Thursday, February 3, 2011

”ایٹم بم کےخلاف بیان‘ وزیر ریلوے نے گاندھی کے چیلے والی ذہنیت ظاہر کر دی

ایٹم بم کےخلاف بیان‘ وزیر ریلوے نے گاندھی کے چیلے والی ذہنیت ظاہر کر دی“

http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan...Jan-2011/49189

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایٹم بم بنا کر قوم کا پیسہ ضائع کرنے اور اب بم رکھنے پر خرچہ کرنے کی بات کر کے وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے اپنی کانگریسی اور گاندھی کے چیلے والی ذہنیت کا مظاہرہ کیاہے، ایٹم بم نہ بنتا تو پاکستان کے دشمن ہمیں ناکوں چنے چبا چکے ہوتے۔ اِن خیالات کا اظہار سیاسی رہنماﺅں نے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا کہ ریلوے کو درست کرنے کی جانب توجہ دیں قومی سلامتی کے ضامن ایٹم بم کے بارے میں بدزبانی مت کریں۔ ایسے بہانوں سے وہ بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمود احمد نے کہا کہ گاندھی کے چیلوں سے اس کے سوا کیا امید رکھی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستان کے مفادات کے محافظ ایٹم بم اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے خلاف زہر اگلیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور صدر آصف علی زرداری کے کوآرڈینیٹر نوید چودھری نے کہا کہ حاجی غلام احمد بلور کا بیان اُن کی پارٹی کا نقطہ نظر ہو سکتا ہے لیکن اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ ایٹم بم بننے کے بعد پاکستان کی سلامتی کو خطرات کم ہوئے۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سینٹ میں سابق قائد حزب اختلاف کامل علی آغا نے کہا کہ مجھے حاجی صاحب کے خیالات پر اس لئے حیرت نہیں ہوئی کہ عوامی نیشنل پارٹی میں اب بھی بھارت نواز لابی کی کمی نہیں ہے۔

__________________

No comments:

Post a Comment