَرْب زبان کے اردو معانی

چکنی زبان والا، چکنی چپڑی باتیں بنانے والا، تیز زبان، لَسّان، باتونی، چاپلوسی کرنے والا، خوشامدی، چالاک، فریبیا جس کی گفتگو میں حلاوت ہو، شیریں زبان، فصیح زبان، شیریں کلام

ہمارے معاشرے میں چرَب زبانی، آسان الفاظ میں، زبان کے تیز لوگ چرَب زبان کہلاتے ہیں یا پھر ایسا کہیں کہ زبان اور ذہن کو ایک ساتھ چلانے والے لوگوں کو کہا جاتا ہے اور وہ لوگ  ہر دور میں نمایاں حیثیت رکھتے رہے ہیں۔ وہ گھر ہو دوستوں کی محفل ہو، آفس ہو یا کوئی  بھی اور کام کی جگہ ہو، ایسے لوگ نمایاں رہتے ہیں۔

میرا یہاں ایک نظریہ بھی ہے کہ ایسے لوگ اپنی چکنی چپری باتوں کی وجہ سے اپنے آپ کو نمایاں کروا لیتے ہیں اور  کہیں  نہ کہیں وہ دوسروں کو کم تر بھی کر دیتے ہیں۔ اور یہاں پر دوسرے لوگوں کا ذکر بھی ضروری ہے

 جو لوگ صرف زبان استعمال کرتے ہیں وہ لوگ کھردری (براہِ راست) ہوتے ہیں اور زیادہ تر لوگ ان سے دور رہنا پسند کرتے ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ ایسے لوگ براہِ راست فیصلے کرتے ہیں اور بہت جلد اپنا تحمل کھو دیتے ہیں اور بغیر سوچے سمجھے جواب دینے کی وجہ سے وہ دوسرے انسان کی توہین کر دیتے ہیں چاہے بعد میں انہیں دماغی طور پر سوچنے کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے، لیکن لوگ ایسے لوگوں سے گریز کرتے ہیں۔

افسوس اس بات کا ہے کہ آج کا دور ہمارے ملک پر راج کرنے والے یا وائرل ہونے والے کہ لیں یا نما‏‏ئا ہونے والے کہ دیں وہ لوگ ہیں جو نہ تو چرب زبان ہیں اور نہ ہی کھری کھری سنانے والے ہیں۔ آج کل جو لوگ نمایاں ہیں وہ جَرَنلسٹ ہو یا سیاستدان ہو یا پھر اسلامی عالم یا دین پر بات کرنے والے ہوں، ایسے لوگ چرب زبانی تو بہت اچھی کر ہی لیتے ہیں لیکن بد زبانی میں بھی ان کا کوئی جواب نہیں ہوتا اور ایسے لوگ زیادہ تر اپنے فائدے کے لیے استعمال ہو رہے ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو ایسا غرض نہیں ہوتا کہ وہ اس معاشرے میں کسی کو کوئی سبق دیں۔

وہ لوگ جن کا اصل مقصد خود کو نمایاں کرنا ہوتا ہے، اس لئے وہ بدزبانی، بد تہذیبی اور یہاں تک کہ حد سے گزرنے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ وہ گالی گلوچ بھی کرتے ہیں صرف خود کو نمایاں کرنے، شہرت حاصل کرنے اور ممتاز ہونے کے لیے۔ ایک دفعہ کی بدزبانی مجبوراً ہوسکتی ہے کہ آپ کسی کی زیادتی پر آواز اٹھا رہے ہوں، لیکن جب بات مسلسل بدزبانی اور گالی گلوچ کی ہو تو آپ سمجھ جائیں کہ سامنے والا شخص اس چیز سے کوئی غرض نہیں رکھتا کہ وہ اپنی تہذیب، اپنی اقدار اور در حقیقت اپنی فیملی کو کچھ سمجھ رہا ہے ۔

 وہ شخص ارادتاً یا غیر ارادتاً یا تو استعمال ہو رہا ہے اور یا پھر خود کو نمایاں کرنے کے لیے بدزبانی اور گالی گلوچ کا استعمال کر رہا ہے۔

ایسے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ سچ بول رہے ہیں اور ہمیں سچ بولنے کا کہا گیا ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے بالکل صحیح سوچ رہے ہیں کہ سچ بولنے کا کہا گیا ہے لیکن اپنے بارے میں، دوسروں کے تو عیب چھپانے کا حکم ہے۔ ویسے بھی اگر کوئی آپ کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے اور اتنا برا کرتا ہے کہ آپ یا تو ٹوٹ جاتے ہیں یا ٹوٹنے کے بعد باغی ہو جاتے ہیں، پھر بھی آپ چاہیں کہ اپنی تعلیمات، خاص طور پر اسلامی تعلیمات سے دور نہ جائیں یا نہ سوچیں یا کہیں کہ وہ برا ہے۔ اس لیے میں یا گالم گلوچ یا بدزبانی کا مرتکب ہوں۔ آپ کا اخلاق، آپ کی زبان اور آپ کا کردار اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے اور اس کا الگ پیش ہونا ہے، تو بھائی یہ دنیا عارضی ہے، آپ اگلی دنیا کا خیال کریں۔

باتیں بہت کہہنی ہیں۔ کچھ لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ باغی بن کر یا بد زبانی کر کے اپنا یا اپنے ملک کے لیے کچھ بہتر کر سکتے ہیں۔ یقین کریں اُن کو، جن کے بارے میں آپ ایسے الفاظ یا کردار شو کر رہے ہیں، اُن کو فرق نہیں پڑتا۔ در حقیقت، آپ کو، آپ کی فیملی کو، اور در حقیقت جو الفاظ استعمال کرتے ہوئے آپ نے اپنی ویڈیوز ڈالی ہیں، تا قیامت، جو بھی آپ کے ایسے کردار کو اور زبان کو دیکھے اور سنے گا، آپ کو گناہ ضرور ملے گا اور ملتا رہے گا۔ تو گزارش یہ ہے کہ زبان کا استعمال ایسا کریں کہ آپ کی شخصیت نمایاں بھی ہو اور بد اخلاقی بھی نہ ہو۔ ہاں، جو آپ کے یا آپ کے ملک کے ساتھ کر رہے ہیں، تو ایک ذات اللہ پاک کی بھی ہے۔ اُس پر بھی کچھ چھوڑ دیں، دیر ہی سہی، جو صحیح ہے، اُس کو اللہ پاک کامیابی سے ضرور نوازے گا۔

اللہ پاک آپ کا، ہمارا اور ہمارے اس پاک وطن کا حامی و ناصر ہو


No comments:

Post a Comment

charab zubani aur galam galoch (چرب زبانی اور گالم گلوچ)

چرب  زبانی اور گالم گلوچ چَرْب زبان  کے اردو معانی چکنی زبان والا، چکنی چپڑی باتیں بنانے والا، تیز زبان، لَسّان، باتونی، چاپلوسی کرنے والا، ...