Friday, January 21, 2011

ہوا سے بجلی پیدا کرو

اسلام علیکم ایک خبر آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں ۔امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کا بیان ہے کہ امریکہ سے اچھا کوئی دوست نہیں۔اور پاکستان توانائی کی ضرورت پورا کرنے کے لئے ہوا سے بجلی پیدا کرے۔ کیا دوستی کا نمونہ پیش کیا ہے رچرڈ ہالبوک نے ایک طرف امریکی صدر اوبامہ نے بھارت کا دورہ کیا اور تقریباً پچاس ارب کے ایٹمی اورغیرایٹمی تجارتی معاہدے کیے۔اور پاکستان آنا بھی گوارہ نہ کیا۔اوربھارت سے دوستی کی پیش رفت کی۔دوسری طرف پاکستان کا ایٹمی پروگرام جو کہ صرف پاکستان کے اپنے دفاع کے لئے ہے۔اس کے بارے میں دن و رات امریکہ کی طرف سے مختلف خبریں آتی رہتی ہیں۔اب ایٹمی بجلی کی بجائے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے سلسلے میں مشورے دئیے جا رہے ہیں۔پاکستانی قیادت کی طرف سے ابھی تک ایسا کوئی بیان نہیں آیا کہ انہوں نے اس حکم پر عمل کرنا ہے یا نہیں۔اور ہالبروک نے ساتھ ہی ٹائم ٹیبل فریم ورک دے دیا ہے دس سال کا ۔دیکھیں یہ دوستی آگے کیا گل کھلاتی ہے آپ خبر پڑھیں اور مجھے اجازت دیں
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/...ge-1/detail-19

No comments:

Post a Comment