Posts

Showing posts from November 2, 2015

انٹرنیٹ انسانیت کا دُشمن یا دوست؟

اِن دِنوں انٹر نیٹ کے ذریعہ کسی بھی پیغام کو Forward کرنے کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے، چاہے ہم اس پیغام کو پڑھنے کی تکلیف گوارہ کریں یا نہیں، اور اسی طرح اس کی تحقیق کرنے کی ضرورت بھی سمجھیں یا نہیں کہ Email صحیح معلومات پر مشتمل ہے یا جھوٹ کے پلندوں پر۔ البتہ اس کو Forward کرنے میں انتہائی عجلت سے کام لیا جاتا ہے۔ جبکہ ایمیل ہمارے پاس Forward کرنے کے لئے نہیں بلکہ اصل میں پڑھنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ 

کسی شخص یا کسی گروپ پر غلط معلومات پر مشتمل اِی میل کو Forward کرنا ہمارے لئے جائز نہیں ہے ، خاص کر اگر وہ اِی میل دینی معلومات پر مشتمل ہو، کیونکہ اس سے غلط معلومات دوسروں تک پہنچے گی۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ایک اِی میل بعض احباب کے پاس پہنچی ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے ۵ نام کسی بھی ۱۱ مسلمانوں کو بھیج دیں تو ہماری بڑی سے بڑی پریشانی حل ہوجائے گی۔ ۔۔۔ ۔ اسی طرح بعض احباب کے پاس اِی میل پہنچی ہے کہ فلاں اِی میل اگر اتنے احباب کو بھیج دیں تو اس سے آپ کے فلاں فلاں مسائل حل ہوجائیں گے، ورنہ مسائل اور زیادہ پیدا ہوں گے۔۔۔۔۔ غرض یہ ہے کہ اس طرح کی اِی میلز کا قرآن وسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ…

بل گیٹس کے گھر سے متعلق چند ناقابلِ یقین حقائق

Image
بل گیٹس بلاشبہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں- فوربس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 بلین ڈالر ہے- ایسی امیر ترین شخصیت کی رہائش گاہ بھی یقیناً پرتعیش ہوگی اور اس میں موجود سہولیات کسی صورت دلچسپی سے خالی نہ ہوں گی- بل گیٹس کی رہائش گاہ کو “ Xanadu 2.0” کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ایک انتہائی حیرت انگیز گھر ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس گھر سے منسلک چند عجیب و غریب حقائق کے بارے میں بتائیں گے- 
بل گیٹس کے گھر کا زیادہ تر حصہ درختوں اور ہریالی سے گھرا ہوا ہے- 1.5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر درختوں کے درمیان ہونے کی وجہ سے انتہائی زبردست معلوم ہوتا ہے- 
اس گھر میں موجود گیسٹ ہاؤس 1900 اسکوائر فٹ کے رقبے پر ہے اور یہ اس پراپرٹی کی سب سے پہلی مکمل ہونے والی عمارت بھی ہے جو 1992 میں مکمل ہوئی-
اس گھر میں ورزش کے حوالے سے ہر قسم کی جدید سہولت موجود ہے- بل گیٹس کے اس پرتعیش گھر میں آپ کو جم٬ کئی سوئمنگ پول٬ سٹیم روم کے علاوہ زیرِ زمین میوزک سسٹم بھی نصب ہے-
اس پرتعیش گھر میں تقریباً 24 باتھ روم ہیں جبکہ 6 باورچی خانے بھی تعمیر کیے گئے ہیں- یہ باورچی خانے گھر کے مختلف حصوں میں تع…

شاہ رخ خان کی نصف سنچری: دس دلچسپ باتیں

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان دو نومبر سنہ 2015 کو 50 سال کے ہو گئے ہیں اور اس موقعے پر بالی وڈ کی فلمی برادری نے انھیں مبارکباد دی ہے۔ اور انھیں ’انرجیٹک‘ (پرجوش) اور ’انسپائرنگ‘ (تحریک دینے والے) جیسے القاب سے یاد کیا ہے۔ ان کے فلمی سفر سے تو بہت سے لوگ واقف ہیں یہاں شاہ رخ کے بارے میں دس ایسی باتیں پیش کی جا رہی ہیں جو دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گی۔1۔ شاہ رخ آج بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکاروں میں شامل ہیں لیکن انھیں اپنی فلم ’کبھی ہاں کبھی نہ‘ کے لیے صرف 25 ہزار روپے ہی ملے تھے۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ممبئی کے سنیما ہال کے باہر فلم کے ٹکٹ بھی فروخت کیے تھے۔ Image copyright NEW FILM ADDICTS Image caption شاہ رخ کو فوجی سیریئل کے اشتہار سے شہرت ملی 2۔ شاہ رخ خان کی پہلی کمائی صرف 50 روپے تھی جو انھیں گلوکار پنکج ادھاس کے ایک کنسرٹ میں کام کرنے کے دوران ملی تھی۔3۔ تھیئٹر کے اپنے ابتدائی دنوں میں شاہ رخ بھارتی دارالحکومت دہلی کے دریا گنج علاقے میں ایک ریستوران بھی چلایا کرتے تھے۔ Image copyright RED CHILLIES Image caption کاجول کے ساتھ ان کی جوڑی کو زبردست پزیرائی ملی 4۔ …

دہی کے چونکا دینے والے فوائد ابھی پڑھیں

Image
ہم میں سے کون ہے جو بیکٹیریا کے نام سے ہی خوفزدہ نہیں ہوتا اور اس سے بچاؤ کی تدبیر نہیں کرتا لیکن دہی ایسا Probiotice ہے جو صحت کے کئی مسائل حل کردیتا ہے۔ غیر صحت بخش غذائیں٬ کم پانی کا استعمال ہر وقت تشویش یا انتشار کی کیفیت میں رہنا یا کسی طویل بیماری کے بعد نظام ہاضمہ کا بُری طرح متاثر ہونا ایسی کیفیتیں اور رویے ہیں جن سے لوگ اکثر و بیشتر متاثر ہوتے ہیں لیکن ان مسائل پر توجہ نہیں دیتے-

جس وقت کسی بیماری کے علاج کے طور پر اینٹی بایوٹکس استعمال کرنا ناگزیر ہوجائے تو عموماً منہ خشک ہونے اور رنگت کے زرد پڑجانے کی شکایت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھلوں کے عرقیات یا سادہ پانی کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔ 

یہ محتاط رویہ ایسا غلط نہیں ہوتا تاہم اگر وہ اپنی غذا میں دہی کا استعمال شامل کرلیں تو چند دنوں میں حیرت انگیز تبدیلی محسوس کریں گے۔ بیشتر بیماریاں معدے کے افعال بگڑنے سے ہوتی ہیں۔ کم کھانا یا ضرورت سے زیادہ کھالینا دونوں روئیے معدے پر گرانی کا باعث بنتے ہیں۔

ہماری غذا خاص کر کھانوں میں دہی کا استعمال ہوتا ہے۔ مشرقی لوگ رائتے اور چٹنیوں میں دہی شامل کرتے ہیں یا میٹھے دہی سے کھانے کا اختتام کرت…

گدھا تو گدھا ہوتا ہے

٭ مردہ گوشت بیچنے پر 8سال قید 5لاکھ جرمانہ ہوگا۔ خبر
اس کا مطلب ہے زندہ اور تازہ گوشت کرنے والوں کو 10سال قید اور10لاکھ جرمانہ ہوگا۔گدھا کھلانے والے قصاب تو اب دہائیاں دیں گے۔وہ تو اس بات کا اصرار کریں گے کہ اس بے ایمانی کے دور میں اتنی ایماندار ی دکھانے والوں کو ان بے ایمان قصابوں سے زیادہ سز ا ملنی چاہیے۔گدھا تو اب ڈی ویلیو ہو گیا ہے۔گدھے کی کھال کے بہانے ظالم کے بچوں نے پاکستانیوں کو گدھا تکہ،گدھا بریانی،گدھا قورمہ،گدھا سری پائے اور گدھا کباب کھلانے کی کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔یہ تو بھلا ہو عائشہ ممتا ز جیسی نڈر فوڈ انسپکٹر ز کا جنہوں نے ہمیں حلال گوشت کھلانے کا بندوبست شروع کر دیا ہے ورنہ یقین کریں ہم پاکستانی تو گدھے کے گوشت کے شوقین ہو چلے تھے۔جنہوں نے میرے سمیت ہوٹلوں پر کھانا کھایا ہے وہ اب ایک مہینہ بلا ناغہ کدو کریلے کھائیں اور روز اینٹی باؤٹک ادویات استعمال کریں کہیں گدھا خدانخواستہ ہمیں بھی ’’گدھا‘‘ ہی نہ بنا دے۔

٭ عراق سے سبق ملا ، طاقت اور پیسے سے دوسرے ملک میں امن نہیں لا سکتے۔ اوبامہ
شکر ہے امریکہ نے بھی سچ تسلیم کر لیا ہے ورنہ ایسا سچ تسلیم کرنا شاید ناممکنات میں سے تھا۔ا…

شرمیلی دلہن

کوئی پندرہ سال پہلے کی بات ہے . ہمارے خاندان میں ایک کزن بھائی کی شادی تھی . بڑے دھوم دھڑاکے سے اورنگ آباد سے بارات آئی تھی . شادی کی رسمیں پوری ہوئیں، نکاح کا خطبہ پڑھایا گیا ، قاضی صاحب نے دولہا بھائی سے نکاح قبول کروایا لیکن جب دلہن سے پوچھا گیا تو دلہن چپ .دوبارہ پوچھا گیا لیکن دلہن پھر چپ . قاضی صاحب نے دلہن کے رشتہ داروں سے معاملہ پوچھا . رشتہ دار جو خاصے پریشان ہو چکے تھے دلہن کو سمجھانے لگے . قاضی صاحب نے پھر ایک بار دلہن سے پوچھا ، لیکن پھر وہی چپ . اتنے میں ایک مولوی ٹائپ کے صاحب جنہوں نے دراصل یہ رشتہ کرایا تھا ، بولے کہ ہمارے خاندان کی لڑکیاں شرم و حیا کا پاس کرتی ہیں ، اس طرح بھری محفل میں کچھ نہیں کہیں گی . لڑکی خاموش ہے ، یعنی وہ راضی ہے ، تینوں بار لڑکی چپ رہی ، یعنی تینوں بار وہ راضی تھی . یوں بھی خاموشی میں رضامندی کی باتیں بڑے بزرگوں سے سنتے آٔئے ہیں . قاضی صاحب نے ایک اور شادی میں خطبہ پڑھنا تھا ، لہٰذا انہوں نے یہ حجت قبول کرلی ، اور یوں یہ شادی ہو گئی . بعد میں کیا ہوا یہ ایک الگ کہانی ہے ، لیکن یہ قصّہ مجھے یوں یاد آ گیا ، کہ ہمارے نئۓ نویلے وزیر اعظم بھی کچھ پ…

مستقل مزاجی کامیابی کی کنجی

کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مستقل مزاجی کا ہونا اتنا ہی ضروری ہے، جتنا کوئی شخص اپنے مقصد میں کامیاب ہونا ضروری سمجھتا ہے۔ زندگی میں کامیابی کی قیمت ہمیشہ جہد مسلسل و مستقل مزاجی کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے۔ اگر کسی انسان کو سفر کر کے ہزاروں میل دور منزل تک پہنچنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ مستقل قدم اٹھاتا جائے، اگر وہ قدم نہیں اٹھاتا یا راستے میں تھک ہار کر بیٹھ جاتا ہے تو کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔ چین کے عظیم قائد ماﺅزے تنگ نے تاریخ ساز لانگ مارچ کا آغاز کرتے ہوئے ”انقلابیوں“ سے کہا تھا: ”ہزاروں میل کا فاصلہ ایک قدم آگے بڑھنے سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔“ بہت سے لوگ کسی کامیاب انسان کو دیکھ کر اس جیسا بننے کی بات کرتے ہیں، لیکن اس کی طرح جدوجہد نہیں کرتے۔ اس کے موجودہ مقام و مرتبہ پر رشک تو کرتے ہیں، لیکن اس مقام کے پیچھے طویل عرصے کی جدوجہد پر نظر نہیں ڈالتے۔ ہر کامیاب شخص ایک طویل محنت و جدوجہد کرنے کے بعد ہی اس مقام تک پہنچتا ہے، جو مقام ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے، اس مقام تک پہنچنے کے لیے یقیناً ہمیں بھی اسی تسلسل کے ساتھ محنت کرنا ہوگی جس تسلسل کے ساتھ کسی بھی ک…

غیر مسلم کا اعتراض مسلمان کا جواب(لازمی پڑھیں)

کل ہی کی بات ہے ہمارے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ غیر مسلم افراد مسلمانوں کو ایک ظالم قوم سمجھتے ہیں اُن کے بقول مسلمان جانور کو جب زبح کرتے ہیں تو لٹا کر گردن پر چھری پھیرتے ہیں اور تڑپا تڑپا کر مارتے ہیں اور ہم لوگ ایسا نہیں کرتے ہم جانور کو مشین کے زریعے ایک ہی دفعہ میں سر الگ کر دیتے ہیں یا پھر جانور کے سر پر زور سے ہتھوڑا مارتے ہیں جانور وہیں مر جاتا ہے لیکن ہم تڑپا تڑپا کر نہیں مارتے۔سوال تو ہمارے قارئین نے سمجھ لیا ہو گا اب ذرا کھرا جواب بھی مسلمانوں کی طرٖ ف سے ملاحظہ فرمائیں:
۱) پہلی بات تو یہ جو طریقہ جانور کو زبح کرنے کا آپ کے پاس ہے شریعت محمدی ؐ میں اس کو جھٹکے کا گوشت کہتے ہیں جو کہ حرام ہے جانتے ہیں کیوں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ جانور کو جھٹکا مار کر ایک دم مار دیتے ہیں تو اُس کے دل کی دھڑکن رک جاتی ہے اور دل کا کام ہے خون کو Circulate کرنا بس جیسے ہی دل بند ہوتا ہے جانور مر جاتا ہے لیکن رگوں میں خون باقی رہ جاتا ہے جو انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلاء کر دیتا ہے اور کیوں کہ اﷲ اپنی مخلوق سے ۷۰ ماؤں سے بھی زیادہ محبت رکھتا ہے وہ نہیں چاہتا کہ ہم اس طرح کا گوشت کھا کر تڑپ …

محرم الحرام کی فضیلت اور آج کے مسلمان

محرم اسلامی کلینڈر کے مطابق پہلا مہینہ ہے۔یکم محرم کو نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔اس مہینے کی بھی بہت زیادہ فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔یوں تو سارامہینہ ہی عظمتوں والا ہے مگر دس محرم جسے یوم عاشورہ بھی کہتے ہیں اس کی کچھ زیادہ ہی فضیلت بیان کی گئی ہے۔یوم عاشورہ کا مطلب ہے(دسواں دن)۔آپ صل الله علیہہ وسلم خود بھی اس دن روزے کا اہتمام فرماتے۔اور اس دن روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت بیان کی۔
دس محرم کو دوسرے دنوں پرفضیلت حاصل ہے۔

اس دن الله تعالی نے آسمانوں زمینوں سمندروں اور پہاڑوں کو پیدا کیا۔حضرت آدم علیہہ اسلام اسی دن پیدا ہوئے اور انکی توبہ بھی اسی دن قبول ہوئی۔حضرت ابراہیم علیہہ اسلام اور حضرت عیسی علیہہ اسلام کی پیدائیش بھی اسی دن ہوئی۔اور حضرت موسی علیہہ اسلام کی قوم کو فرعون سے نجات بھی اسی دن ملی۔حضرت داؤد علیہہ اسلام کی توبہ بھی اسی دن قبول ہوئی۔حضرت ایوب کی تکلیف دور ہوئی۔اسی دن آسمان سے پہلی بارش برسی۔لوح و قلم بھی اسی دن وجود میں آئے اور عاشورہ کے دن ہی قیامت برپا ہوگی۔
آپ صل علیہہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس دن اپنا دستر خواں وسیع کرتا ہے الله تعالی پورا سال اسکے رزق میں کشادگی فرماتے ہی…

اسم اعظم٣ (جادو سے حِفاظت) مُشکلات سے نِجات

محترم قارئین السلامُ علیکم ۔
آج مسلمان دُنیا میں پریشان حال ہیں کوئی معاشی مسائل میں گرفتار ہے تو کوئی گھریلو مسائل کا شکار ہے کوئی بیمار ہے۔ تو کسی پہ قرض کا بار ہے اقوام عالم میں ہم جو کل تک حُکمرانی کا تاج پہنے ہوئے تھے آج اُنہی اقوام میں ہماری پستی اور کمزوری کا یہ حال ہے کہ (ایک اخباری رپورٹ کے مُطابق امریکہ میں) ہمارے لئے علیحدہ سے ایسی اسکرینگ مشین لگوائی جارہی ہیں جس سے گزرتے ہوئے ہم برہنہ دَکھائی دیں گے اور وجہ صاف ہے کل تک ہمیں جو تاجِ سُلطانی عطا ہوا تھا تو رَبّْ عزوجل کی فرمانبرداری کی وجہ سے اور آج جو ذلت ہمارا مُقدر ہوئی ہے تو فقط ہماری بڑھتی ہوئی نافرمانیوں کی وجہ سے۔ قُرآنِ مجید فُرقانِ حمید میں اللہ رَبُّ العالمین ارشاد فرماتا ہے۔

وَمَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِكۡرِىۡ فَاِنَّ لَـهٗ مَعِيۡشَةً ضَنۡكًا

ترجمہ کنزالایمان سورہ طہ آیت نمر ۱۲۴ 

اور جس نے میری یاد سے منہ پھیرا تو بیشک اس کے لیے تنگ زندگانی ہے

آئیے ہم سب مِل کو اللہ عزوجل کے ذکر کی ایسی دُھوم مچائیں کہ ہم سے ہمارا کریم رَبّ راضی ہوجائے

لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظالمین(سورہ انبیاء آیت نمبر۸ )

علامہ ابن جریر طبری (رحم…