Monday, January 17, 2011

یہ وطن تمہارا ہے، تـم ہو پاسباں اس کے

یہ وطن تمہارا ہے، تـم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے
`
اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ آفـتاب تـم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ اجالے، رہگزر تمہارے ہیں
`
اس زمیں کی مٹی میں خـون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیـدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو
`
یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوانا مت، دولـتِ یقـیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو
`
میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنـواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنــا

 ----------------------------------------------------------------------------------------------

جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان جیوے پاکستان
جیوے جیوے جیوے جیوے
جیوے پاکستان پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
من پنچھی جب پنکھ ہلائے
کیا کیا سر بکھرائے
سننے والے ان میں ایک ہی دھن لہرائے
پاکستان پاکستان پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان جیوے پاکستان
جیوے جیوے جیوے جیوے
جیوے پاکستان پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
بکھرے ہوئے کو بچھڑے ہوئے کو
اک مرکز پہ لایا
اتنے ستاروں کے جھرمٹ میں
سورج بن کر آیا
پاکستان پاکستان پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان جیوے پاکستان
جیوے جیوے جیوے جیوے
جیوے پاکستان پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جھیل گئے دکھ جھیلنے والے
اب ہے کام ہمارا
ایک رکھیں گے
ایک رہے گا
ایک ہی نام ہمارا
ایک ہی نام ہمارا
پاکستان پاکستان پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان جیوے پاکستان
جیوے جیوے جیوے جیوے
جیوے پاکستان پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان

-------------------------------------------------------------------------------------------
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے میت رے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے 

-----------------------------------------------------------------------------------------
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
`
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
`
تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنُور
عزم میرا ہے قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن
`
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
`
تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
تو نواریز انادل کا بہاریں مسکن
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
اے میرے پیارے وطن
`
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
`
میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایئہ تن
اے میرے پیارے وطن
`
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن اے وطن پیارے وطن
---------------------------------------------------------------------------------------------------
Ae Watan pyaray watan

Ae Watan pyaray watan, pak watan, pak watan


Ae meray pyaray watan


Tujh say hay meri tamanoo ki duniya pur noor


Azm mera kabhi meray iraday hay ghayoor


Meri hasti may anaa hay meri masti may shaoor


Jaan fiza mera takhayal hay to shirin hay sukhan


Ae Watan pyaray watan


Ae Watan pyaray watan, pak watan, pak... watan


Ae meray pyaray watan


Ae watan pyaray watan..


Tu dil afroz baharon ka tar-o-taaza chaman


Tu mehaktay huay phoolo ka suhana gulshan


Tu nawaraiz aanadil ka bahaarii maskan


Rang o ahang say ma-amoor teray koh-o-daman


Ae Watan pyaray watan


Ae Watan pyaray watan, pak watan, pak watan


Ae meray pyaray watan


Ae watan pyaray watan..


Mera dil teri muhabbat ka hay jaan baksh diyaar


Mera seena teri hurmat ka hay sangeen fasaar


Meray maahboob watan tujh pay agar jaan ho nisaar


Main yeh samjhoon ga tikhanay laga sarmaya-e-dhan


Ae Watan pyaray watan


Ae Watan pyaray watan, pak watan, pak watan


Ae meray pyaray watan


Ae watan pyaray watan..

-----------------------------------------------------------------------------------------
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے
میرے دہکاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے
میرے مزدور اس دور کے کوہکن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے فوجی جوان جراتوں کے نشان
میرے اہلِ قلم غظمتوں کی زباں
میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میری سرحدوں پہ پہرا ہے ایمان کا
میرے شہروں پہ سایہ ہے قرآن کا
میرا اک اک سپاہی ہے خیبرشکن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے دہکاں یونہی ہل چلاتے رہیں
میری مٹی کو سونا بناتے رہیں
گیت گاتے رہیں میرے شعلہ بدن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
---------------------------------------------------------------------------------------
گیت پاکستان کا

وہ مسلم ھے مسلم کیسا جو حق پہ قربان نہ ھو

وہ کیسا انسان ھے جس میں آن نہ ھو ایمان نہ ھو
خودداری پہ قائم جب تک دنیا میں انسان نہ ھو
عزت سے ھر ھال میں اُس کے جینے کا امکان نہ ھو
لاکھ مصائب ٹوٹ پڑیں مایوس نہ ھو حیران نہ ھو
عزم و استقلال رھے تو مشکل کیوں آسان نہ ھو

اس بیگانی دنیا میں کیوں اپنا ایک جہان نہ ھو

جینے کا کچھ لطف نھیں ھے جب تک پاکستان نہ ھو

اُٹھ اپنے کردار سے اپنی بگڑی بات بناتا جا

عزم و یقیں اخلاص و وفا کے جوھر آج دکھاتا جا
پھر اک بار زمانے میں تحریک اپنی دھراتا جا
باطل کے ایوانوں پر اُتھ پرچم حق لہراتا جا

قلبِ عدو پر ھیبت کا یوں سکہ آج بٹھاتا جا

کفر کی اُٹھتی موجوں سے کچھ خوف نہ کھا ٹکراتا جا
لیگ میں شامل ھو کر اُٹھ میدانِ عمل گرماتا جا
ھر لحظہ ھر آن یہ نغمہ چلتے پھرتے گاتا جا
اس بیگانی دنیا میں کیوں اپنا ایک جہان نہ ھو
جینے کا کچھ لطف نھیں ھے جب تک پاکستان نہ ھو

یہ ھے ایک پرانی دنیا بیگانوں کی بستی ھے

اس بستی مین ھر دم تجھ پر ظلم ھے چیرہ دستی ھے
ھر سو تیرے واسطے اس میں ذلت ھے اور پستی ھے
تیرے حق میں ان غیروں میں نخوت ھے بدمستی ھے
جاگ مسلمان دیکھ ذرا خطرے میں تیری ھستی ھے
تُو گر ھوش میں آ جائے تو پھر کوئی نقصان نہ ھو

اس بیگانی دنیا میں کیوں اپنا ایک جہان نہ ھو

جینے کا کچھ لطف نھیں ھے جب تک پاکستان نہ ھو

اس دنیا مین اپنا ایک الگ جہاں بنائیں گے

امن و امان کے سبز ہلالی پرچم ھم لہرائیں گے
پھر یک بار سلف کی عظمت تازہ کر دکھلائیں گے
ظلم و جور، فساد اور فتنے سب مٹ کر رہ جائیں گے
خلق و مروت کا سکہ ھم ھر سو عام پھیلائیں گے
ایسی دولت دنیا والے اور کہیں کم پائیں گے

چین ظہیر کہاں ھے جب تک پورا یہ ارمان نہ ھو

جینے کا کچھ لطف نہیں ھے جب تک پاکستان نہ ھ
---------------------------------------------------------------------------------
تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان ، اس پہ جان بھی قربان ہے
اس کی بنیادوں میں ہے تیرا لہو ، میرا لہو
اس سے تیری آبرو ہے ، ا س سے میری آبرو
اس سے تیرا نام ہے، اس سے میری پہچان ہے
اس پہ دل قربان ، اس پہ جان بھی قربان ہے
`
یہ میرے قائد کی جیتی جاگتی تصویر ہے
شاعر مشرق کے خوابوں کی حسیں تعبیر ہے
یہ وطن پیارا وطن سرمایہ ایمان ہے
اس پہ دل قربان ، اس پہ جان بھی قربان ہے
تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان ، اس پہ جان بھی قربان ہے

--------------------------------------------------------------------------------
  اللہ پاکستان رہے
اس کے طفل وجواں کو جنون دے عرفان و آگاہی کا
یا رب اس کو ڈھنگ سکھا دے دلوں کی شہنشاہی کا
علم محبت محنت دے دے، عام تیرا فیضان رہے
اللہ پاکستان رہے
پاکستان میں بسنے والے اپنی آپ نظیر رہیں
دل و دماغ و دست و بازو مصروف تعمیر رہیں
تو ہے ازل سے ابد تک قائم ، قائم تیرا نشان رہے
اللہ پاکستان رہے
--------------------------------------------------------------------------------
اے پاک وطن میں ساری دنیا گھوم آیا
تیرے شہروں جیسے شہر نہیں تیری نہروں جیسی نہر نہیں
یہ رنگ نہیں یہ طور نہیں لاہور جہاں میں اور نہیں
اے پاک وطن اے پاک وطن
`
ہر کھیت پرانا میت میرا ہر راول چشمہ گيت میرا
کانٹے پھولوں کی خو والے یہ پتھر بھی خوشبو والے
اے پاک وطن اے پاک وطن
`
اس موسم کی چھب ایسی ہے یہ دھوپ بھی چھاؤں جیسی ہے
کب ایسا مان جوانوں کا کب ایسا روپ چٹانوں کا
یہ لالہ رخ برسات کہاں یہ کرماں والی رات کہاں
اے پاک وطن اے پاک وطن
------------------------------------------------------------------------------------  
ہمارے پاک وطن کی شان
ہمارے شیر دلیر جوان
خدا کی رحمت اِن کے ساتھ
خدا کا ہاتھ ہے اِن کا ہاتھ
ہے اِن کے دَم سے پاکستان
ہمارے شیر دلیر جوان
ستارے جرئات ہمّت کے
وطن کی عظمت شوکت کے
عَدو کی غارت کا سامان
ہمارے شیر دلیر جوان
یقینِ محکم کی تصویر
شجاعت نصرت کی تفسیر
اخوّت اور عمل کی جان
ہمارے شیر دلیر جوان
--------------------------------------------------------------------------------------------
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے میت رے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے 

No comments:

Post a Comment