Saturday, August 29, 2015

کیپٹـن محمد اقبال شہید ہلالِ جرآت 1998ءکا وصیت نامہ

1)سامان جو میں نــے بٹالین کو واپس لوٹانا ھــے سبز پیک ،ہائی نیک جرسی
2) لنگر کا جتنا بل بنا هـے وہ ہرحال میں ادا کیا جائــے
3) میس کا بل جتنا بهی بنتا هــے وہ ہر حالت میں ادا کرو
4) دهوبی کا بل ادا کیا جائــے
5) موچی کــے پانچ روپـے دینـے ہیں
میری شہادت کـے بعد ان باتوں پر عمل کریں
☆__روزے جو میرے ذمہ ہیں 16روزے
☆__24مئی 1980ء کو میں نــے بنک سـے قرض لیا تها.میرے خیال میں 900روپــے ،یہ پیسـے یعنی قرضہ بی ایس سی سائنس سٹوڈنٹس کو ملا تها،پشاور یونیورسٹی ایڈمنسڑیشن بلاک سـے اس کــے بارے میں معلوم کیا جا سکتا هــے جو میں نــے بنک کو دینا هــے یہ رقم میرے ذمـے هــے جو میں نـے بنک کو دینی هـے
☆__میری قبر کو پختہ نہ کیا جائــے اور اسلامی شریعت کــے مطابق اس کی اونچائی رکهی جائــے اور نہ میری قبر پر پهولوں کی چادر یا سہرے یا کوئی اور دوپٹہ وغیرہ بچهایا جائــے کیونکہ یہ سب کچھ رسومات هیں قرآن اور حدیث میں ان چیزوں کا کوئی حکم نهیں اصل چیز دعا هـے.
☆__بجائــے چاول وغیرہ پکا کر لوگوں کو بلایا جائـے اس رقم ســے کسی نالی یا راستـے وغیرہ کو تعمیر کیا جائـے یا پهر مسجد میں دے دیا جائــے یہ صدقہ جاریہ رهـے گا نمود و نمائش کی ضرورت نهیں.
☆__میری شہادت کــے بعد اگر حکومت کی طرف سـے کوئی پیسہ وغیرہ مل جائــے اور یہ اگر پچاس ہزار هیں یا اس ســے زیادہ هوں تو چالیس ہزار میری قضا نمازوں اور روزوں کـے فدیـے کــے طور پر غربا اور مساکین میں تقسیم کئــے جائیں.
☆__اور میری شہادت کــے بعد کوئی میرے ساتھ احسان کرنا چاهـے تو جتنا زیادہ هو سکــے درود شریف پڑهــے اور ثواب میرے لئـے بخش دے
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گهر کی نگہبانی کرے
کیپٹـن اقبال شہید جو جذبہِ ایمانی و جرآت کی مثالِ عظیم هیں ســـلام اے شہید جو شہید هو کر امر هوئــے.

No comments:

Post a Comment