Wednesday, March 9, 2011

نیکی اور گناہ کی تعریف



نیکی اور گناہ کی تعریف
حضرت نواس بن سمعان سےروایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نیکی اچھا اخلاق ہے اور گناہ وہ ہے جو دل میں کھٹکے اور طبیعت اس بات کو ناپسند کرئے کہ لوگ اس کے گناہ کو جان لئں "مسلم"

حضرت وابصتہ بن معبد سےروایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اپ نے فرمایا کے تم نیکی کے بارئے میں سوال کرنے ائے ہو ۔ میں نے عرج کیا جی ہاں ۔ فرمایا اپنے دل سے پوچھو نیکی وہ ہے جس سے نفس مطمئن ہو اور گناہ وہ ہے جو نفس میں کھٹکے اور سینے میں تردد ہو اگرچہ لوگ تم کو مشورہ بھی دیں
"احمد"

No comments:

Post a Comment