Monday, August 24, 2015

Insaan-Imaan-shetaan

Assalam o Alaikum.


ایک شخص نے لوگوں کو کسی درخت کی پوجا کرتے دیکھا تو غصہ سے بے قابو ہوگیا اور گھر سے کلہاڑی لی اور گدھے پر سوار ہوکر اس درخت کو کاٹنے کی نیت سے روانہ ہوا.راستے میں شیطان سے ملاقات ہوگئی شیطان پوچھنے لگا حضرت کہاں تشریف لے جارہے ہیں؟ 

ان صاحب نے جواب دیا لوگ ایک درخت کی پوجا کرتے ہیں اور میں نے اس کو جڑ سے کاٹنے کا اراد٥ کرلیا ہےشیطان نے کہا آپ کہاں جھگڑے میں پڑتے ہیں جو مردود اس کی پوجا کرتے ہیں خودہی بھگتیں گے.بڑھتے بڑھتے دونوں میں جھگڑا ہونے لگا اور تین مرتبہ مار پیٹ ہوئی لیکن شیطان پر و٥ شخص ہر مرتبہ غالب آیا اور جب شیطان نے سمجھ لیا کہ یہ شخص یوں قابو میں آنے والا نہیں تو ایک دوسری چال چلی اور کہنے لگا آپ اس کام کو رہنے دیں اس کے بدلے میں روزانہ آپ کو چار درہم دیاکروں گا جو ہر روز صبح کے وقت آپ کے بستر کے نیچے سے ملا کریں گے.

شیطان کی یہ چال کامیاب ہوگئی و٥ شخص اپنے گھر واپس چلا گیا اور روزانہ صبح بستر کے نیچے سے چار درہم ملنے لگے کچھ دن تو یہ سلسلہ چلا لیکن پھر وہی حالآہستہ آہستہ دراہم ملنا بند ہوگئے جب اسی طرح کئی دن گزرگئے اور کچھ نہ ملا تو پھر غصہ آیا. اور کلہاڑی اٹھائی اور درخت کاٹنے چل دیا..راستے میں دوبار٥ شیطان سے ملاقات ہوئی. شیطان پھر پوچھنے لگا.. حضرت کہاں کا اراد٥ ہے؟ ان صاحب نے جواب دیا درخت کاٹنے جارہا ہوں جس کی پوجا ہوتی ہے.شیطان نے پھر کہا :آپ کہاں جھگڑے میں پڑتے ہیں چھوڑیئے جو مردود اس کی پوجا کرتے ہیں خود بھگتیں گےان صاحب نے انکار کردیا اور کہا اب تو ضرور کاٹوں گا بلکل بھی نہیں چھوڑوں گا.شیطان نے منع کیا لیکن یہ صاحب اصرار کرتے رہے لہذا دوبار٥ مقابلہ ہوا جس میں ان صاحب کو شکست ہوئی اور شیطان نے ان کو چِت کردیا

اور پھر شیطان کہنے لگا بس میاں اب یہ کام تمہارے بس کا نہیں کیوں کہ پہلے تم اللہ کی رضا کی خاطر درخت کاٹنے جارہے تھے لیکن اب چار درہم کے لیے جارہے ہو اس لیے اب تم مجھے شکست نہیں دے سکتے ورنہ پہلے اگر میں پورا زور بھی لگا لیتا تو تم سے نہ جیت سکتا لہذا ایک قدم بھی آگے بڑھا تو خیر نہیں! گردن اڑادوں گا...مجبوراً ان صاحب نے اس ارادے کو ترک کردیا اور گھر واپسچلے گئے.

تلبیس ابلیس، . باب ٣،ابلیس کے مکر و فریب کے متفرق واقعات:65جس بھلے کام میں نیت اللہ کو راضی کرنے کی ہو اور دنیاوی نام و نمود اور ریاکاری کا اس نیت میں ذرا بھی دخل نہ ہو تو و٥ عمل ہو کررہتا ہے اور شیطان اپنا پورا زور لگا کر بھی اس عمل کو ہونے سے نہیں روک سکتا.

لیکن جہاں اس عمل میں نیت خراب ہوئی تو وہی شیطان ہم پر غالب آجائے گا اس بھلے کام کو ہونے سے روک دے گااور نیت کی خرابی کا گنا٥ الگ ملے گا

اللہ ہم سب کو شرک خفی سے بچائے. آمین

Pls Ek bar Darood pak Parh

le.

No comments:

Post a Comment