Tuesday, October 16, 2012

ہم من حیث القوم بے حس ہیں۔۔۔۔

ہم من حیث القوم بے حس اور نہایت ہی گھٹیا ذہنیت کے لوگ ہیں اور جو آج ہمارے حالات ہیں وہ ہماری
انہی نیتوں کی وجہ سے ہے۔ہم اوپر سے شریف زادے ہوتے ہیں اور اندر سے ہم جیسا جانور دُنیا میں
کہیں بھی دیکھنے کو ہرگز ہرگز نہیں ملے گا۔

ملالہ یوسفزئی پر حملہ انتہائی افسوس ناک تھا،اللہ اس بچی کو صحت دے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین

میڈیا،سوشل ورکرز،این جی اوز،سیاستدان،حکومتی اہلکار اور پوری پاکستانی قوم کا محور صرف ملالہ ہی بنی ہوئی
ہے اور ہم سب کے سب اپنے اپنے مقاصد اپنے اپنے مطلب اپنی غرض کی خاطر اس بچی کے اس حادثے کو کیش کر
رہے ہیں،چاہے وہ نواز شریف ہے چاہے عمران خان ہے چاہے زرداری ہے چاہے الطاف حسین اور دیگر سیاسی رہنما ہوں
میڈیا کیا این جی اوز کیا اور پوری قوم کیا۔۔۔۔ہم سب کے سب صرف اور صرف مطلب اور غرض کی خاطر اس بچی کے
ساتھ پیش آنے والے حادثے کو پوری طرح سے کیش کرنے کی کرشش میں لگے ہوئے ہیں۔

ملالہ کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔شازیہ اور کائنات بھی زخمی ہوئی تھیں۔۔۔کائنات تو گھر میں ہے اللہ نے اُسے بچا لیا لیکن شازیہ
کی حالت بھی ملالہ جیسی ہی تشویش ناک ہیں لیکن چونکہ شازیہ ہائی پروفائل فگر نہیں ہے تو اُسکا نام کسی
کی زبان پر نہیں۔۔۔۔کیوں ؟؟؟؟ یہ ہماری سوچ اور انداز فکر کی بہترین مثال ہے

ہم لوگ اتنے گرے ہوئے ہیں کہ جس کی کوئی انتہا نہیں۔

ہم من حیث القوم بے حس اور بے ضمیر لوگ ہیں۔

No comments:

Post a Comment