Wednesday, August 26, 2015

Nails are irrefutable about your health ? Extremely useful info

برمنگھم (نیوز ڈیسک) یقیناً آپ اپنے ناخنوں کی صفائی ستھرائی اور آرائش کا بہت خیال رکھتے ہوں گے لیکن شاید آپ نے کبھی یہ غور نہیں کیا کہ آپ کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کیا بناتے ہیں۔ ہمیں ناخنوں سے صحت کے بارے میں انتہائی دلچسپ اور اہم معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں جو درج ذیل ہیں:
-1 اگر آپ کے ناخن پیلے نظر آتے ہیں تو یہ آئرن کی کمی کی علامت ہے جس کے باعث خون میں سرخ خلیوں کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے سبز پتیوں والی سبزیاں، مٹر اور سرخ گوشت کا استعمال بڑھائیں۔
2 ۔ناخنوں کا غیر معمولی طور پر موٹا اور بھرا ہونا ان میں انفیکشن کی علامت ہے اور اس کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
-3 ناخنوں پر گہرے رنگ کی لکیریں نمودار ہوجائیں تو یہ ملا نوما بیماری کی وجہ سے ہوسکتی ہیں اور اس کیلئے بھی ڈاکٹر سے جلد رابطہ کرنا ضروری ہے۔
-4 ناخنوں میں گھاﺅ یا چھوٹے چھوٹے گڑھے نمودار ہونا Psoriasis بیماری کی علامت ہے۔ یہ ناخنوں کی افزائش میں بے قاعدگی پیدا ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔
-5 ناخنوں کا بھرا بھرا ہونا اور آسانی سے ٹوٹ جانا تھائیرائڈ گلینڈ کی خرابی کی علامت ہے۔
-6 سفید لمبی لکیروں کا نمودار ہونا جگر، گردوں کی خرابی اور پروٹین کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
-7 ناخنوں کا نیلا پڑ جانا اس بات کی علامت ہے کہ انہیں آکسیجن نہیں مل رہی اور یہ نظام تنفس کی بیماریوں سے بھی خبردار کرتا ہے۔ دوران خون کے سست ہونے سے بھی ناخن نیلے پڑجاتے ہیںا ور بہت سرد موسم کا مسلسل شکار رہنے سے بھی یہ کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment