Monday, November 2, 2015

انٹرنیٹ انسانیت کا دُشمن یا دوست؟

اِن دِنوں انٹر نیٹ کے ذریعہ کسی بھی پیغام کو Forward کرنے کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے، چاہے ہم اس پیغام کو پڑھنے کی تکلیف گوارہ کریں یا نہیں، اور اسی طرح اس کی تحقیق کرنے کی ضرورت بھی سمجھیں یا نہیں کہ Email صحیح معلومات پر مشتمل ہے یا جھوٹ کے پلندوں پر۔ البتہ اس کو Forward کرنے میں انتہائی عجلت سے کام لیا جاتا ہے۔ جبکہ ایمیل ہمارے پاس Forward کرنے کے لئے نہیں بلکہ اصل میں پڑھنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ 

کسی شخص یا کسی گروپ پر غلط معلومات پر مشتمل اِی میل کو Forward کرنا ہمارے لئے جائز نہیں ہے ، خاص کر اگر وہ اِی میل دینی معلومات پر مشتمل ہو، کیونکہ اس سے غلط معلومات دوسروں تک پہنچے گی۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ایک اِی میل بعض احباب کے پاس پہنچی ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے ۵ نام کسی بھی ۱۱ مسلمانوں کو بھیج دیں تو ہماری بڑی سے بڑی پریشانی حل ہوجائے گی۔ ۔۔۔ ۔ اسی طرح بعض احباب کے پاس اِی میل پہنچی ہے کہ فلاں اِی میل اگر اتنے احباب کو بھیج دیں تو اس سے آپ کے فلاں فلاں مسائل حل ہوجائیں گے، ورنہ مسائل اور زیادہ پیدا ہوں گے۔۔۔۔۔ غرض یہ ہے کہ اس طرح کی اِی میلز کا قرآن وسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ عموماً جھوٹ اور فریب پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ بعض احباب لاعلمی میں اس طرح کی اِی میلز دوسروں کو Forwardکردیتے ہیں۔

علوم نبوت کے ساتھ دنیاوی علوم کو بھی حاصل کرنے کی اسلام نے ترغیب دی ہے، جیساکہ ہم جانتے ہیں کہ وحی کی ابتداء اقراء یعنی پڑھنے کے لفظ سے شروع ہوئی۔ نیز نبی اکرم ا نے ارشاد فرمایا: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِےْضَۃٌ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ وَمُسْلِمَۃٍ (ابن ماجہ) ۔ ہر مسلمان مردوعورت کے لئے علم کا حاصل کرنا ضروری ہے۔
موجودہ زمانہ میں تعلیم وتعلم کے لئے انٹرنیٹ کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، یہ بھی اﷲ کی ایک نعمت ہے بشرطیکہ اس کا صحیح استعمال کیا جائے۔ مگر بعض حضرات کچھ اِی میلز کی چمک دمک دیکھ کر اس کو پڑھے بغیریا تحقیق کئے بغیر دوسروں کو Forwardکردیتے ہیں۔ آج کل انٹرنیٹ پر بے شمار گروپ بھی بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اِی میلز کو ایک مرتبہ Forward کرنے سے ہزاروں حضرات کو پیغام پہنچ جاتا ہے۔ اب اگر غلط معلومات پر مشتمل کوئی اِی میل Forward کی گئی تو وہ غلط معلومات لوگوں میں رائج ہوتی جائیں گی، جس کا گناہ ہر اس شخص پر ہوگا جو اس کا ذریعہ بن رہا ہے۔ لہذا تحقیق کئے بغیرکوئی بھی اِی میل خاص کر دینی معلومات سے متعلق Forward کرنا گناہ ہے، جیساکہ رسول اﷲ ا نے ارشاد فرمایا: کَفَی بِالْمَرْءِ کَذِباً اَن ےُّحَدِّثَ بِکُلِّ مَا سَمِعَ (مسلم) آدمی کے جھوٹا ہونے کے لئے کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بلا تحقیق بیان کرے۔ ایک دوسری حدیث میں آپ ا نے ارشاد فرمایا: مَنْ حَدَّثَ عَنِّی حَدِےْثاً وَہُوَ ےُرَی اَنَّہُ کَذِبٌ، فَہُوَ اَحَدُ الْکَاذِبِےْنَ (مسلم) جس نے میری طرف منسوب کرکے جان بوجھ کر کوئی جھوٹی حدیث بیان کی تو وہ جھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے۔

یاد رکھیں کہ انسان کے منہ سے جو بات بھی نکلتی ہے یا وہ لکھتا ہے تو وہ بات اس کے نامۂ اعمال میں لکھی جاتی ہے، جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے: مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلاَّ لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ (سورہ ق ۱۸) انسان منہ سے جو لفظ بھی نکالتا ہے، اس کے پاس نگہان (فرشتے اسے لکھنے کے لئے) تیاررہتے ہیں۔

اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ غلط خبروں کے شائع ہونے کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو بہت نقصان ہوا ہے، مثال کے طور پر غزوۂ احد کے موقع پر آپ اکے قتل ہونے کی غلط خبر اڑادی گئی تھی جس کی وجہ سے مسلمانوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی تھی، جس کا نتیجہ تاریخی کتابوں میں موجود ہے۔ ۔۔۔ اسی طرح غزوۂ بنو مصطلق کے موقع پر منافقین نے حضرت عائشہ ؓ پر تہمت لگاکر غلط خبرپھیلائی تھی جس سے نبی اکرم ا کی ِشخصیت بھی متأثر ہوئی تھی۔ ابتداء میں یہ خبر منافقین نے اڑائی تھی لیکن بعد میں کچھ سچے مسلمان بھی اپنی لاعلمی کی وجہ سے اس میں شامل ہوگئے تھے۔۔۔۔ آخر میں اﷲ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں حضرت عائشہ ؓ کی برأت نازل فرمائی۔۔۔۔ اور اس واقعہ میں اﷲ تعالیٰ نے جھوٹی خبر پھیلانے والوں کی مذمت کی جنہوں نے ایسی غلط خبر کو رائج کیاکہ جس کے ذریعہ حضرت عائشہ ؓ کے دامن عفت وعزت کو داغ دار کرنے کی مذموم کوشش کی گئی تھی، ارشاد باری ہے: لِکُلِّ امْرِیءٍ مِّنْہُمْ مَّا اکْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ وَالَّذِیْ تَوَلّٰی کِبْرَہُ مِنْہُمْ لَہ عَذَابٌ اَلِیْمٌ (سورہ النور ۱۱) ان میں سے ہر ایک شخص پر اتنا گناہ ہے جتنا اس نے کمایا ہے اور ان میں سے جس نے اس کے بہت بڑے حصہ کو سر انجام دیا ہے اس کے لئے عذاب بھی بہت بڑا ہے۔

آج کل مغربی ممالک کی بعض Websites اسلام سے متعلق مختلف موضوعات پر Referendum کراتی رہتی ہیں۔ ان Referendum میں بعض ہمارے بھائی کافی جذبات سے شریک ہوتے ہیں، اور اپنی صلاحیتوں کا ایک حصہ اس میں لگا دیتے ہیں۔ میرے عزیز دوستو! عموماً اس طرح کی تمام Websites اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لئے ہی استعمال کی جاتی ہیں، ان پر کوئی توجہ نہیں دینی چاہئے ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ےَا اَےُّہَا الَّذِےْنَ آمَنُوا اِنْ جَاءَ کُمْ فَاسِقٌ بِنَبَاءٍ فَتَبَےَّنُوا اَنْ تُصِےْبُوا قَوْماً بِجَہَالَۃٍ فَتُصْبِحُوا عَلَی مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِےْنَ (سورہ الحجرات ۶) اے ایمان والو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو، ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذاء پہنچادو، پھر اپنے کئے پر پچھتاؤ۔ نیز اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیْنَ آمَنُوا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ (سورہ النور ۱۹) جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے خواہاں رہتے ہیں ، ان کے لئے دنیا وآخرت میں دردناک عذاب ہے۔ 
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے 
جتنا ہی دباؤ گے اتنا ہی وہ ابھرے گا

خلاصہ کلام:چونکہ انٹرنیٹ بھی اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ، اس کو ہمیں اپنے شخصی وتجارتی مراسلات کے ساتھ‘ زیادہ سے زیادہ دین اسلام کی تبلیغ اور علوم نبوت کو پھیلانے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔ لہذا اگر صحیح دینی معلومات پر مشتمل کوئی اِی میل مستند ذرائع سے آپ تک پہونچے تو آپ اس اِی میل کو پڑھیں بھی، نیز دوست واحباب اور گروپ کو بھی Forward کریں تاکہ اسلام اور اس کے تمام علوم کی ذیادہ سے ذیادہ اشاعت ہوسکے۔ لیکن اگر آپ کے پاس اِی میل غیرمعتبر ذرائع سے پہنچے تو اس اِی میل کو بغیر تحقیق کئے Forward نہ کریں۔

بل گیٹس کے گھر سے متعلق چند ناقابلِ یقین حقائق

بل گیٹس بلاشبہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں- فوربس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 بلین ڈالر ہے- ایسی امیر ترین شخصیت کی رہائش گاہ بھی یقیناً پرتعیش ہوگی اور اس میں موجود سہولیات کسی صورت دلچسپی سے خالی نہ ہوں گی- بل گیٹس کی رہائش گاہ کو “ Xanadu 2.0” کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ایک انتہائی حیرت انگیز گھر ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس گھر سے منسلک چند عجیب و غریب حقائق کے بارے میں بتائیں گے- 
 
بل گیٹس کے گھر کا زیادہ تر حصہ درختوں اور ہریالی سے گھرا ہوا ہے- 1.5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر درختوں کے درمیان ہونے کی وجہ سے انتہائی زبردست معلوم ہوتا ہے- 
 
اس گھر میں موجود گیسٹ ہاؤس 1900 اسکوائر فٹ کے رقبے پر ہے اور یہ اس پراپرٹی کی سب سے پہلی مکمل ہونے والی عمارت بھی ہے جو 1992 میں مکمل ہوئی-
 
اس گھر میں ورزش کے حوالے سے ہر قسم کی جدید سہولت موجود ہے- بل گیٹس کے اس پرتعیش گھر میں آپ کو جم٬ کئی سوئمنگ پول٬ سٹیم روم کے علاوہ زیرِ زمین میوزک سسٹم بھی نصب ہے-
 
اس پرتعیش گھر میں تقریباً 24 باتھ روم ہیں جبکہ 6 باورچی خانے بھی تعمیر کیے گئے ہیں- یہ باورچی خانے گھر کے مختلف حصوں میں تعمیر ہیں-
 
بل گیٹس نے یہ گھر 1988 میں 2 ملین ڈالر میں خریدا تھا جس کی 7 سال بعد ہی مالیت 63 ملین ڈالر ہوچکی تھی- تاہم سال 2012 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر اس وقت 123.54 ملین ڈالر کی قیمت کو پہنچ چکا تھا-
 
بل گیٹس وہ امیر ترین شخصیت ہیں جنہوں نے گھر میں چمگاڈروں کے غار کے طرز پر ایک غار بھی تعمیر کر رکھی ہے- اس غار میں 3 گیراج بھی ہیں جن میں 23 گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں- اس کے علاوہ اس غار میں زیرِ زمین ایک خفیہ اسٹرکچر بھی موجود ہے جس میں باآسانی 10 گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ موجود ہے-
 
یہ گھر آب و ہوا کو کنٹرول کرنے والے جدید سسٹم سے آراستہ ہے- گھر میں آنے والے ہر مہمان کو ایک مائیکرو چپ دی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ موسمیاتی ماحول کو کنٹرول کر سکتا ہے- 
 
بل گیٹس کو خفیہ ٹیکنالوجی بہت پسند ہے اور اسی وجہ سے اس گھر کے کمروں کی دیواریں خفیہ اسپیکروں سے آراستہ ہیں- ان اسپیکر سے ہلکی ہلکی گانوں کی آواز آتی رہتی ہے جنہیں مہمان اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کرسکتا ہے-
 
اس گھر کی سب سے خاص بات یہاں کی لائبریری ہے- 2100 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلی اس لائبریری میں متعدد قدیم کتابیں موجود ہیں- 

شاہ رخ خان کی نصف سنچری: دس دلچسپ باتیں

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان دو نومبر سنہ 2015 کو 50 سال کے ہو گئے ہیں اور اس موقعے پر بالی وڈ کی فلمی برادری نے انھیں مبارکباد دی ہے۔ اور انھیں ’انرجیٹک‘ (پرجوش) اور ’انسپائرنگ‘ (تحریک دینے والے) جیسے القاب سے یاد کیا ہے۔ ان کے فلمی سفر سے تو بہت سے لوگ واقف ہیں یہاں شاہ رخ کے بارے میں دس ایسی باتیں پیش کی جا رہی ہیں جو دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گی۔1۔ شاہ رخ آج بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکاروں میں شامل ہیں لیکن انھیں اپنی فلم ’کبھی ہاں کبھی نہ‘ کے لیے صرف 25 ہزار روپے ہی ملے تھے۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ممبئی کے سنیما ہال کے باہر فلم کے ٹکٹ بھی فروخت کیے تھے۔ Image copyright NEW FILM ADDICTS Image caption شاہ رخ کو فوجی سیریئل کے اشتہار سے شہرت ملی 2۔ شاہ رخ خان کی پہلی کمائی صرف 50 روپے تھی جو انھیں گلوکار پنکج ادھاس کے ایک کنسرٹ میں کام کرنے کے دوران ملی تھی۔3۔ تھیئٹر کے اپنے ابتدائی دنوں میں شاہ رخ بھارتی دارالحکومت دہلی کے دریا گنج علاقے میں ایک ریستوران بھی چلایا کرتے تھے۔ Image copyright RED CHILLIES Image caption کاجول کے ساتھ ان کی جوڑی کو زبردست پزیرائی ملی 4۔ شاہ رخ کے والد نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے بہت سے کاروبار چلانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ان میں دہلی کے ’نیشنل سکول آف ڈراما‘ میں چائے کی دکان بھی شامل تھی۔5۔ شاہ رخ جب صرف 15 سال کے تھے تب ان کے والد نہیں رہے اور جب وہ 25 سال کے تھے تب ان کی ماں گزر گئیں۔ اپنی ماں کی موت کے بعد وہ فلموں میں آئے۔ Image caption شاہ رخ خان کو مختلف کھیلوں میں دلچسپی رہی ہے 6۔ شاہ رخ کا نام پہلے عبد الرحمٰن رکھا گیا تھا پھر ان کے والد نے اسے بدل کر شاہ رخ خان رکھ دیا۔7۔ شاہ رخ نے بالی وڈ میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی یکے بعد دیگرے پانچ فلمیں سائن کی تھیں۔ Image caption انھیں دنیا بھر میں ان کی اداکاری کے اعتراف میں بہت سے ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جا چکا ہے 8۔ کیا شاہ رخ خان توہم پرست ہیں؟ آپ کو شاید یقین نہ ہو لیکن شاہ رخ کی تمام گاڑیوں کے نمبر 555 ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کے ذاتی موبائل نمبر میں بھی 555 آتا ہے۔9۔ شاہ رخ کو کھیل کود سے بھی بہت دلچسپی رہی ہے اور اپنے کالج کے زمانے میں وہ کئی بار فٹبال اور ہاکی کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔10۔ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی پہلی ملاقات ایک ٹی وی شو کے آڈیشن کے دوران ہوئی تھی جہاں شاہ رخ نے اس سیریل میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Popular Pakistani Celebrities Who Dated In The Past

  Popular Pakistani Celebrities Who Dated In The Past Hamza Ali Abbasi and Saba Qamar Saba Qamar’s “I love you” post on Hamza Ali Abbasi’s p...